وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

نئی دہلی میں بحریہ کی رسم  تفویض تقریب (انویسٹیچر) -2021 کا انعقاد کیا گیا

Posted On: 03 FEB 2022 6:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی،3فروری 2022۔

شجاعت والے کام ، قیادت ، پیشہ ور حصولیابیوں اور اعلی معیار کی خصوصی خدمات کا مظاہرکرنے والے بحریہ کے کارکن کی  عزت افزائی کرنے کے لئے  بحریہ تقریب رسم تفویض  کا انعقاد  3 فروری، 2022 کو نئی دہلی میں واقع آئی این ایس انڈیا کے ورونیکا آڈیوٹوریم میں کیا گیا۔  ہندستان کے صدر محترم کی جانب سے  بحریہ کے  سربراہ ایڈمیرل  آر ہری کمار نے یوم آزادی   21 –اور یوم جمہوریہ -21 پر  اعلان کردہ    انعام یافتگان کو   شجاعت اور خصوصی انعام  سے سرفراز کیا ۔

 اس تقریب میں  کل 14 تمغے عطا کئے گئے ۔ ان میں دو بحریہ کے تمغے (شجاعت)،پانچ بحریہ تمغہ  (فرض کے تئیں مکمل طور پر وقف کرنے ) پانچ خصوصی تمغے ،طویل مدتی قابل ستائش  خدمت ،  ایک اعلی ترین  زندگی کی حفاظت  کا تمغہ اور ایک  اعلی ترین زندگی کے بچانے کے لئے تمغہ، اور ایک  زندگی بچانے  کا تمغہ  ،ہمت اور  خود کی قربانی  دینے کے کاموں کے لئے، شامل ہیں۔

یہ تقریب روایتی طور سے ہندستانی بحریہ کے   تمام ایوارڈ یافتگان کے لئے ایک رسمی پریڈ کے طورپر منعقد کی جاتی ہے۔ حالانکہ  موجودہ  وبا کو دیکھتے ہوئے  بحریہ کی ہر ایک کمان مقامی سطح پر   بحریہ  رسم  تفویض  تقریب کا  انعقاد کررہی ہے۔ا س ایوارڈ تقسیم میں ہندستان کے سینئر  معزز شخصیات اور  انعام یافتگان کی اہلیہ  اور کنبے کے جونیئر محدود تعدادمیں موجود تھے۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-1072


(Release ID: 1795313) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi , Telugu