شہری ہوابازی کی وزارت

ڈرون کے شعبے میں روزگارکے موقعے

Posted On: 03 FEB 2022 5:29PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،03فروری ،2022 /  2021 کے ڈرون ضابطوں کے مطابق کوئی بھی شخص جو ریموٹ پائلٹ ٹریننگ آرگنائزیشن  قائم کرنے کے لیے اختیار حاصل کرنا چاہتا ہے اسے مقررہ فیس کے ساتھ ڈیجیٹل اسکائی پلیٹ فارم پر فارم ڈی 5 میں شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹر جنرل کو درخواست دینا ہوگی۔  31 دسمبر، 2021 کو حکومت یا پرائیویٹ ملکیت کے تحت کمپنیوں کی طرف سے ریموٹ پائلٹ کی تربیتی نو تنظیمیں قائم کی گئی ہیں ۔ آر پی ٹی او  کی ریاست وار فہرست ضمیمہ نمبر 1 سے منسلک ہے۔

18 سے 65 سال کی عمر کے درمیان کوئی بھی شخص جس کے باس تسلیم شدہ بورڈ سے دسویں کلاس کا سرٹیفکیٹ ہو ،  آتھورائزڈ ریموٹ پائلٹ ٹریننگ آرگنائزیشن سے تربیت کی تکمیل کے بعد ریموٹ پائلٹ لائسنس حاصل کر سکتا ہے۔ جو طلبا ڈرون اسکولوں سے پاس ہوئے ہیں وہ ڈرون  کی پرواز کرنے ،دیکھ بھال کرنے ، ڈیزائن کرنے ، تیار کرنے اور ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے میدانوں میں روزگار کے موقعے حاصل کر سکتے ہیں۔

ایک آتھورائزڈ ریموٹ پائلٹ ٹریننگ آرگنائزیشن کو یہ آزادی حاصل ہے کہ وہ غیرملکی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کر سکتی ہے۔

ضمیمہ – 1

ریموٹ پائلٹ  ٹریننگ آرگنائزیشن کی ریاست وار فہرست

 

نمبر شمار

ریاست

ریموٹ پائلٹ تربیتی تنظیم کا نام

1

جھارکھنڈ

الکیمسٹ ایوی ایشن پرائیویٹ لمیٹڈ

2

مہاراشٹر

ریڈبرڈ فلائٹ ٹرایننگ اکیڈمی پرائیویٹ لمیٹڈ

3

مہاراشٹر

دی بامبے فلائنگ کلب

4

تمل ناڈو

سی اے ایس آر انّا یونیورسٹی

5

تلنگانہ

فلائی ٹیک ایوی ایشن اکیڈمی

6

تلنگانہ

تلنگانہ اسٹیٹ ایوی ایشن اکیڈمی

7

اتر پردیش

ایمبیشنس فلائنگ کلب پرائیویٹ لمیٹڈ

8

اتر پردیش

اندرا گاندھی راشٹریہ اڑان اکیڈمی

9

اتر پردیش

پائیونر فلائنگ اکیڈمی پرائیویٹ لمیٹڈ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

یہ جانکاری لوک سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جواب میں شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جنرل ڈاکٹر وی کے سانگھ ریٹائرڈ نے فراہم کی۔

 ۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –1096



(Release ID: 1795312) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Tamil , Telugu