نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

78ایتھلیٹس، سابق ایتھلیٹس کوچوں کے لئے اپریل 2020 سے جنوری 2022 کے دوران مالی امداد کے طور پر 25403910 روپے جاتی کئے گئے: جناب انوراگ ٹھاکر


نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت قومی سطح کے کھلاڑیوں کو ‘‘ پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل ویلفیئر فنڈ فار اسپورٹس پرسن ’’ اسکیم کے تحت مالی امداد فراہم کرتی ہے

Posted On: 03 FEB 2022 5:41PM by PIB Delhi

حکومت پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل ویلفیئر فنڈ فار اسپورٹس پرسن اسکیم پر عمل درآمد کر رہی ہے، جن کے تحت ایسے ممتاز کھلاڑیوں کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے، جو بدحالی کی زندگی گزار رہے ہیں یا علاج و معالجے، کھیل کود کے سازوسامان خریدنے کے لئے یا قومی و بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینےکے لئے یہ امداد دی جاتی ہے۔ اس فنڈ کے تحت امداد درخواست موصول ہونے پر دی جاتی ہے اور درخواست اور اہلیت کی بنیاد پر مدد فراہم کی جاتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت اپریل 2020 سے جنوری 2022 کے دوران 78 ایتھلیٹس، سابق ایتھلیٹس، کوچوں کو 25403910 روپے کی مالی امداد جاری کی گئی۔ ان میں وہ اسپورٹس پرسن بھی شامل ہیں، جنہوں نے کووڈ -19 سے پیدا حالات کے سبب مالی امداد کی درخواست دی تھی۔

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔

****************************

 

U NO 1100

ش ح-ع س-ک ا

 



(Release ID: 1795259) Visitor Counter : 123