ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آب و ہوا میں تبدیلی کے لیے نیشنل اڈیپٹیشن فنڈ (این اے ایف سی سی )

Posted On: 03 FEB 2022 3:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی،03فروری ،2022 / آب و ہوا میں تبدیلی سے متعلق نیشل اڈیپٹیشن فنڈ  (این اے ایف سی سی ) کا قیام بھارت کی ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  میں ایڈپشن کی سرگرمیوں کو مدد دینے کے لیے قائم کیا گیا تھا جو آب و ہوا میں تبدیلی کے منفی اثرات کے تئیں حساس ہیں۔  این اے ایف سی سی  پر عمل درآمد ابھی تک پروجیٹ کے طریقے سے ہوتا ہے۔ 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 30 پروجیکٹ کی منظوری دی گئی۔

ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت نے بھارت کے اہم ساحلوں کے لیے ہزارڈ لائن کی نشاندہی کی ہے۔ یہ نشاندہی مربوط ساحلی زون مینجمنٹ کے پروجیکٹ کے تحت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ساحلی ضابطوں کے زون سے متعلق نوٹیفکیشن 2019 جاری کیا گیا ہے جس کا مقصد ساحلی پٹیوں اور سمندری علاقوں کے منفرد ماحول کو تحفظ دینا ہے۔

این اے ایف سی سی کے پروجیکٹوں پر  کیرالہ ، تمل ناڈو اور آندھرا پردیش میں عمل درآمد کیا جاتا ہے۔ ان پروجیکٹوں میں ساحلی علاقوں سےمتعلق سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔

یہ جانکاری ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں فراہم کی۔

۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –1093


(Release ID: 1795245) Visitor Counter : 210


Read this release in: English , Tamil , Malayalam