خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ذہنی طورپرمعذوربچوں کے لئے سرٹیفکیٹ

Posted On: 02 FEB 2022 5:06PM by PIB Delhi

 

خواتین اوربچوں کی بہبود کی مرکزی وزیرمحترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں مطلع کیا کہ معذورافراد کو بااختیاربنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی ) کی اطلاعات کے مطابق  مرکزی حکومت نے 15جون ، 2017کو معذور افراد کے حقوق سے متعلق قوانین 2017 کو نوٹیفائی کیا ۔اس میں معذوریت سے متعلق سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لئے طریقہ کارفراہم کیاگیاہے ۔ مزید برآں  مرکزی حکومت نے 4جنوری ، 2018کو  دانشورانہ معذوریت سمیت  متعددقسم کی معذوریت  کاجائزہ لینے کے لئے رہنما خطوط نوٹیفائی کئے ۔ ریاستوں /مرکزکے زیرانتظام علاقوں کے ذریعہ  نوٹیفائیڈ مجاز طبی حکام  کو  ان رہنما خطوط اور معذورافراد کے حقوق سے متعلق   قوانین 2017 قوانین کے مطابق  معذوریت  کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے ہیں ۔

معذورافراد کو بااختیاربنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی )نے 4جنوری ، 2018 کو متعدد قسم کی معذوریت کا جائزہ لینے کے لئے رہنما خطوط جاری کئے گئے ، جس میں ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے مجاز طبی حکام  کے ذریعہ جائزے کے لئے مزید وضاحت اورشفافیت لانے کے لئے مخصوص لرننگ معذوریت (ایس ایل ڈی ) کے جائزے  کے تناظرمیں    مورخہ  9دسمبر ، 2020کے نوٹیفکیشن کے ذریعہ  ترمیم کی گئی ۔ ان ترامیم کے مطابق  ماہر نفسیات کو طبی حکام  کے جزوکے طورپر شامل کیاگیاہے اور یہ واضح کیا گیا ہے کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسز (این آئی ایم ایچ اےاین ایس) کی بیٹری پر کوئی بھی شخص  جس کا ٹیسٹ مثبت آئے،اس کو معذوری والےپیمانے یعنی 40 فیصد سے زیادہ کی معذوری والاشخص سمجھا جائے گا۔

معذورافراد کو بااختیاربنانے کا محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی ) پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ معروف تنظیموں کے ذریعے معذور افراد کے حقوق اور استحقاق کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے آگاہی پروگرام کو نافذ کرتا ہے۔

 

مزیدبرآں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ سمگر شکشا اسکیم جو پری پرائمری سے لے کر سینئر سیکنڈری تک کے بچوں کا احاطہ کرتی ہے، اس میں خصوصی ضروریات والے بچوں کے لیے جامع تعلیم (سی ڈبلیو ایس این) کے لیے ایک وقف شدہ جزو ہے جس کے ذریعے ان کی تعلیمی ضروریات مثلا  شناخت اور تشخیصی کیمپ، امداد کی فراہمی، آلات، معاون آلات اور تدریسی سیکھنے کے مواد (ٹی ایل ایم ایس ) بشمول  متعدد اور/ شدید معذوری والے بچوں کے لیے گھر پر مبنی تعلیم جو اسکول جانے سے قاصر ہیں، کے لئے متعدد انتظامات  دستیاب کرائے جاتے ہیں  ۔

سمگر شکشا کی خصوصی توجہ مخصوص  ضروریات والے بچوں کو جامع تعلیم فراہم کرنے پر ہے جس میں بچے اپنی صلاحیتوں/معذوریوں سے قطع نظر ایک ہی کلاس میں ایک ساتھ حصہ لیتے اور سیکھتے ہیں۔ اس طرح تمام طلباء کے لیے ایک بہترین تعلیمی ماحول پیدا ہوتا ہے۔

****************

(ش ح ۔ م  ع۔ ع آ)

U-1047


(Release ID: 1795048)
Read this release in: English , Tamil , Telugu