تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سہکار سے سمردھی

Posted On: 02 FEB 2022 5:09PM by PIB Delhi

 

حکومت ، ‘‘سہکارسے سمردھی ’’ کے منترکے ذریعہ ملک میں مجموعی طورپرخوشحالی لانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ امداد باہمی کے ادارے میں شفافیت ، جدیدکاری لاکر اور مقابلہ جاتی بناکرانھیں مستحکم بنایاجائے ۔ اس مقصد کے حصول کی غرض سے حکومت امداد باہمی سے متعلق  ایک نئی قومی پالیسی وضع کررہی ہے اوراس مقصد کے لئے اس نے مختلف وزارتوں /مرکزی حکومت کی محکموں ، ریاستی سرکاروں ، امداد باہمی کی انجمنوں  اورنابارڈ سمیت مختلف متعلقہ فریقوں اورملک کے امداد باہمی کے دوسرے بڑے اداروں کے ساتھ صلاح ومشورہ کرنا شروع کردیاہے ۔ اس سلسلے میں دس وزارتوں اورچھ ریاستی سرکاروں سمیت لگ بھگ 35متعلقہ فریقوں اورشراکت داروں سے پہلے ہی ان کے تاثرات  مل چکے ہیں ۔

امداد باہمی کے وزیرجناب امت شاہ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ بات بتائی ہے ۔

****************

 (ش ح ۔ع م ۔ ع آ)

U-1037


(Release ID: 1794984) Visitor Counter : 140


Read this release in: English , Gujarati