سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معمر شہریوں کے لیے قومی پالیسی

Posted On: 02 FEB 2022 5:17PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 02 فروری 2022:

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی کہ جنوری 1999 میں اعلان کردہ معمر افراد کی قومی پالیسی کی معنویت آج بھی برقرار ہے۔ یہ پالیسی معمر افراد کی زندگی کے معیار کوبہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی مالی اور خوراک سلامتی، حفظانِ صحت، پناہ، حفاظت اور دیگر ضروریات کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے ریاست کے تعاون کا تصور پیش کرتی ہے۔

یہ پالیسی تب تک قابل قبول ہے جب تک کہ اسے تبدیلی یا تازہ کاری سے ہمکنار نہیں کیا جاتا۔

 

 

************

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 1017



(Release ID: 1794961) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Bengali , Tamil