قبائلی امور کی وزارت
قبائلی امور کی وزارت کے ذریعہ قبائلی مصنوعات کی بازار تک رسائی کےلئے کئے گئے مختلف اقدامات
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 FEB 2022 4:40PM by PIB Delhi
نئی دہلی،2فروری ،2022
قبائلی امور کی وزارت نے قبائلی لوگوں کے ذریعہ بنائے گئے مصنوعات کی بازار تک رسائی کو ممکن بنانے کےلئے مختلف اقدامات کئے ہیں ،جو مندرجہ ذیل ہیں:
- وزارت ریاستوں اور ٹرائیفیڈ کو قبائلی میلوں کا انعقاد کرنے کےلئے فنڈ مہیا کرتی ہے ،جہاں قبائلی فن کار اور دستکار اپنے مصنوعات کی نمائش اور فروخت کرسکتےہیں۔ ان میلوں اور نمائشوں کے ذریعہ مصوری،فن کاری اور دستکاری ،اورگینک مصنوعات میں ان کے روایتی کو فنکاری کو پیش کرنے کا موقع ملتا ہے اور ان کےلوک ڈانس کی منفرد قسموں ،نغموں اور پکوان سے ان کے نایاب ثقافتی ورثے کی جھلک دیکھنے کو ملتی ۔سال 2020-21 اور سال 2021-22 کے دوران ،کووڈ کی وبا کے پیش نظر ،ریاستوں اور ٹرائیفیڈ کو کووڈ رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے ایسے فیسٹیول کا انعقاد کرنے اور ڈیجیٹل نمائشوں کو بھی تیار کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔
- قبائلی امور کی وزارت ٹرائیفیڈ اور ریاستی حکومتوں کو انفراد طورپر قبائلی دستکاروں ،قبائلی سیلف ہیلپ گروپس ،تنظیموں ،ایجنسیوں ،قبائلیوں کے ساتھ کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں پر مشتمل قبائلی سپلائرس کے ذریعہ بنائے گئے قبائلی مصنوعات کی بازار تک آسان رسائی کو ممکن بنانے کےلئے فنڈ مہیا کرتی ہے۔
- ٹرائیفیڈ ضلعی اور تحصیل سطح پر قبائلی دستکاری میلہ (ٹی اےایم) کا اہتمام بھی کرتا ہے جس سے اندرونی قبائلی علاقوں میں رہنے والے قبائلیوں تک پہنچ سکے اور قبائلی فن اور دستکاری کو براہ راست ان سے حاصل کیاجا سکے۔اس پہل کے ذریعہ ،قبائلی فن کار وں کو ایک نمائشی مقام پر مدعو کی جاتا ہے جہاں وہ اپنے فن اور دستکاری کی مصنوعات کو پیش کرسکیں۔
- ٹرائیفیڈ ٹرائبس انڈیا شوروم ،ایگزیبیشن،آدی مہوتسو ،آن لائن ای کامرس پورٹل وغیرہ اپنے نیٹ ورکس کے ذریعہ قبائلی مصنوعات جیسے آرٹ اور کرافٹ اشیا کی براہ راست فروخت میں بھی مصروف ہے۔
ٹرائیفیڈ کے ذریعہ 2015 سے منعقد کئے گئے نیشنل ٹرائیبل فیسٹیول اور کارنیول
|
سال
|
تھیم
|
مدت
|
مقام
|
|
2015
|
نیشنل ٹرائبل فیسٹیول -ونج
|
13th – 18th فروری , 2015
|
اندرا گاندھی آرٹ اینڈ کلچر سینٹر نئی دلی
|
|
2016
|
نیشنل ٹرائبل کارنیول – 2016
|
25th – 28th اکتوبر, 2016
|
اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم اور پرگتی میدان نئی دلی
|
|
2017
|
نیشنل ٹرائبل فیسٹیول (آدی مہوتسو)
|
16th – 30th نومبر, 2017
|
دلی ہاٹ ،آئی این اے ،سینٹرل پارک وغیرہ ،نئی دلی
|
|
2018
|
نیشنل ٹرائبل فیسٹیول (آدی مہوتسو)
|
16th – 30th نومبر, 2018
|
دلی ہاٹ ،آئی این اے ،نئی دلی
|
|
2019
|
نیشنل ٹرائبل فیسٹیول (آدی مہوتسو)
|
16th – 30th نومبر, 2019
|
دلی ہاٹ ،آئی این اے ،نئی دلی
|
|
2021
|
ٹرائبس انڈیا ،آدی مہوتسو
|
1st – 15th فروری , 2021
|
دلی ہاٹ ،آئی این اے ،نئی دلی
|
|
2021
|
ٹرائبس انڈیا آدی موتسو
|
16th - 30th نومبر, 2021
|
دلی ہاٹ ،آئی این اے ،نئی دلی
|
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں قبائلی امور کی وزیر مملکت محترمہ رینوکا سنگھ سروتا نے دی ہے۔
ش ح ۔ا م۔
U:992
(ریلیز آئی ڈی: 1794960)
وزیٹر کاؤنٹر : 107