بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے کوبوٹا  کارپوریشن کے ذریعہ ایسکارٹس  لیمیٹد  کے کچھ اضافی ایکویٹی شیئروں  کے حصول کو   منظوری دی

Posted On: 02 FEB 2022 4:50PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،2فروری ،2022

 

بھارت کی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے مسابقتی قانون،2002 کی دفعہ 31(1) کے تحت کوبوٹا کارپوریشن (کوبوٹا / حصولیابی کرنے والے)کے ذریعہ  ایسکارٹس  لیمیٹیڈ  (ایسکارٹس / ٹارگیٹ) کے کچھ اضافی ایکویٹی شیئروں کے  حصول کو منظوری دی ہے۔

مجوزہ  مجموعے میں ، کوبوٹا کے ذریعہ  ترجیح کی بنیاد پر الاٹمنٹ کے ذریعہ سے ایسکارٹس  کے کچھ اضافی ایکویٹی شیئروں  کے حصول اور سکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (شیئروں کی مناسب حصولیابی اور ٹیک اوور) قانون 2011 ،پر عمل درآمدگی میں ایک لازمی ٹینڈر کی تجویز شامل ہے۔

کوبوٹا کا قیام 1890 میں عمل میں آیا تھا اور یہ جاپان کے قوانین کے تحت  شامل  کمپنی ہے۔کوبوٹا زرعی مصنوعات تیار کرنے والا ایک جامع ادارہ ہے اور یہ  ٹریکٹر،کمبائن  ہارویسٹر اور رائس  ٹرانسپلانٹر  جیسی مختلف مشینری  پیش کرتا ہے۔کوبوٹا انجیئنرنگ خرید،تعمیر ات سے لے کر  دیکھ بھال اور آبی تحفظ میں بھی تعاون دیتا ہے۔

ایسکارٹس بھارت میں شامل ایک پبلک لیمیٹیڈ کمپنی ہے۔یہ   بھارت میں  زرعی مشینری ،تعمیراتی آلات اور ریولے آلات بنانے اور فروخت کرنے کا کاروبار کرتی ہے۔اس کے علاوہ ،ایسکارٹس  اپنی معاون کمپنیوں  اور جوائنٹ وینچروں کے ذریعہ سے  بھارت  میں  فصل کے حل ،مالیت اور سکیورٹیز   کا بھی کاروبار کرتی ہے۔

سی سی آئی کا تفصیل حکم جلد ہی جاری کیا جائےگا۔

 

 

 

ش ح ۔ا م۔

U:993



(Release ID: 1794959) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil