قبائیلی امور کی وزارت

آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت قبائلی  امور  کی وزارت قبائلی کرافٹ میلہ،ویبینار  اور قبائلیوں پر ورکشاپس کا انعقاد کرےگی اور کامیابی حاصل کرنے والے قبائلیوں کو مددفراہم کرے گی

Posted On: 02 FEB 2022 4:44PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،2فروری ،2022

 

آزادی کا امرت مہوتسو (انڈیا ایٹ 75) ہندوستان کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے کا جشن  منانے اور یاد کرنے کےلئے ہندوستانی حکومت کی ایک پہل ہے۔وزیراعظم نے 12 مارچ ،2021 کو احمدآباد واقع سابرمتی آشرم  سے ‘پد یاترا’ (آزادی مارچ) کو ہری جھنڈی دکھا کر اس کا افتتاح کیا تھا۔ قبائلی امور کی وزارت 12 مارچ2021 سے آزادی کا امرت مہوتسو منانےکےلئے کئی پروگراموں اور سرگرمیوں کا انعقاد کررہی ہے۔

 

بھارتی حکومت نے ملک کے ایک  معروف مجاہد آزادی اور قبائلی رہنماجناب برسا منڈا  کی یوم پیدائش پر سبھی قبائل مجاہد آزادی  کو اعزاز سے نوازنے  کے لئے 15 نومبر کو جن جاتیہ  گورو دیوس  کےطورپر منانے کا اعلان کیا ہے۔آزادی کا امرت مہوتسو  کے تحت  قبائلی امور کی وزارت  نے شمال مشرقی ریاستوں سمیت  ریاستوں اور متعلقہ تنظیموں  کے تال میل سے 15 نومبر 2021 سے 22 نومبر 2021 تک ‘آئکونک ویک ’فیسٹیول  کا انعقاد کیا ہے۔

آنے والے دنوں میں کووڈ وبا کے حالات کے پیش نظر  فیزیکل یا ورچوئل  اور ہائی برڈ موڈ میں مختلف سرگرمیوں ،پروگراموں  جیسے کہ قومی ،ریاستی سطح کے قبائلی  کرافٹ میلے ،ڈانس فیسٹیول  ،پینٹنگ کامپٹیشن ،آڈیو ویڈیو  ڈاکیومینٹیشن  اور انیمیٹیڈ فلمیں ،مختلف  شعبوں میں کامیابی حاصل کرنے والے قبائلیوں کو  مدد فراہم کرنا،قبائلی امور اور ویبینار اور ورکشاپس  کا انعقاد کرنا اور نوتعمیر شدہ  قبائلی تحقیق  انسٹی  ٹیوٹ کی عمارتوں کا افتتاح کرنے کا منصوبہ ہے۔

یہ معلومات قبائلی امور کے وزیر  جناب ارجن منڈا نے آج راجیہ سبھا میں دی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ش ح ۔ا م۔

U:991

 



(Release ID: 1794887) Visitor Counter : 96


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Punjabi