وزارات ثقافت
مالی برس 23-2022 میں وزارت ثقافت کے لیے سالانہ مختص رقم ، مالی برس 22-2021 میں نظر ثانی شدہ سالانہ مختص رقم کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے
وکاس (ترقی) اور وراثت (وراثت) ساتھ ساتھ چلتے ہیں اور یہ اس حقیقت سے ثابت ہے کہ سیاحت اور ثقافت کی وزارتوں کے لیے اس سال کی بجٹ جاتی مختص رقوم نمایاں طور پر زیادہ ہیں: جی کشن ریڈی
Posted On:
01 FEB 2022 5:11PM by PIB Delhi
ثقافت کی وزارت کے لیے 23-2020 کے سالانہ بجٹ میں 3009.05 کروڑ روپئے کی رقم مختص کی گئی ہے جب کہ یہ 22-2021 میں نظرثانی شدہ بجٹ منصوبے کے لیے منظور شدہ نظر ثانی شدہ (2665.00 کروڑ روپئے) کی مختص رقم تھی۔ اس مختص رقم میں 2 منسلک دفاتر، 6 ماتحت دفاتر، 34 مرکزی خود مختار اداروں اور 23-2022 کے مالی برس کے دوران وزارت کی اسکیموں کے لیے گنجائشیں موجود ہیں۔ مالی برس 2022-23 میں سالانہ مختص رقم، مالی برس22- 2021 میں نظر ثانی شدہ سالانہ مختص رقم کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے۔
مرکزی بجٹ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے سیاحت کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ ’’میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی اور وزیر خزانہ نرملاسیتا رمن کاایک ’آتم نربھر بھارت کا بجٹ‘ لانے کے لیے شکر گزار ہوں۔ اب جب ہندوستان، آزادی کا امرت مہوتسو کے ساتھ آزادی کے 75ویں سال کی تقریبات منا رہا ہے، تو ہم اس وقت امرت کال میں داخل ہو رہے ہیں اور یہ بجٹ 100 سال پر ہندوستان کے لیے ایک خاکہ پیش کرتا ہے۔ وکاس (ترقی) اور وراثت (وراثت) ساتھ ساتھ چلتے ہیں اور یہ اس حقیقت سے ثابت ہے کہ اس سال سیاحت اور ثقافت کی وزارت کے لیے بجٹ جاتی مختص رقوم میں نمایاں طور پر اضافہ کیا گیا ہے‘‘۔
سالانہ بجٹ کے لیے مجموعی مختص رقم میں سے 1080.30 کروڑ روپئے اے ایس آئی کے لیے مختص کئے گئے ہیں۔ مالی برس 23-2022 میں 532.55 کروڑ روپئے کی اضافہ شدہ رقم (9فیصد)، وزارت کی مرکزی شعبے کی اسکیموں کے نفاذ کے لیے مختص کئے گئے ہیں جن میں کلاسنسکرتی وکاس یوجنا، میوزیم کی فروغ، بین الاقوامی تعاون، صد سالہ اور سالانہ تقریباتی اسکیم اور لائبریریوں اور آرکائیوز کی فروغ شامل ہیں۔ ودناگر کے مقام پر میوز کی فروغ کے لیے ، میوز اسکیم کی فروغ کے تحت ، 100 کروڑ روپئے کی خصوصی گنجائش رکھی گئی ہے۔کلاسنسکرتی وکاس یوجنا کے لیے مختص رقم میں پانچ سال (26-2021) کے لیے 994.32 کروڑ روپئے کی اضافی رقم کی بھی گنجائش رکھی گئی ہے جو کہ زیر غور ہے۔ پرانے آرٹسٹوں کو دی جانے والی پنشن میں اضافے کی تجویز کی جارہی ہے جسے 4000 روپئے ماہانہ سے بڑھا کر 6000 روپئے ماہانہ کرنے کی تجویز ہے۔ گرو ششیہ پرمپرا کو فروغ دینے کے لیے ریپوٹری گرانٹ اسکیم کے تحت، گرو کو دی جانے والی مالی امداد میں اضافہ کرنے کی تجویز ہے جسے 10000 روپئے ماہانہ سے بڑھا کر 15000 روپئے ماہانہ، ششیہ کو 6000 روپئے ماہانہ سے بڑھا کر 10000 روپئے ماہانہ (18 سال سے زیادہ عمر والے)، 4500 روپئے ماہانہ سے بڑھا کر 7500 روپئے ماہانہ (12 سے 18 سال کی عمر والے)، جبکہ 2000 روپئے ماہانہ سے 3500 روپئے ماہانہ (6 سے 12 سال کی عمر والے) اور اسی طرح کرنے کی تجویز ہے۔
وزارت ثقافت ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ تقریبات کے لیے نوڈل ایجنسی ہے جو ہندوستان کی آزادی کے 75ویں سال کی تقریبات منارہا ہے۔ وزارت کی صدی اور سالانہ تقریبات اسکیم کے تحت اس کے لیے 110 کروڑ روپئے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔آزادی کا امرت مہوتسو کا سرکاری سفر 12 مارچ 2021 کو گجرات کے سابر متی میں شروع ہوا تھا،جو کہ ہندوستان کی 75ویں سالگرہ کے لیے 75 ہفتے کے کاؤنٹ ڈاؤن کے ساتھ شروع ہوا تھا اور یہ ایک سال بعد 15 اگست 2023 کو اختتام پذیر ہوگا۔ اس کے آغازسے ہی 150 پلس ملکوں، 28 ریاستوں اور 8 مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں آزادی کے امرت مہوتسو کے 270 دنوں میں 13000 سے زیادہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اوسطاً آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت، یومیہ 50 تقریباً، فی گھنٹہ 2 تقریبات اور ہر 30 منٹ میں ایک تقریب منعقد کی جارہی ہے۔ صدی اور سالانہ اسکیم کے لیے مختص رقم کو 5 سال کے لیے بڑھا کر 980 کروڑ روپئے کرنے کی ایک تجویز زیر غورہے جس میں سال 23-2022 کے لیے 380 کروڑ روپئے شامل ہیں۔
مختلف اسکیموں کے تحت 120.35 کروڑ روپئے کی رقم ، شمال مشرقی خطے کے تحت (53.25 کروڑ روپئے) مختص کی گئی ہے، قبائلی ذیلی منصوبے کے لیے (22.90 کروڑ روپئے) اور درج فہرست ذاتوں کے ذیلی منصوبے کے لیے (44.20 کروڑ روپئے) مختص کئے گئے ہیں۔ وزارت نے گذشتہ مالی برس 22-2021 کے لیے نظر ثانی شدہ مختص رقم 901.21 کروڑ روپئے کے مقابلے میں اس سال 1023.33 کروڑ روپئے کی رقم مختص کی ہے، جو کہ مرکز ی خود مختار اداروں کے لیے مختص کی گئی ہے جن میں اکیڈمی، میوزیم، لائبریریاں اور ہندوستان بھر میں دیگر ثقافتی ادارے شامل ہیں۔ وزارت نے نیپال کے شہر لمبنی میں ایک بودھ خانقاہ قائم کرنے کے لیے آئی بی سی کے لیے 106 کروڑ روپئے کی تجویز بھی کی ہے۔
سال 23-2022 کے لیے سیاحتی وزارت کے لیے بجٹ جاتی مختص رقم 2400.00 کروڑ روپئے ہے جو کہ 22-2021 کے لیے بجٹ جاتی مختص رقم کے مقابلے میں 18.42 فیصد اور 14-2013 میں بجٹ جاتی مختص رقم کے مقابلے میں 76.82 فیصد زیادہ ہے۔
مالی برس 14-2013، 22-2021 اور 23-2022 میں ثقافت کی وزارت کے لیے مختص رقوم
|
(روپئے لاکھوں میں)
|
نمبر شمار
|
تنظیمیں
|
بجٹ تخمینہ
2013-14
|
بجٹ تخمینہ
2021-22
|
بجٹ تخمینہ
2022-23
|
1
|
2
|
3
|
4
|
6
|
ادارے:
|
|
|
|
1
|
سکریٹیریٹ- سماجی خدمات
|
2951.00
|
5070.00
|
5784.00
|
2
|
آثار قدیمہ کا سروے
|
57730.00
|
104263.07
|
108034.00
|
3
|
لائبریریاں اور آرکائیوز
|
8234.00
|
10007.17
|
12776.00
|
4
|
میوزم
|
5875.00
|
10885.06
|
13693.00
|
5
|
ہندوستان کا بشریاتی سروے
|
4983.00
|
4741.40
|
5030.00
|
|
کل- ادارے
|
79773.00
|
134966.70
|
145317.00
|
مرکزی شعبے کی اسکیمیں:
|
|
|
|
6
|
صدیوںاور سالگرہوں کی اسکیم
|
9232.00
|
14464.00
|
11000.00
|
7
|
کلا سنس، وکاس یوجنا
|
18240.00
|
16843.00
|
18685.00
|
8
|
میوزیم کی فروغ
|
19070.00
|
12818.00
|
18000.00
|
9
|
لائبریریوں کی فروغ
|
5050.00
|
77.00
|
2300.00
|
10
|
عالمی مصروفیت
|
1304.00
|
990.00
|
1357.00
|
11
|
مینواسکرپٹس سے متعلق قومی مشن
|
950.00
|
328.00
|
0.00
|
12
|
ثقافتی نقشہ بندی اور روڈ میپ سے متعلق قومی مشن
|
|
|
1913.00
|
|
میزان- سینٹرل سیکٹر اسکیمیں
|
53846.00
|
45520.00
|
53255.00
|
خود مختار ادارے
|
|
|
|
13
|
اکیڈمیوں کی معاونت
|
23338.00
|
34157.00
|
36535.00
|
14
|
میوزیم کی معاونت
|
42087.00
|
29381.00
|
31532.00
|
15
|
لائبریریوں کی معاونت
|
8928.00
|
10010.50
|
9913.00
|
16
|
بی ٹی آئی اور یادگاریں
|
7757.00
|
12714.80
|
12304.00
|
|
میزان- خود مختار ادارے
|
82110.00
|
86263.30
|
90284.00
|
17
|
امدادی ادارے
|
671.00
|
2049.00
|
12049.00
|
میزان (خود مختار اور امدادی ادارے)
|
82781.00
|
88312.30
|
102333.00
|
|
کل میزان
|
216400.00
|
268799.00
|
300905.00
|
*******
ش ح۔اع۔ر ا۔
U-986
(Release ID: 1794682)
Visitor Counter : 212