پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

گیس اتھاٹی آف انڈیالمیٹڈ –گیل نے ہائیڈروجن کی آمیزش سے متعلق بھارت کے اولین پروجیکٹ کو گیس کی شہری تقسیم  (سی جی ڈی ) ٹیسٹ ورک میں انضمام  کاآغاز کیا

Posted On: 01 FEB 2022 6:01PM by PIB Delhi

 

گیس اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ نے ، مدھیہ پردیش کے شہراندورمیں ہائیڈروجن کی قدرتی گیس کے نظام میں آمیزش سے متعلق بھارت کے اپنی نوعیت کے اولین پروجیکٹ کا آغاز کیاہے ۔ ہائیڈروجن کی آمیزش والی قدرتی گیس کو اندورمیں کام کرنے والی اونتیکا گیس لمیٹڈ کو سپلائی کیاجائے  گا۔ اونتیکا گیس لمیٹڈ ، ایچ پی سی ایل کے ساتھ گیل کی جوائنٹ  وینچر (جے وی ) کمپنیوں میں سے ایک ہے ۔

نیشنل ہائیڈورجن مشن کے عین مطابق  گیل نے ایک آزمائشی پروجیکٹ کے طورپر ہائیڈروجن کی آمیزش کے کام کا آغاز کیاتھاتاکہ شہرمیں گیس کی تقسیم (سی جی ڈی ) سے متعلق نیٹ ورک میں ہائیڈروجن کی آمیزش کے تکنیکی اورتجارتی لحاظ سے قابل عمل ہونے کی تصدیق کی جاسکے ۔ یہ پروجیکٹ ، ہائیڈروجن پرمبنی اورکاربن سے مبّرا مستقبل کی سمت بھارت کے سفر کو منزل مقصود تک پہنچانے کے  ایک ذریعہ کی علامت ہے ۔

گیل نے سٹی گیس اسٹیشن (سی جی ایس ) اندور کے مقام پرگرے ہائیڈروجن کو شامل کرنا شروع کیاتھا۔ بعدازاں اس گرے ہائیڈرو جن کی جگہ آلودگی سے مبّرا ہائیڈروجن کا استعمال کیاجائے گا۔ گیل نے پروجیکٹ کے آغاز کی غرض سے پہلے ہی ، ضروری انضباطی منظوریاں حاصل کرلی ہیں۔ گیل نے قدرتی گیس میں ہائیڈروجن کی آمیزش کے اثرات کا جائزہ لینے کے مقصد سے ماہرین کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں ۔

گیل ، بھارت میں گیس پرمبنی معیشت کی ترقی اورآلودگی سے مبرا  اورزیادہ صاف ستھرے ماحول سے متعلق بھارت کے نظریہ کے تئیں ہمیشہ سے ہی عہدبندرہاہے ۔اب جب کہ ہمارا ملک ، کاربن سے مبّرا اورخود کفیل مستقبل کی حصولیابی کے لئے جرأت  مند ہدف کے ساتھ آگے بڑھ رہاہے ، یہ پروجیکٹ اس سمت میں ایک بہت اہم قدم ہے ۔امکان ہے کہ اس پروجیکٹ کی بدولت ، بھارت میں ایک مستحکم معیاری اور انضباطی فریم ورک کی تخلیق میں مددملے گی تاکہ قدرتی گیس میں ہائیڈروجن  کی آمیزش  کے  پہلوؤں  کا احاطہ کیاجاسکے۔ اس  کے علاوہ اس پروجیکٹ سے بھارت میں اسی قسم کے مزید پروجیکٹوں کےلئے بھی راہ ہموارہوگی ۔

****************

 (ش ح ۔ع م ۔ ع آ)

U-978



(Release ID: 1794681) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil