وزارت سیاحت

وکاس اور وراثت ساتھ ساتھ چلتے ہیں اور یہ اس حقیقت سے ثابت ہے کہ اس سال سیاحت اور ثقافت کی وزارتوں کے لیے بجٹ جاتی مختص رقم، نمایاں طور پر زیادہ ہیں: جی کشن ریڈی


سال 23-2022 کے بجٹ میں، سیاحت کی وزارت کے لیے 2400 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں جو کہ 21-2020 کی بجٹ جاتی مختص رقم کے مقابلے میں، اس سال بجٹ میں مختص رقم میں 18.42 فیصد کا اضافہ ہے

Posted On: 01 FEB 2022 4:19PM by PIB Delhi

مالی برس 23-2022 کے دوران وزارت سیاحت کے ذریعے نافذ کردہ مختلف اسکیموں کی اخراجاتی ضروریات پورا کرنے کے لیے، وزیر خزانہ محترمہ سیتا رمن نے 23-2022 کے مرکزی بجٹ میں ، وزارت کے لیے 2400 کرور روپئے کی رقم مختص کی ہے۔ یہ مختص رقم، سال 22-2021 کے لیے بجٹ جاتی مختص رقم کے مقابلے میں 18.42 فیصد زیادہ ہے۔14-2013 میں بجٹ میں سیاحت کے شعبے کے لیے مختص رقم صرف 1357.30 کروڑ روپئے تھی۔ اس سال مختص  کردہ رقم، 14-2013 کی مختص رقم کے مقابلے میں 76.82 فیصد زیادہ ہے۔

بجٹ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے سیاحت کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ ’’میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی اور وزیر خزانہ نرملاسیتا رمن کاایک ’آتم نربھر بھارت کا بجٹ‘ لانے کے لیے شکر گزار ہوں۔ اب جب ہندوستان، آزادی کا امرت مہوتسو کے ساتھ آزادی کا 75ویں سال کی تقریبات منا رہا ہے، تو ہم اس وقت امرت کال میں داخل ہو رہے ہیں اور یہ بجٹ 100 پر ہندوستان کے لیے ایک خاکہ پیش کرتا ہے۔ وکاس (ترقی) اور وراثت (وراثت) ساتھ ساتھ چلتے ہیں اور یہ اس حقیقت سے ثابت ہے کہ اس سال سیاحت اور ثقافت کی وزارت کے لیے بجٹ جاتی مختص رقوم میں نمایاں طور پر اضافہ کیا گیا ہے‘‘۔

جناب ریڈی نے مزید کہا کہ’’سیاحت کی وزارت میں 23-2022 کے لیے بجٹ جاتی مختص رقم 2400 کروڑ روپئے ہے اور یہ 22-2021 کے لیے بجٹ جاتی مختص رقم کے مقابلے میں 18.42 فیصد اور 14-2013 میں مختص رقم کے مقابلے میں 76.82 فیصد زیادہ ہے‘‘۔

بجٹ جاتی مختص 2400 کروڑ روپئے کی مجوزہ  رقم میں سے ، 1644 کروڑ روپئے کی بڑی رقم سیاحتی فروغ کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے اور 421.50 کروڑ روپئے کی رقم پرموشن اور تشہیری سرگرمیوں کے لیے مخصوص کی گئی ہے۔ سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی بڑی اسکیموں کے لیے فراہم کردہ بجٹ جاتی مختص رقم میں سے، 1181.30 کروڑ روپئے کی مختص رقم سودیش درشن اسکیم کے لیے مخصوص کی گئی ہے جو کہ وزارت کی ایک فلیگ شپ اسکیم ہے جبکہ 235.00 کرور روپئے  پی آر اے ایس ایچ اے ڈی  (زائرین کی تجدید اور روحانی نیز ثقافتی تکثیر کی مہم) اسکیم کے لیے رکھی گئی ہے۔130 کروڑ روپئے کی مختص رقم علامتی جائے مقامات کی فروغ کے لیے الگ سے ایک طرف رکھی گئی ہے۔ باقی ماندہ مختص رقم کو دیگر اسکیموں کو مالیہ فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا جس میں خدمت فراہم کرنے والوں کے لیے صلاحیت سازی، چمپئن سروس سیکٹر اسکیم، معلوماتی ٹیکنالوجی وغیرہ جیسی اسکیمیں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں،اس رقم کو وزارت اور اس کے ماتحت دفتروں، اور ملک اور بیرون ملک میں ہندوستانی سیاحت کے دفاتر  کے ادارہ جاتی اخراجات کو پورا کرنے کے لیے بھی  استعمال کیا جائے گا۔

وزارت نے 227.00 کروڑ روپئے کی رقم، 23-2022 کے لیے شمال مشرقی ریاستوں کے لیے مخصوص کی ہے۔ دیگر 98.00 کروڑ روپئے قبائلی علاقوں میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچےوضع کرنے کے لیے مختص کئے گئے ہیں جنھیں قبائلی ذیلی منصوبے کے تحت وضع کیا جائے گا۔

کووڈ سے متاثر سیاحتی خدمت کے شعبے (ایل جی ایس سی اے ٹی ایس ایس) کے لیے قرضے کی گارنٹی اسکیم نامی ایک نئی اسکیم، رواں مالی برس کے دوران شروع کی گئی ہے۔ وزارت صحت کے منظور شدہ سفری اور سیاحتی شراکت داروں(ٹور آپریٹر/ ٹریول ایجنٹس/ سیاحتی ٹرانسپورٹ آپریٹر) کے لیے 10.00 روپئے فی کس تک کا گارنٹی سے مبرا قرضہ اور وزارت سیاحت کے ذریعے منظور شدہ آر ایل جیز/ آئی آئی ٹی جیز، ریاستی سرکاروں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے انتظامیہ کے ذریعے منظور شدہ سیاحتی کائیڈس کے لیے ایک لاکھ روپئے فی کس تک کا گارنٹی سے مبرا قرضہ ، اس اسکیم کے تحت فراہم کیا جائے گا۔ اس اسکیم کو این سی جی ٹی سی کے ذریعے لاگو کیا جائے گا۔ تقریباً 10 سرکاری تجارتی بینکوں نے اس اسکیم کو شروع کردیا ہے اور ایل جی ایس سی اے ٹی ایس ایس کے مستفیدین میں سے کچھ کو چیکس / منظوری کے لیٹرس تقسیم کردیئے گئے ہیں۔ اس مقصد کے لیے 23-2022 کے وزارت کے بجٹ کے تحت 12.50 کروڑ روپئے کی مختص رقم فراہم کی جارہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت مجموعی مجوزہ مختص رقم 62.5 کروڑ روپئے ہے جو پانچ برسوں کے لیے ہوگی۔

مختلف اسکیموں کےلیے بجٹ جاتی مختص رقومات کی تفصیلات درج ذیل دی گئی ہے (رقم روپئے اور کروڑوں میں):

نمبر شمار

اسکیمیں

بجٹ تخمینہ

2021-22

نظر ثانی شدہ تخمینہ

2021-22

بجٹ تخمینہ

2022-23

1

سودیش درشن

630.00

262.00

1181.30

2

ایم ڈی اے سمیت ، بیرون ملک پرموشن اور تشہیر

524.02

89.00

341.00

3

پی آر اے ایس ایچ اے ڈی

153.00

150.95

235.00

4

اندرون ملک پرموشن اور تشہیر

144.70

60.00

75.00

5

چمپئن سروسز سیکٹر اسکیم (سی ایس ایس ایس)

190.00

84.51

101.54

6

مرکزی ایجنسیوں کو امداد

90.00

90.00

80.00

7

آئی ایچ ایم ایس/ایف سی آئیز/ آئی آئی ٹی ایم/این آئی ڈبلیو ایس کو امداد

75.00

75.00

70.00

8

خدمت فراہم کرانے والوں کے لیے صلاحیت سازی

63.65

25.00

34.00

9

مارکیٹ کی تحقیق

20.00

4.24

10.00

10

خواتین کے لیے سیاحت کی محفوظ منزلیں

5.27

5.27

5.27

11

پی آئی ڈی ڈی سی

5.00

5.00

0.00

12

سیاحت کی علامتی منزلوں کی فروغ

0.03

0.03

130.00

13

کووڈ سے متاثر سیاحتی خدمات کے شعبے کے لیے قرضہ گارنٹی اسکیم

0.00

0.50

12.50

 

میزان (اسکیم)

1900.67

851.50

2275.61

 

میزان (غیر- اسکیم)

126.10

118.30

124.39

 

مجموعی میزان

2026.77

969.80

2400.00

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

*******

ش ح۔اع۔ر ا۔

981U-



(Release ID: 1794675) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu