زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زرعی شعبے کی جامع ترقی کے لئے بجٹ میں غیر مثالی التزامات کئے گئے ہیں :زراعت کے وزیر جناب تومر


یہ بجٹ گاؤوں ،غریب افراد ،کسانوں ،خواتین اور نوجوانوں کے لئے ہے ،زراعت کے وزیر نے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کا شکریہ اد ا کیا

Posted On: 01 FEB 2022 6:15PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج پیش کئے گئے مرکزی بجٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ گاؤوں ،غریب افراد،کسانوں ،خواتین اور نوجوانوں کے لئے ہے ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں زرعی شعبے کی مجموعی ترقی کے لئے بجٹ میں غیر مثالی التزامات کئے گئے ہیں۔

جناب تومر نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر خزانہ نے بجٹ میں ویژن دکھایا ہے ،آئندہ 25 سالوں میں ہمارا ملک کیسا ہوگا ،اس کی ایک جھلک اس بجٹ میں دکھائی گئی ہے ۔بجٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ حکومت کے دونوں ادوار میں زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت کے بجٹ میں مسلسل اضافہ کیا گیا ہے ، اس مرتبہ  بھی گذشتہ سال کے بجٹ 1.23 لاکھ کروڑ روپےسے بڑھا کر 1.32 لاکھ کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔جناب تومر نے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کا زرعی بجٹ میں اضافے پر شکریہ ادا کیا ۔

جناب تومر نےکہا کہ بجٹ میں زرعی پیداوار اور پیداواریت کی صلاحیت کو بڑھانے پر زور دیا گیا ہے ،ساتھ ہی تیل کے بیجوں کا مشن ،زراعت کو ٹیکنالوجی سے جوڑنے، کسانوں کو ان کی پیداوار کی مناسب قیمت ملنے وغیرہ جیسے اقدامات کے لئے مناسب التزامات کئے گئے ہیں۔ایم ایس پی کے لئے تقریباً 2.5 لاکھ کروڑ روپے کا التزام کیا گیا ہے جو کسانوں کے لئے بڑی خوشی کی بات ہے ۔زرعی تنوع ،نامیاتی اور قدرتی کاشتکاری کے فروغ،  کسانوں کی صلاحیت کی کارکردگی میں اضافہ ،فصل کا جائزہ ،کسان ڈرونز ،آبپاشی ،زرعی یونیورسٹیوں میں کورسیز کی شمولیت ، زرعی تحقیق  کے لئےتمام غیر مثالی التزامات ہیں جو زرعی شعبے میں اہم تبدیلیاں لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کین ۔بٹوا لنک پروجیکٹ کو بھی شکل دے رہی ہے جس کا تصور اٹل بہار واجپئی کے دور حکومت میں کیا گیا تھا ۔یہ نہ صرف 10 لاکھ ہیکٹئرس کے رقبے کو سیراب کرے گا بلکہ پینے کا پانی اور بجلی کی بھی فراہمی کرےگا نیز  اس سے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ اسی طرح بجٹ میں ہر گھر جل، پی ایم آواس وغیرہ کے لئے متعدد اہم التزامات کئے گئے ہیں جو سماج کے مختلف طبقات کے لئے بہت کار آمد ثابت ہوگا۔

 

*************

 

 

 

ش ح ۔ ع ح ۔ م ش

U. No.985

 



(Release ID: 1794671) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi