وزارت آیوش

آیوش خدمات کو اہم تقویت ،قومی آیوش مشن (این اے ایم) کے لئے بجٹ 2022 میں 60 فیصد کا اضافہ


آیوش وزارت کا مختص بجٹ 3050 کروڑ روپئے ہے،سات سالوں میں چار گنا اضافہ ہوا

Posted On: 01 FEB 2022 6:19PM by PIB Delhi

 

قومی آیوش مشن (این اے ایم) کے تحت آیوش کی مؤثر لاگت خدمات کو آج وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے ذریعہ پیش کردہ مرکزی بجٹ 2022 میں اہم تقویت حاصل ہوئی ہے۔ آیوش وزارت کو کل مختص بجٹ گذشتہ سات سالوں میں چار گنا سے زیادہ 691 کروڑ سے 3050 کروڑ روپے تک بڑھ گیا ہے۔

ہندوستان کے روایتی دوائی نظام جس میں رواں وبائی صورت حال میں یوگا اور نیچرو پیتھی شامل ہیں،کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے مرکزی حکومت آیوش وزارت کے ذریعہ کردہ کاموں میں اضافے پر زور دیتی رہی ہے۔ موجودہ بجٹ میں اس کی عکاسی مختلف آیوش شعبوں اور بنیادی میدانوں میں بجٹ کی گنجائشوں میں اضافے سے ہوتی ہے ۔ مرکز کی طرف سے اسپانسر شدہ اسکیم این اے ایم کے تحت بجٹ کی 800 کروڑروپے تک بڑھتی رقم آیوش کے لئے اس کے اسپتالوں اور ڈسپینسریوں کی اپ گریڈیشن میں ،دوائی سے متعلقہ پودوں کی کاشت اور کئی دوسرے میدانوں بشمول دوائی کی نقطۂ نظر سے اہم پودوں کی ویلیو ایڈڈ اشیاء کی برآمد میں اضافہ میں معاون ہوگی۔قومی آیوش مشن (این اے ایم) کے لئے پہلے 500 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا۔

ایک دوسرا میدان جس نے بڑی تقویت حاصل کی ہے چیمپین خدمت شعبہ اسکیم ہے۔ اس اسکیم میں بجٹ کو دوگنا کردیا گیا ہےیعنی 29.6 کروڑ روپئے سے 60.22 کروڑ روپئے تک کردیا گیا ہے۔

تمام ریاستوں (610 کروڑ روپئے) مرکز کے زیر انتظام علاقوں (70 کروڑ روپئے) اور شمال مشرقی علاقوں(181.97 کروڑ روپئے) کے لئے منظورشدہ امدادی رقم بڑھادی گئی یعنی 547.87 کروڑ روپئے سے  مجموعی طور پر  861.97 کروڑ روپئے تک کردی گئی ہے ۔ ڈیجیٹل اسپیس پر انحصار اور بڑھتی مقبولیت کے مد نظر مرکزی حکومت نے ڈی جی۔انفرانسٹرکچر جسے آیوش نے اچھی طرح سپورٹ کیا ہے،کی تعمیرپر زور دیا ہے۔ بجٹ کے تحت مختلف گنجائشوں سے آیوش گرڈ کے تحت پورے آیوش شعبے کو ڈیجیٹل بنانے کی طرف اہم پیش رفت ہوگی۔ آیوروید ،یوگا اور دوسرے ہندوستانی روایتی دوائی نظام کی قوت کو دیکھتے ہوئے ہندوستان میں عالمی مرکز برائے روایتی دوائی (جی سی ٹی ایم۔ ڈبلیو ایچ او) کو قائم کیا جارہا ہے اور مرکز کے قیام کے لئے بجٹ سے متعلقہ گنجائش انجام دی جاچکی ہیں۔ ہندوستان میں ڈبلیو ایچ او کا عالمی مرکز برائے روایتی دوائی (جی سی ٹی ایم) کا قیام براہ راست ہندوستان میں روایتی دوائی شعبے میں اثر انداز ہوگا اور ہندوستان مشترکہ کوششوں سے عالمی لیڈر کے طور پر ابھر سکتا ہے۔ ریسرچ کونسلس،عمدگی کا مرکز اور خودمختار اداروں کو بھی بجٹ میں مناسب تقویت ملی ہے اس لئے کہ ان کے لئے 1870.1کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔

 

*************

 

 

ش ح ۔ ا ک ۔ م ش

U. No.969

 



(Release ID: 1794663) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu