جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
بجٹ 2022 ہمارے توانائی کی منتقلی کے سفر کو مضبوط بنانے اور موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے کے لیے نئے ہندوستان میں اختراعی اور پائیدار ترقی کی طرف ایک قدم ہے: وزیر توانائی
اعلی کارکردگی والے ماڈیولز کی تیاری کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبات کے لیے 19,500 کروڑ روپے کی اضافی رقم مختص کرنےکی تجویز
ماحول دوست بنیادی ڈھانچے کے لئے وسائل کو متحرک کرنے کی غرض سے سوورین گرین بانڈز جاری کیے جائیں گے
Posted On:
01 FEB 2022 6:37PM by PIB Delhi
حکومت امرت کال کے دوران توانائی کی منتقلی اور آب و ہوا کی کارروائی کو فروغ دینے کے وژن کو حاصل کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 2023-22 پیش کرتے ہوئے، مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ امور، محترمہ نرملا سیتا رمن نے امرت کال کے دوران توانائی کی منتقلی اور آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق طریقہ کار کو فروغ دینے کے وژن پر زور دیا اور اسے آگے بڑھنے کے لیے ملک کی اہم ترجیحات میں سے ایک قرار دیا۔
بجٹ پر خاص طور پر بجلی اور قابل تجدید توانائی کے شعبے پر بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر برائے بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی جناب آر کے سنگھ نے کہا کہ ‘‘وزیر خزانہ کو 2023-22 کے ترقی پسندانہ مرکزی بجٹ پر مبارکباد۔ 2022 کے آتم نربھر بھارت کے بجٹ نے ہندوستان کے امرت کال کے لئے بلیو پرنٹ تیار کیا ہے ، جو بنیادی ڈھانچے، ڈیجیٹائزیشن، زراعت، مالیاتی انتظام، ٹیکنالوجی اور مینوفیکچرنگ جیسے شعبوں کا احاطہ کرتا ہے۔ بجٹ 2022 ہمارے توانائی کی منتقلی کے سفر کو مضبوط کرنے اور موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے کے لیے نئے ہندوستان میں اختراعی اور پائیدار ترقی کی طرف ایک قدم ہے۔’’
توانائی کی منتقلی اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات
مرکزی وزیر خزانہ نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سب سے مضبوط منفی خارجی حالات ہیں جو ہندوستان اور دیگر ممالک کو متاثر کرتے ہیں’’ ۔ انہوں نے کم کاربن کی تیاری کی حکمت عملی کا اعادہ کیا، جس کا وزیر اعظم نے پائیدار ترقی کے تئیں ہماری حکومت کے مضبوط عزم کی ایک اہم عکاسی کے طور پر اعلان کیا تھا۔
یہ حکمت عملی روزگار کے بڑے مواقع کھولتی ہے اور بجٹ میں اس سلسلے میں کئی مختصر مدتی اور طویل مدتی اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔
بجٹ میں 19,500 کروڑ روپے کی اضافی رقم ۔ اعلی کارکردگی والے ماڈیولز کی تیاری کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیب کے لیے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ یہ 2030 تک نصب شدہ شمسی صلاحیت کے 280 گیگاواٹ کے جرآت مندانہ ہدف کو حاصل کرنے کے لیے درکار گھریلو مینوفیکچرنگ کو بھی یقینی بنائے گا۔
2023-22 میں حکومت کے مجموعی مارکیٹ قرضوں کے ایک حصے کے طور پر، ماحول دوست بنیادی ڈھانچے کے لیے وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے سوورین گرین بانڈز جاری کیے جائیں گے۔ اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو پبلک سیکٹر کے منصوبوں میں لگایا جائے گا جو معیشت میں کاربن کے استعمال کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
****************
(ش ح ۔س ب۔رض )
U NO: 977
(Release ID: 1794653)
Visitor Counter : 224