وزارت دفاع
ہندوستان اور عمان نے نئی دہلی میں منعقدہ 11ویں مشترکہ ملٹری تعاون کمیٹی کے اجلاس میں فوج سے فوج کے رابطے میں پیش رفت کا جائزہ لیا
وزارت دفاع ،عمان کے سکریٹری جنرل نے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے بات چیت کی
Posted On:
01 FEB 2022 5:48PM by PIB Delhi
وزارت دفاع ، عمان میں سکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن ناصر بن علی الزابی نے یکم فروری 2022 کو نئی دہلی میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے بات چیت کی۔انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔وزارت دفاع ،عمان میں سکریٹری جنرل نے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے دو طرفہ دفاعی تعاون پر 11ویں ہندوستانی ۔عمان مشترکہ ملٹری تعاون کمیٹی کی میٹنگ (جے ایم سی سی) کے بارے میں بھی گفتگو کی،جس کا انعقاد 31 جنوری 2022 کو نئی دہلی میں ہوا تھا۔
دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار اور وزارت دفاع ،عمان میں سکریٹری جنرل نے جے ایم سی سی اجلاس کی مشترکہ صدارت کی ۔اجلاس کے دوران فریقین نے مشترکہ مشقوں، صنعتی تعاون اور مختلف جاری بنیادی ڈھانچے کے منصوبے سمیت فوج سے فوج کے رابطے میں ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔میٹنگ کے دوران نئے مواقع کی شناخت اور دفاعی صنعتی تعاون کو بڑھانے کی خاطر مشترکہ منصوبوں کے لئے باہمی مفادات کے شعبوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور آفات سے نجات (ایچ اے ڈی آر) مشق کے انعقاد پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا جس میں تینوں افواج اور موجودہ مشترکہ مشقوں کے دائرے اور پیچیدگیوں کو بڑھانا شامل ہے۔دونوں ممالک نے شمال بحر عرب میں منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق مسائل سے نمٹنے کے لئے ایک ساتھ کام کرنے پر اتفاق کیا ۔
اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ باہمی طور پر آسان تاریخوں پر اومان میں اگلی جے ایم سی سی کا انعقاد کیا جائے گا۔ جے ایم سی سی، دو طرفہ دفاعی تعاون کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ اور اس کی رہنمائی کے لئے ہندوستان اور عمان کی دفاعی وزارتوں کے درمیان ایک اعلیٰ ادارہ ہے۔
سکریٹری جنرل نے تینوں خدمات کے سربراہان سے بھی بات چیت کی اور ہندوستانی دفاعی صنعتوں کے سی ای او کے ساتھ ملاقات کی وہ اپنے قیام کے دوران کوچن شپ یارڈ لیمٹیڈ ،فوجی تربیتی اداروں اور ملکی طیارہ بردار وکرانت کا دیدار کریں گے۔
*************
ش ح ۔ ع ح ۔ م ش
U. No.971
(Release ID: 1794645)
Visitor Counter : 174