سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سائنسی ویژن اور اسٹارٹ اپ کے لئے ترغیبات کے ساتھ مستقبل کا بجٹ: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
01 FEB 2022 5:02PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی اور زمینی سائنس کے وزیر مملکت (آزدانہ چارج) وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے، ان کے تحت آنے والی وزارتوں اور محکموں کے لئے بجٹ کے اثرات کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو ایک ہی جملے میں عام بجٹ 23- 2022 کی وضاحت کرنی ہو، تو یہ کہنا درست ہوگا کہ سائنسی ویژن اور اسٹارٹ اپ کی ترغیبات کے ساتھ مستقبل کا بجٹ ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم جنا ب نریندر مودی کی قیادت کے تحت بھارت آنے والی اہم دہائی کا منتظر ہے، جس کا بنیادی طور پر دو عناصر یعنی (1) معیشت اور (2) سائنس ٹیکنالوجی اور اختراعات کے ذریعہ تعین ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ان اہم پہلوؤں کو ذہن میں رکھتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے سبھی کی شمولیت والا ایک بجٹ پیش کیا ہے، جو دیہی ، حفظان صحت، زراعت، صفائی ستھرائی وغیرہ جیسے وسیع شعبوں پر محیط ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ اس بجٹ کی خصوصیت یہ ہے کہ بجٹ میں اعلان کردہ ہر ایک اقدامات سے سائنسی ٹیکنالوجی اور اختراعات کا مضبوط اثر نظر آتا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ٹیکنالوجی سے منسلک ڈیجیٹل روپیہ ، 75 اضلاع میں ڈیجیٹل بینکنگ یونٹ، ڈیجیٹل یونیورسٹی اور مصنوعی ذہانت، اسپیس ٹیکنالوجی وغیرہ سے منسلک اسٹارٹ اپ جیسے اختراعی اور نئے اقدامات کے اعلانات کا حوالہ دیا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر خزانہ کے ذریعہ اعلان کردہ کچھ اسٹارٹ اپ اقدامات سے آنے والے برسوں کے لئے مستقبل کا نقشہ راہ کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مثال کے طور پر اس میں اسٹارٹ اپ کے لئے مزید ایک سال یعنی 2024 تک ٹیکس سے استثنیٰ شامل ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اسٹارٹ اپ کے ذریعہ ڈرون شکتی سمیت ڈرونس کے استعمال اور زراعت کے سیکٹر میں کسان ڈرونس جیسے اقدامات بھارت کو دنیا کے دوسرے ملکوں پر ضرور سبقت دلائیں گے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ اسٹارٹ اپ کے فروغ کے لئے بجٹ برآمدات کے لئے ترغیبات اور گھریلو پیداوار کے لئے ترغیبات فراہم کرتا ہے۔
وزیر موصوف نے اس بات کو خاص طور پر اجاگر کیا کہ زمینی سائنس جیسی چھوٹی وزارتوں کو 2653.51 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، جو گہرے سمندر کے مشن کے لئے پہلے مختص کئے گئے 4 ہزار کروڑ روپے کے علاوہ ہیں۔ اس سے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے اس یقین کا اظہار ہوتا ہے کہ مستقبل کے بھارت کی معیشت کا وسیع انحصار سمندر اور سمندری وسائل پر ہوگا۔
اسی طرح ،ڈاکٹر جتیندر سنگھ کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے لئے بجٹ میں 6 ہزار کروڑ روپے مختص کیا گیا ہے، جس میں سے بائیو ٹیکنالوجی کے محکمے کے لئے 2581 کروڑ روپے دیئے گئے ہیں اور یہ وہ محکمہ ہے جو پہلے ڈی این اے ویکسین پر تجربات کر رہا ہے اور اب ناک میں ڈالی جانے والی ویکسین کا تجربہ کر رہا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سی او پی 20 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ آب وہوا میں تبدیلی پر کئے گئے تشویش کے اظہار کو یاد کرتے ہوئے آج کے بجٹ میں کم کاربن کے اخراج والی ترقی کی حکمت عملی کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی کے ہائیڈروجن مشن کو آگے بڑھانے کے لئے سائنس کی وزارتوں کو فروغ دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح-وا - ق ر)
U-958
(Release ID: 1794419)
Visitor Counter : 165