شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرق کے لیے  وزیر اعظم کی  ترقیاتی پہل،’پی ایم-ڈیوائن‘ نامی ایک نئی اسکیم کا اعلان: 1500 کروڑ روپئے کی رقم مختص

Posted On: 01 FEB 2022 2:54PM by PIB Delhi

 

آج یہاں مرکزی بجٹ 23-2022 پیش کرتے ہوئے  خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے شمال مشرق کے لیے  وزیر اعظم کی  ترقیاتی پہل،’پی ایم-ڈیوائن‘ نامی ایک نئی اسکیم کا اعلان کیا۔

17. PM's Development Initiative for North East Region (PM-DevINE).jpg

 

وزیر خزانہ نے کہا کہ پی ایم- ڈیوائن، شمال مشرقی کونسل کے ذریعے نافذ کی جائے گی۔ اس نئی اسکیم کے لیے 1500 کروڑ روپئے کی رقم بنیادی طور پر مختص کی گئی ہے۔ یہ پی ایم گتی شکتی کے جذبے سے اور  شمال مشرق کی  محسوس ضروریات پر مبنی سماجی ترقیاتی پروجیکٹوں کے لیے بنیادی ڈھانچے پر خرچ کی جائے گی۔وزیر موصوفہ نے واضح کیا کہ یہ نوجوانوں اور خواتین کے لیے زندگی گزارنے کی سرگرمیوں کو فعال کرے گی اور مختلف شعبوں میں خلیجوں کو پر کرے گی۔ ا لبتہ یہ موجودہ مرکزی اور ریاستی اسکیموں کا متبادل نہیں ہوگی۔ حالاں کہ مرکزی وزارتیں اپنے نمائندہ پروجیکٹوں کو بھی پیش کرسکتے ہیں البتہ ترجیح ریاستوں کے ذریعے پیش کردہ پروجیکٹوں کو دی جائے گی۔

اسکیم کے تحت رقم فراہم کیے جانے والے پروجیکٹوں کی ابتدائی فہرست درج ذیل دی گئی ہے:

پی ایم- ڈیوائن کے تحت پروجیکٹوں کی ابتدائی فہرست:

نمبر شمار

پروجیکٹ کی نوعیت

مجموعی لگ بھگ لاگت (روپئے کروڑ میں)

1

گواہاٹی کے اطفال اور بالغان کے ہیمو ٹولیم فائیڈ مراکز کے انتظامیہ کے لیے مخصوص خدمات کا قیام (کثیر- ریاستی)

129

2

این ای سی ٹی اے آرنان نفقہ کی بہتری کے پروجیکٹ (کثیر – ریاستی)

67

3

شمال مشرقی ہندوستان میں سائنسی نامیاتی زراعت کو فروغ دینا (کثیر – ریاستی)

45

4

مغربی سمت پر ایزوال بائی پاس کی تعمیر

500

5

مغربی سکم میں سانگا –چیولنگ کو منسلک کرنے کے لیے مسافروں کا رُوپ وے نظام کے لیے مالیہ کی کمی پوری کرنا

64

6

جنوبی سکم میں دھپڑ سے بھا لے دھنگا تک ماحول دوست روپ وے (کیبل کار) کے لیے مالیہ کی کمی  پورا کرنا

58

7

میزورم کی ریاست کے لیے مختلف اضلاع میں مختلف مقامات پر بمبولنک روڈ کی تعمیر کے لیے پائلٹ پروجیکٹ

100

8

دیگر (شناخت کی جانی ہے)

537

 

میزان

1500

 

*****

U.No.954

(ش ح –ا ع - ر ا)

 


(Release ID: 1794332) Visitor Counter : 211