وزارت دفاع
بوائز اسپورٹس کمپنی ،آر وی سی سینٹر اور کالج ، میرٹھ کیمپ کے لئے 8 فروری سے 12 فروری 2022 تک گھڑ سواری کے کھیلوں کے زمرے (ہورس رائیڈنگ) میں لڑکوں کے انتخاب کے لئے کل ہند اوپن شمولیت ریلی
Posted On:
01 FEB 2022 10:04AM by PIB Delhi
- بوائز اسپورٹس کمپنی آر وی سی سینٹر ا ور کالج ، میرٹھ، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور بھارتیہ فوج کے درمیان ایک مشترکہ پروجیکٹ ہے جس کا مقصد گھڑ سواری کے زمرے میں باصلاحیت اور ہونہار گھڑ سواروں کا انتخاب کرنا ہے تاکہ مستقبل کے کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں میں تمغوں کے امکانات روشن کئے جاسکیں اور اس کھیل میں بہتری لائے جاسکے۔
- بوائز اسپورٹس کمپنی آر وی سی سینٹر اور کالج ، میرٹھ 8 فروری سے 12 فروری 2022 تک آر وی سی سینٹر اور کالج ، میرٹھ کینٹ میں گھڑ سواری سینٹر میں بوائز اسپورٹس کوائے کو شامل کرنے کے لئے پورے بھارت سے اسپورٹس کیڈٹ کی حیثیت سے ابھرتے ہوئے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے لئے ایک سلیکشن ریلی کا اہتمام کرے گا۔
- سلیکشن ٹرائلز کے دوران امیدواروں کا آرمی اسپورٹس میڈیسن سینٹر ، اسپورٹس اتھارٹی آف کوچیز / مشاہد اور آفیسروں کے بورڈ کے ذریعہ کھیلوں (گھڑ سواری) ڈسپلن میں فزیکل اور تکنیکی صلاحیتوں کا ٹسٹ لیا جائے گا۔ منتخب کئے گئے کیڈٹس کو حتمی منظوری ملنے کے بعد بوائز اسپورٹس کوائے میں شامل ہونے کے لئے بلایا جائے گا۔سلیکشن عبوری رہے گا۔
- رجسٹریشن کے لئے رپورٹنگ ٹائم:
- جگہ- آر وی سی سینٹر کالج، میرٹھ کینٹ
- تاریخ- 8 فروری 2022
- وقت- صبح سات بجے سے رات دس بجے تک
داخلہ 8 فروری 2022 کو بند کردیا جائے گا۔
- اہلیت
- عمر: امیدواروں کی عمر 8 سال سے 14 سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ (لڑکے 8 فروری 2008 اور 8 فروری 2014 پیدا ہوئےہوں۔ گھڑ سواری اسپورٹس میں قومی /بین الاقوامی مقابلے میں غیر معمولی حصولیابیوں کے ساتھ 15 سے 16 سال کی عمر کے لڑکوں کے بارے میں بھی غور کیا جائے گا۔
- تعلیم: کم از کم چوتھی کلاس پاس ہو اور انگلش اور ہندی کی مناسب معلومات ہو، زیادہ سے زیادہ ساتویں کلاس پا س ہو۔
- قد اور وزن:۔ نیچے دیئے گئے قد اور وزن کا ضابطہ بی ایس سی انرولمنٹ کے لئے قابل اتلاف ہے۔
نمبر شمار
|
عمر کا زمرہ
|
قد(کم سے کم)
|
وزن( کم سے کم)
|
1
|
8 سال
|
134 سینٹی میٹر
|
29 کلو گرام
|
2
|
9سال
|
139 سینٹی میٹر
|
31 کلو گرام
|
3
|
10 سال
|
143 سینٹی میٹر
|
34 کلو گرام
|
4
|
11 سال
|
150 سینٹی میٹر
|
37 کلو گرام
|
5
|
12 سال
|
153 سینٹی میٹر
|
40 کلو گرام
|
6
|
13 سال
|
155 سینٹی میٹر
|
42 کلو گرام
|
7
|
14 سال
|
160 سینٹی میٹر
|
47 کلو گرام
|
نوٹ: عام طور پر کوئی خلاف ورزی قبول نہیں کی جائے گی ۔ البتہ عمر کا ضابطہ زیادہ سے زیادہ 16 سال تک ہے۔ غیر معمولی ہونہار لڑکوں کے معاملے میں ضابطے سے اوپر قدا ور وزن میں رعایت دی جائے گی۔ یہ رعایت ان ہونہار لڑکوں کے لئے ہوگی جن کے پاس تمغوں کے بین الاقوامی اور قومی سرٹی فکیٹس ہیں۔
- طبی فٹ نیس:
*اسپورٹس میڈیسن سینٹر کے ماہر اور رجمنٹ افسر کے ذریعہ طبی فٹنس کا پتہ لگایا جائے گا۔
* ایسے امیدواروں کا انتخاب نہیں کیا جائے گا جن کے جسم کے کسی بھی حصہ پر مستقبل ٹیٹو لگاہوا ہو۔
*مشکوک معاملے میں (بون میرو ٹیسٹ) عمر کی تصدیق کے لئے چھاتی کا ایکسرے کیا جائے گا۔
- دستاویزات :
- امیدواروں کو دی گئی تاریخ پر صبح سات بجے سے پہلے آر وی سی سینٹر اور کالج میرٹھ کینٹ کو اپنے والدین یا سرپرست کے ساتھ رپورٹ دینی ہوگی اور حسب ذیل اصل دستاویزات ساتھ میں ہونے چاہئے جن کی سلیکشن ٹرائل کے وقت جانچ کی جائے گی۔ ان سرٹیفکٹس کی کم ا ز کم دو فوٹو کاپیز بھی رکھنی ہوں گی اور ایپلی کیشن فورم کے بجٹ کے ساتھ سبھی سرٹی فکیٹس کی ایک سی ٹی سی جمع کرنا ہونی ہوگی۔
- (اے)پیدائش کا سرٹی فکیٹ میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ جاری کیا گیا ہو/پیدائش اور اموات سرٹی فکیٹ رجسٹرار کے ذریعہ جاری کیا گیا ہو۔
- آدھار کارڈ
- تحصیل دار /ایس ڈی ایم /ڈی ایم کے ذریعہ رہائشی اور ڈومسائل سرٹی فکیٹ جاری کیاگیا ہو۔
- اصل اسکول سرٹی فکیٹس اور مارک شیٹ
- گرام پردھان/تحصیل دار/ایس ڈی ایم کی طر ف سے ہی کریکٹر سرٹی فیکٹ جاری کیا گیا ہو۔
- تحصیل دار /ایس ڈی ایم /ڈی کے ذریعہ ذات پات کا سرٹی فکیٹ جاری کیا گیا ہو۔
- اگر گھڑ سواری اسپورٹس میں حصولیابیوں سے متعلق کوئی سرٹی فکیٹ ہے۔ ایسے امیدواروں کا جنہوں نے بین الاقوامی /قومی /فوجی /ریاستی/ضلع سطح پر تمغے جیتے ہوں، سلیکشن کے لئے غور کیا جائے گا۔
- رنگین پاسپورٹ سائز کے 10 تازہ فوٹو گراف
- گھڑ سواری ایپٹی ٹیوڈ کے لئے رائیڈنگ کٹ۔
- شمولیت کی ریلی کی مدت کے دوران بورڈنگ اور لاجنگ: امیدواروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے ہی خرچوں پر سلیکشن ٹرائل پر حاضر ہوں ۔ اسکرینگ کی مدت کے دوران امیدوار اور ان کے ہمراہ افراد میرٹھ میں اپنے قیام اور آنے جانے کے لئے خود ہی اپنے انتظامات کریں گے ۔ یہ کمپنی اور بورڈنگ اور لاجنگ کے لئے ذمہ دار نہیں ہوگی۔ شمولیت کی ریلی کے پور ے عمل کے دوران والدین کو اس بات کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ سلیکشن کے مقام پر اپنے امیدواروں کے ہمراہ ہوں۔
- طبی امداد : فوری طبی امداد مذکورہ مقام پر دستیاب نہیں ہوگی البتہ آر وی سی سینٹر اور کالج ٹرائل اور ٹسٹ کے عمل کے دوران کسی شخص کو لگنے والی چوٹ کے لئے کسی طرح کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔
- انتخاب: ایس اے آئی، ایس ایم سی اور بوائز اسپورٹ کمپنی کا ایک ڈیلی کیڈیٹ اسٹاف مکمل شفاف مکمل شفاف ماحول میں ٹرائلس /شمولیت کا اہتمام کرے گا۔ والدین /سرپرستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ انتخاب کے طریقہ کار میں مداخلت نہ کریں۔ صرف سلیکشن ٹیم کے ذریعہ ہی کسی سوال کا جواب دیا جائے گا۔ خواہش مند امیدواروں سے درخواست ہے کہ 8فروری 2022 کو صبح سات بجے پریزائڈنگ افسر، سلیکشن ٹرائلز ، بوائز اسپورٹس کمپنی آر وی سی سینٹر اور کالج، میرٹھ کو رپورٹ کریں۔ داخلہ 8 فروری 2022 کو رات دس بجے بند کردیا جائے گا۔
- اس بات کا امکان ہے کہ اینٹریاں/سلیکشن کا طریقہ کار تین دن تک چلے گا۔ مختلف مرحلوں میں سلیکشن ہوگا۔ ایسے امیدواروں کو مسترد کردیا جائے گاجو کسی بھی اسٹیج پر مناسب نہیں پائے جائیں گے اور انہیں سلیکشن ٹرائلس کے بعد کے مرحلوں میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
- ریاست /فوج /قومی /بین الاقوامی سطح پر تمغے جیتنے والے امیدواروں کو محدود نشستوں کی وجہ سے دیگر امیدواروں پر ترجیح حاصل ہوگی۔
- منتخب امیدواروں کو بوائز اسپورٹس کمپنی ، آر وی سی سینٹر اور کالج، میرٹھ کینٹ میں انگریزی اور ہندی میڈیم میں مفت 6 سے 10 اسٹینڈرڈ تک تعلیمی تربیت فراہم کی جائے گی۔ گھڑ سواری ڈسپلن میں زبردست کوچنگ فراہم کی جائے گی۔ دسویں کلاس پا س ہونے پر امیدواروں کو حتمی انتخابی عمل سے گزارا جائے گا۔ جیسا کہ فوج میں اینرولمنٹ کے لئے قابل اطلاق ہے۔ دسویں اسٹینڈر مکمل کرنے پر اور 17 سال 6 مہینے کی عمر مکمل کرنے پر اسپورٹس کیڈیٹوں کے لئے یہ لازمی ہوگا کہ وہ سلیکشن عمل سے گذرے جیسا کہ فوج میں اینرولمنٹ کے لئےقابل اطلاق ہے اور آر وی سی (فوج) میں اندراج کرائیں۔
- کسی وجہ سے فوج میں اندراج میں ناکامی کی صورت میں متاثرہ لڑکوں کے والدین اس بات کے ذمہ دار ہوں گے کہ وہ اس طرح کے لڑکوں پر حکومت کے ذریعہ خرچ کی گئی لاگت رقم واپس کریں۔ منتخب ہونے والے لڑکوں کے والدین کو بوائز اسپورٹس کمپنی ، آر وی سی سینٹر ، میں شمولیت سے قبل اس سلسلہ میں سو روپے کا غیر جوڈیشنل اسٹامپ پیپر کا ایک حلف نامہ دینا ہوگا ۔
- ایسے لڑکوں کو ،جن کا انتخاب ہوگیا ہے،لیکن بعد میں مخفی حقائق/غلط معلومات پیش رفت نہ دکھانے یا انڈیسپلن کی وجہ سے ڈس کوالیفائی کردیا گیا ہو، مسترد کردیا جائے گا اور تربیت کی لاگت والدین /سرپرستوں کے ذریعہ سرکاری خزانے کو ادا کرنی ہوگی۔
- سلیکشن ٹرائل کے عمل کے دوران امیدوار کو لگنے والی چوٹ کے لئے آر وی سی سینٹر یا کالج سلیکشن ٹرائل کرنے والے دیگر ذمہ دار نہیں ہوں گے۔
- کووڈ کے احتیاطی اقدامات:۔ سبھی امیدواروں کو ماسک اور دستانے رکھنے ہوں گے اور آر ٹی پی سی آر ریپڈ ، منفی سرٹی فکیٹ اور نو رسک سرٹی فکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ یہ سرٹی فکیٹ اس وقت پیش کرنا ہوگا جب وہ ریلی کے لئے رپورٹ کریں گے۔
- منتخب کئے گئے لڑکوں کو پہلے سے اس بات کے لئے مطلع کیا جائے گا کہ وہ ایم او ڈی (فوج) کے آئی ایچ کیو، ڈی سی او اے ایس (آئی ایس اینڈ سی) سکریٹریٹ بی ایچ سی سی اور ایس اے آئی کی طرف سے مناسب منظوری کے بعد بوائز اسپورٹ کمپنی ، آر وی سی سینٹر اور کالج میرٹھ کو جوائن کریں۔ بورڈ پروسیڈنگ کے مکمل ہونے پر یا ویکنسی نکلنے پر بعد میں صحیح تاریخ اور شمولیت کی ہدایت کے لئے مطلع کیا جائے گا۔
- بوائز اسپورٹس کمپنی میں شمولیت قطعی طور پر میرٹ بنیا د پر ہوگی۔
مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں:۔
آفیسر کمانڈنگ،
بوائز اسپورٹس سینٹر اینڈ کالج
میرٹھ کینٹ، 250001
اترپردیش۔
ش ح۔ ح ۱۔ ج
UNO-912
(Release ID: 1794216)
Visitor Counter : 208