کامرس اور صنعت کی وزارتہ

کھانے کے لیے تیار مصنوعات کی ہندوستان کی برآمدات 2020-21 (اپریل-اکتوبر) کے مقابلے 2021-22 (اپریل-اکتوبر) میں 24فیصد بڑھ کر 394 ملین  ڈالر ہوگئی


2020-21میں ہندوستان کی تیار خوراک کی مصنوعات کی برآمدات یعنی؛ کھانے کے لیے تیار (آرٹی ای)، پکانے کے لیے تیار (آر ٹی سی) اورپیش کرنے کے لیے تیار (آرٹی ایس) مصنوعات کی برآمدات 2 بلین ڈالر سے زیادہ تھی

2020-21 کے اعداد و شمار کے مطابق آر ٹی ای  برآمدات  کی اہم منزل امریکہ (18.73فیصد)، متحدہ عرب امارات (8.64فیصد)، نیپال (5فیصد)، کناڈا (4.77فیصد)، سری لنکا (4.47فیصد)، آسٹریلیا (4.2فیصد)، سوڈان (2.95فیصد)، برطانیہ (2.88فیصد)، نائجیریا (2.38فیصد)، سنگاپور (2.01فیصد) ہے

صنعت و تجارت کی وزارت برآمدات کے لیے مصنوعات کے ویلیو ایڈیشن پر زور دیتی ہے

آرٹی ای کی برآمداتی اشیاء میں بسکٹ اور کنفیکشنری، ہندوستانی مٹھائیاں اور ہلکی پھلکی غذا  اور ناشتے کے اناج شامل ہیں

Posted On: 30 JAN 2022 2:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 30 جنوری      اے پی ای ڈی اے باسکٹ کے تحت کھانے کے لیے تیار(آرٹی ای)، پکانے کے لیے تیار (آرٹی سی) اور کھانا پیش کرنے کے لیے تیار (آر ٹی ایس) جیسی صارفین کی خوراک کی حتمی مصنوعات کی ہندوستان کی برآمدات میں گزشتہ ایک دہائی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

صنعت وتجارت کی وزارت کے ذریعہ برآمدات کے لیے مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن پر زور دینے کے ساتھ، آر ٹی ای زمرے کی مصنوعات نے گزشتہ ایک دہائی میں 12 فیصد کی سالانہ مجموعی شرح ترقی (سی اے جی آر) درج کیا ہے اور اسی مدت کے دوران اے پی ای ڈی اے برآمدات میں آر ٹی ای  کا شیئر 2.1 فیصد سے بڑھ کر 5 فیصد ہوگیا ہے۔

کھانے کے لیے تیار (آرٹی ای) ، پکانے کے تیار (آرٹی سی) اور کھانا پیش کرنے کے تیار (آر ٹی ایس) زمرے کی مصنوعات کی برآمدات نے 2011-12 سے 2020-21تک 10.4 فیصد کا سی اے جی آر درج کیا ہے۔ ہندوستان نے 2020-21 میں 2.14 بلین ڈالر سے زیادہ مالیت کی تیار غذائی مصنوعات برآمد کیں۔ چونکہ کھانے کی تیار مصنوعات سے وقت کی بچت ہوتی ہیں اور آسانی سے دستیاب ہوتی ہیں، اس لیے حالیہ برسوں میں آر ٹی ای ، آر ٹی سی اور آر ٹی ایس  زمرے کے تحت کھانے کی اشیاء کی مانگ میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

آر ٹی ای، آر ٹی سی اور آر ٹی ایس زمروں کے تحت مصنوعات کی برآمدات  اپریل تا اکتوبر (2020-21) میں رپورٹ کردہ 823 ملین ڈالر کے مقابلے اپریل تا اکتوبر (2021-22) میں 23 فیصد سے زیادہ بڑھ کر 1011 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ۔ اس کے پیش نظر، پچھلے تین سالوں کےآر ٹی سی/آر ٹی ای اور آر ٹی ایس کی برآمدات  کو نیچے گراف میں دکھایا  گیا ہے۔

ماخذ: ڈی جی سی آئی ایس

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کمرشل انٹیلی جنس اور شماریات کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ہندوستان نے گزشتہ تین مالیاتی سالوں (2018-19 اور 2020-2021) میں 5,438 ملین امریکی ڈالر مالیت کی تیار خوراک کی مصنوعات برآمد کیں جن میں آر ٹی ای، آر ٹی سی اور آر ٹی ایس شامل ہیں۔

2018-2019 میں، ہندوستان نے 766 ملین  امریکی ڈالر کی آر ٹی ای برآمدات  درج کیں، جو 2019-20 میں بڑھ کر 825 ملین امریکی ڈالر  اور 2020-21 میں1043ملین امریکی ڈالر  ہوگئیں۔ دریں اثنا، آر ٹی سی  خوراک  کی  مصنوعات نے 2018-19 میں 473 ملین امریکی ڈالر ، 2019-20 میں 368 ملین  امریکی ڈالر اور 2020-21 میں 560 ملین امریکی ڈالر درج کی گئیں ۔ گزشتہ برسوں کے مذکورہ عرصے کے مقابلے  رواں  سال(2021-22) اپریل-اکتوبر کے لیے آر ٹی ای/آر ٹی سی  اور آر ٹی ایس کا تقابلی تجزیہ درج ذیل گراف میں پیش کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے 2021-22 میں آر ٹی ای/آر ٹی سی  اور آر ٹی ایس کی برآمداتی قدر میں میں اضافہ ہوا ہے۔

ماخذ: ڈی جی سی آئی ایس

آر ٹی ایس خورک کے زمرے نے 2018-19 میں 436 ملین امریکی ڈالر ، 2019-20 میں 461امریکی ڈالر  ملین اور 2020-21 میں 511 ملین امریکی ڈالر  کی برآمدات درج کیں۔

2020-21 میں آر ٹی ای کے زمرے کے تحت آنے والی مصنوعات کی برآمدات میں بسکٹ اور کنفیکشنری، گڑ، ناشتے کی غذا، ویفرز، ہندوستانی مٹھائیاں اور ہلکے پھلکے ناشتے، پان مسالہ اور بیٹل نٹس وغیرہ شامل ہیں۔

آر ٹی ای برآمدات کے ہرایک  زمرے کا حصہ 52.32فیصد (بسکٹ اور کنفیکشنری)، 1.52فیصد (گڑ)، 4.11فیصد (ناشتے کے اناج)، 1.73فیصد (ویفر)، 37.04فیصد (ہندوستانی مٹھائیاں اور اسنیکس) اور 3.28فیصد (پان مسالہ اور بیٹل نٹس)ہے۔

گزشتہ مالی  سال کے مقابلے 2020-21 کے مذکورہ عرصے کے دوران آر ٹی ای کی شرح نمو 26فیصد تھی جبکہ بسکٹ اور کنفیکشنری کے زمرے میں 28.87فیصد، گڑمیں 48.18فیصد ، ناشتے کے اناج میں4.24 فیصد، ، ہندوستانی مٹھائیوں اور اسنیکس میں29.75فیصد ، پان مسالہ اور بیٹل نٹس میں 4.2 فیصد اضافہ درج ریکارڈ کیا گیا ۔

2020-21 میں خاص طور پر آر ٹی ای خوراک مصنوعات کا 56فیصد سے زیادہ سرفہرست 10 ممالک کو برآمد کیا گیا۔ امریکہ آر ٹی ای مصنوعات کی چار اقسام جیسے بسکٹ اور کنفیکشنری (79.54 ملین امریکی ڈالر)، ناشتے کے سیریلز (  5.33 ملین امریکی ڈالر)، ہندوستانی مٹھائیاں اور اسنیکس (99.7 ملین امریکی ڈالر)، پان مسالہ اور بیٹل نٹس ( 5.95 ملین امریکی ڈالر) سب سے زیادہ درآمد کرنے والا ملک ہے جبکہ آر ٹی ای کے تحت بقیہ دو مصنوعات نمایاں طور پر ملائیشیا اور نیپال کے ذریعہ درآمد کی جاتی ہیں۔ ملائیشیا نے 2020-21 میں 5.09 ملین امریکی ڈالر کے گڑ اور نیپال نے 3.5 ملین امریکی ڈالر کے ویفرز درآمد کیے ہیں۔

2020-21 کے اعداد و شمار کے مطابق آر ٹی ای برآمدات کی اہم منزل امریکہ (18.73فیصد)، متحدہ عرب امارات (8.64فیصد)، نیپال (5فیصد)، کناڈا (4.77فیصد)، سری لنکا (4.47فیصد)، آسٹریلیا (4.2فیصد)، سوڈان (2.95فیصد)، برطانیہ (2.88فیصد)، نائجیریا (2.38فیصد)، سنگاپور (2.01فیصد)ہے۔

آر ٹی سی خوراک مصنوعات گزشتہ ایک دہائی میں 7 فیصد کی سی اے جی آر سے بڑھ رہی ہیں اور اسی مدت میں اے پی ای ڈی اے برآمدات میں آر ٹی سی کا حصہ 1.8 فیصد سے بڑھ کر 2.7 فیصد ہو گیا ہے۔ آر ٹی سی کے تحت آنے والی کھانے کی مصنوعات کی بڑی قسمیں پکانے کے لیے تیار اشیاء میں پاپڑ، آٹا اور چکی کی مصنوعات اور پاؤڈر اور نشاستہ شامل ہیں۔ آر ٹی سی ایکسپورٹ میں زمرہ وار حصہ پکانے کے لیے تیار (31.69فیصد)، پاپڑ (9.68فیصد)، آٹا اور چکی کی مصنوعات (34.34فیصد) اور پاؤڈر اور نشاستہ (24.28فیصد)ہے۔

گزشتہ سال کے مقابلے 2020-21میں آر ٹی سی  کی شرح نمو 52 فیصد ہے جبکہ آر ٹی سی  کی زمرہ وار شرح نمو پاؤڈر اور نشاستہ کے لیے سب سے زیادہ (174فیصد)ہے اس کے بعد گزشتہ سال کے مقابلے 2020-21 میں آٹا اور چکی کی مصنوعات (36فیصد)،پکانے کے تیار (35فیصد) ) اور پاپڑ (19فیصد) ہے۔

2020-21 میں 74فیصد سے زیادہ آر ٹی سی خوراک مصنوعات سرفہرست 10 ممالک کو برآمد کیے گئے اور 2020-21 میں ہندوستان سے آٹا اور چکی کی مصنوعات اور پکانے کے تیار مصنوعات درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک امریکہ ہے جبکہ2020-21 دو ممالک یعنی برطانیہ اور انڈونیشیا پاپڑ اور پاؤڈر اور نشاستے کی درآمد میں سرفہرست ہیں۔

2020-21 میں آر ٹی سی کی برآمدات کے لیے بڑی برآمداتی منزلیں ہیں: امریکہ (18.62 ملین امریکی ڈالر)، ملائیشیا (11.52 ملین امریکی ڈالر)،  متحدہ عرب امارات ( 8.75 ملین امریکی ڈالر)، انڈونیشیا ( 7.52 ملین امریکی ڈالر)، برطانیہ (7.33 ملین امریکی ڈالر)، نیپال(5.89ملین امریکی ڈالر)، کناڈا (4.31ملین امریکی ڈالر)، آسٹریلیا، (4.2 ملین امریکی ڈالر)، بنگلہ دیش (3.43 ملین امریکی ڈالر) اور قطر ( 2.76 ملین امریکی ڈالر

آر ٹی ایس کے زمرے میں، برآمد گزشتہ ایک دہائی میں 11 فیصد کے سی اے جی آر سے بڑھ رہی ہے۔ آر ٹی ایس زمرے کے تحت اہم کھانے کی تیار مصنوعات میں جیلیاں، اسکواش اور جوس، دیگر مشروبات، توانائی کی مصنوعات/مشروبات اور آئس کریم، سوپ، چٹنی، پاستا اور سیزننگ شامل ہیں۔ آر ٹی ایس کا حصہ گزشتہ ایک دہائی میں 1.1 فیصد سے بڑھ کر 2.5 فیصد ہو گیا ہے۔

گزشتہ سال (2019-20) کے مقابلے 2020-21 میں آر ٹی ایس کی شرح نمو 11 فیصد رہی ہے جبکہ آر ٹی ایس کی زمرہ وار شرح نمو توانائی کی مصنوعات/مشروبات کے لیے سب سے زیادہ (31.10فیصد)ہے۔ اس کے بعد آئس کریم، سوپ، سوس، پاستا اور سیزننگ (19.34فیصد)، دیگر مشروبات (14.12فیصد)ہیں۔

زرعی اور ڈبہ بند خوراک کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ بڑی حد تک اے پی ای ڈی اے  کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کی وجہ سے ہوا ہے جیسے کہ مختلف ممالک میں بی ٹو بی نمائشوں کا انعقاد، ہندوستانی سفارت خانوں کی فعال شمولیت سے مصنوعات کی مخصوص اور عمومی مارکیٹنگ مہم کے ذریعہ نئی ممکنہ منڈیوں کی تلاش۔

اے پی ای ڈی اے  نے ہندوستان میں جغرافیائی اشارے (جی آئی ) رجسٹرڈ زرعی اور ڈبہ بند خوراک کی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے بھی کئی اقدامات کیے ہیں جن سے دنیا بھر کے بڑے درآمد کنندہ ممالک کے ساتھ زرعی اور غذائی مصنوعات پر ورچوئل خریداراور  فروخت کنندگان کی میٹنگیں منعقد کی گئی ہیں۔

برآمد کی جانے والی مصنوعات کےمعیار کی تصدیق کو بغیر کسی رکاوٹ کے یقینی بنانے کے لیے، اے پی ای ڈی اے نے مصنوعات اور برآمد کنندگان کی وسیع رینج کو جانچ کی خدمات فراہم کرنے کے لیے ہندوستان بھر میں 220 لیب کو منظوری دی گئی ہے۔

اے پی ای ڈی اے، برآمداتی جانچ اور باقیات کی نگرانی کے منصوبوں کے لیے منظور شدہ لیبارٹریوں کی اپ گریڈیشن اور استحکام میں بھی مدد کرتا ہے۔ اے پی ای ڈی اے زرعی مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، معیار کی بہتری اور مارکیٹ کی ترقی کے لیے مالی امداد کی اسکیموں کے تحت بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

 

ہندوستان کی آر ٹی ای، آر ٹی سی اور آر ٹی ایس کی برآمدات (امریکی ڈالر ملین)

 

2018-19

2019-20

2020-21

2020-21

(اپریل تا اکتوبر)

2021-22

(اپریل تا اکتوبر)

کھانے کے لیے تیار (آرٹی ای)

766

825

1043

352

394

پکانے کے لیے تیار (آرٹی سی)

473

368

560

206

282

کھاناپیش کرنے کے لیے تیار (آر ٹی ایس)

436

461

511

265

335

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ماخذ: ڈی جی سی آئی ایس  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-862

 



(Release ID: 1793705) Visitor Counter : 186


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Tamil