وزارت دفاع

بھارتی بحریہ اور انڈیا انفو لائن ہوم فائنینس لمیٹڈ کے درمیان مفاہمتی عرضداشت پر دستخط

Posted On: 28 JAN 2022 2:41PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 28 جنوری 2022:

بھارتی بحریہ کی پلیسمنٹ ایجنسی (آئی این پی اے) اور آئی آئی ایف ایل ہوم فائینینس لمیٹڈ (آئی آئی ایف ایل ایچ ایف ایل) نے 27 جنوری 2022 کو ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے۔ دونوں ادارے آئی آئی ایف ایل ایچ ایف ایل کے اندر بھارتی بحریہ کے معمر افسران کی تقرری کے مواقع کا پتہ لگائیں گے۔ اس سے آئی آئی ایف ایل ایچ ایف ایل میں مختلف عہدوں پر کام کرنے کے اہل سابق افسران/ سابق فوجیوں اور منحصر امیدواروں کو روزگا کے مواقع حاصل ہوں گے۔ بھارتی بحریہ کے کنٹرولر آف پرسنل سروسز، وائس ایڈمیرل سورج بیری اور آئی آئی ایف ایل ایچ ایف ایل کے ای ڈی اور سی ای او جناب مونو راترا نے اس مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے۔ آئی این پی اے کی نمائندگی سابق فوجی۔ ای ایس ایم امور کے پرنسپل ڈائرکٹر کوموڈور پنکج شرما اور بھارتی بحریہ کے صدردفتر میں ای ایس ایم امور کے کمانڈر کوموڈور وجے کمار نے کی، جبکہ آئی آئی ایف ایل ہوم فائینینس لمیٹڈ کی نمائندگی کرنل راجیش شکلا (سبکدوش)، لیڈ سیلزاینڈ بزنس ڈیولپمنٹ (باوردی فوج) اور آئی آئی ایف ایل ایچ ایف ایل میں ہیڈ ایچ آر محترمہ رشمی پریا نے کی۔

مفاہمتی عرضداشت کے توسط سے بھارتی بحریہ کی پلیسمنٹ ایجنسی، آئی آئی ایف ایل ایچ ایف ایل کے معیارات کے مطابق بامعنی عہدوں کے لیے سابق فوجیوں اور منحصر امیدواروں کے ایک پول کی شناخت کرے گی۔کمپنی اس کے عوض اِن ہاؤس سیمینار اور تربیتی پروگراموں کے ذریعہ ان افراد کو کارپوریٹ شعبے میں کام کرنے کے لیے اہل بنائے گی۔

آئی آئی ایف ایل ایچ ایف ایل کا مقصد اس کے تنوع کی شمولیت  کی پہل قدمی کے تحت سابق فوجیوں کو ان کی صلاحیت، تجربے اور ان کی سروس کی مدت کے دوران حاصل کی گئی مہارت کے مطابق موقع فراہم کرنا ہے۔

جناب مونو راترا نے ملک کے لیے اپنی خدمات پوری کرنے کے بعد ان افسران کو روزگار کے مواقع تلاشنے میں مدد کرنے کے لیے بھارتی بحریہ کی پلیسمنٹ ایجنسی کی کوششوں کی ستائش کی اور ملک اور  ان باصلاحیت افراد کے تئیں اپنی عہدبستگی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی آئی ایف ایل ایچ ایف ایل اس پروگرام کے توسط سے معاشرے کو مثبت طور پر متاثر کرنے کے لیے وقف رہا ہے اور امید ہے کہ ہماری موجودہ افرادی قوت کو کفایتی رہائش گاہ  فراہم کرانے میں بھی یہ مدد کرے گا جو حقیقتاً سب کے لیے بہتر کام کرتا ہے۔

آئی آئی ایف ایل ایچ ایف ایل میں ہیڈ ایچ آر محترمہ رشمی پریا نے کہا کہ بھارتی بحریہ کے ساتھ شراکت داری قائم کرنا ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی بحریہ نے بے لوث جذبہ کے ساتھ ملک کی خدمت انجام دی ہے اور ان افسران کے پاس خصوصی مہارتیں بھی ہیں جنہیں ایک صحت مند دنیا بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مفاہمتی عرضداشت کے توسط سے ہم ملک کی مسلح افواج کے تئیں اپنی عہدبستگی کو آگے بڑھانے کی امید کرتے ہیں۔ اس کے تحت ہم سابق فوجیوں کو ان کی مہارت اور صلاحیت کو بروئے کار لانا جاری رکھنے کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرتے ہیں۔

وائس ایڈمیرل سورج بیری نے اپنے اختتامی تبصرے میں کہا کہ آئی این پی اے سابق فوجیوں، ہمارے سینئر افسران  کو سہولتیں فراہم کرنے اور ملک کے تئیں ان کی خدمات کے بعد ان کے لیے روزگار کے مواقع تلاشنے کے لیے پابند عہد ہے۔انہوں نے کہا  کہ یہ ہماری کوشش ہے کہ ایسے پروگراموں کی شناخت اور ان کی ترقی کے لیے کارپوریٹ شعبے کے ساتھ مل کر کام کریں۔ ہم اس پہل قدمی پر آئی آئی ایف ایل ایچ ایف ایل کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

************

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 833



(Release ID: 1793517) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil