سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بسوں میں مسافروں کے کمپارٹمنٹ میں فائر الارم سسٹم اور آگ سے تحفظ کے نظام کے لئے نوٹیفکیشن جاری

Posted On: 29 JAN 2022 3:02PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:29 جنوری،2022۔سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے مورخہ 27 جنوری 2022 کے نوٹیفکیشن کے ذریعے ٹائپ III بسوں [‘ٹائپ III’ وہ گاڑیاں ہیں جو لمبی دوری کے مسافروں کی نقل و حمل کے لئے، بیٹھے ہوئے مسافروں کے لئے] اور اسکول بسوں کے لئے اے آئی ایس (آٹو موٹیو انڈسٹری اسٹینڈرڈ) میں ترمیم کے ذریعے بسوں میں مسافروں (یا مقیم) کے ڈبے میں فائر الارم سسٹم اور آگ سے تحفظ کے نظام کو متعارف کرایا ہے۔

فی الحال اے آئی ایس-35 کے مطابق آگ کا پتہ لگانے، الارم اور دبانے کے نظام کو انجن کمپارٹمنٹ سے لگنے والی آگ کے لئے نوٹیفائی کیا جاتا ہے۔ آگ لگنے کے واقعات کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ مسافروں کے زخمی ہونے کی وجہ مسافروں کے کمپارٹمنٹ میں گرمی اور دھواں ہے۔ اگر مسافروں کے کمپارٹمنٹ میں گرمی اور دھوئیں کو کنٹرول کیا جائے اور آگ لگنے کے واقعات کے دوران تھرمل مینجمنٹ کے ذریعے مسافروں کو انخلاء کا اضافی وقت فراہم کیا جائے تو ان چوٹوں اور زخموں کو روکا جا سکتا ہے۔

ایک واٹر مسٹ پر مبنی آگ سے تحفظ کا متحرک نظام اور بسوں کے لیے اسٹینڈ لون فائر الارم سسٹم کو 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے اندر مسافروں کے کمپارٹمنٹ میں درجہ حرارت کو منظم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اسٹینڈرڈ میں یہ ترمیم اسٹیک ہولڈرز اور سینٹر فار فائر ایکسپلوسیو اینڈ انوائرنمنٹ سیفٹی (سی ایف ای ای ایس) کے ماہرین کے ساتھ مشاورت سے کی گئی ہے۔ سی ایف ای ای ایس دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او)  کا ایک ادارہ ہے جو آگ کے خطرے کی تشخیص، آگ دبانے والی ٹیکنالوجیز، ماڈلنگ اور سمولیشن وغیرہ کے شعبے میں کام کر رہی ہے۔

 

جی ایس آر فائر الارم سسٹم دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

 

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 846


(Release ID: 1793515) Visitor Counter : 152