محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای پی ایف او نے سماجی تحفظ اسکیم کے لیے ایئر انڈیا میں شمولیت اختیار کی

Posted On: 29 JAN 2022 2:34PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 29 جنوری 2022:

ای پی ایف او نے اپنے ملازمین کی سماجی سلامتی سے متعلق ضرورتوں کی تکمیل  کی غرض سے سماجی تحفظ احاطے کے لیے ایئر انڈیا میں شمولیت اختیار  کر لی ہے۔ ایئر انڈیا نے رضاکارانہ طور پر ای پی ایف اور ایم پی ایکٹ 1952 کے یو / ایس 1 (4)  پر احاطہ کرنےکے لیے درخواست دی تھی جس کی اجازت مؤرخہ 13 جنوری 2022 کو جاری کے گئے گزٹ نوٹیفکیشن کے ساتھ دی گئی ، اور اس کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے ہوگا۔

سماجی سلامتی سے متعلق یہ فوائد ایسے تقریباً 7453 ملازمین کو فراہم کیے جائیں گے جن کا تعاون دسمبر 2021 کے لیے ایئر انڈیا کے ذریعہ ای پی ایف او میں داخل کیا گیا ہے۔ ایئر انڈیا کے یہ ملازمین اب مندرجہ ذیل فوائد حاصل کر سکیں گے:

  1. ملازمین اپنی اجرت کے 12 فیصد  حصے پر اپنے پروویڈنٹ فنڈ کھاتے میں آجرین کی جانب سے 2 فیصد اضافی تعاون حاصل کریں گے۔اس سے قبل ان پر 1925 کے پی ایف ایکٹ کے تحت احاطہ کیا جاتا تھا، جہاں پروویڈنٹ فنڈ میں 10 فیصد تعاون آجر کی جانب سے اور 10 فیصد تعاون ملازم کی جانب سے دیا جاتا تھا۔

 

  1. ای پی ایف اسکیم 1952، ای پی ایس 1995 اور ای ڈی ایل آئی 1976 اب ملازمین کے لیے قابل اطلاق ہوگی۔

 

  1. ضمانت شدہ کم از کم 1000 روپئے کے بقدر پنشن ملازمین  کے لیے اور ملازم کے فوت ہوجانے کی صورت میں اس کے کنبہ کے لیے دستیاب ہوگی۔

 

  1. رکن کے فوت ہوجانے کی صورت میں، کم از کم 2.50 لاکھ اور زیادہ سے زیادہ 7 لاکھ روپئے کی حد  میں، ایک یقینی بیمہ فائدہ دستیاب ہوگا۔ اس فائدے کو حاصل کرنے کے لیے ای پی ایف او کے تحت احاطہ شدہ ملازمین سے کوئی پریمئم چارج نہیں کیا جاتا ہے۔

1952۔53 سے ایئر انڈیا اور انڈین ایئرلائنس دو علیحدہ علیحدہ کمپنیاں تھیں جن پر پی ایف ایکٹ 1925 کے تحت احاطہ کیا گیا تھا۔ 2007 میں دونوں کمپنیاں ایک کمپنی یعنی ایئر انڈیا لمیٹڈ میں ضم ہوگئیں۔ پی ایف ایکٹ 1925 کے تحت، پروویڈنٹ فنڈ کے فوائد دستیاب تھے، تاہم کوئی قانونی پنشن اسکیم یا بیمہ اسکیم نہیں تھی۔ ملازمین اپنی جانب سے تعاون پر مبنی سالانہ پنشن اسکیم میں حصہ لیتے تھے۔ اسکیم کے پیمانوں پر مبنی ، جمع کی گئی رقم ملازمین کو ادا کی جاتی تھی۔  کسی رکن کے فوت ہو جانے کی صورت میں نہ تو کوئی کم از کم پنشن گارنٹی تھی اور نہ ہی کوئی اضافی فائدہ دیا جاتا تھا۔

 

 

 

************

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 845


(Release ID: 1793503) Visitor Counter : 167