کامرس اور صنعت کی وزارتہ

مشترکہ بیان: بھارت اور برطانیہ کے مابین آزاد تجارتی معاہدے کے تحت پہلے دور کے مذاکرات عمل میں آئے

Posted On: 28 JAN 2022 9:02PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 28 جنوری 2022:

بھارت اور برطانیہ کے درمیان بھارت۔ برطانیہ آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) کے لیے پہلے دور کے مذاکرات اختتام کو پہنچے۔ طرفین اس بات کو یقینی بنانے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں کہ کووِڈ وبائی مرض کی وجہ سے پیدا ہونے والی چنوتیوں کے باوجود یہ پہلا دور جو ورچووَل طریقے سے دو ہفتوں سے زائد تک جاری رہا آگے بڑھ سکتا ہے۔

پہلے دور کی بات چیت کے دوران طرفین کے تکنیکی ماہرین 32 الگ الگ مراحل میں بات چیت کے لیے ایک ساتھ آئے۔ اس میں 26 پالیسی شعبوں پر احاطہ کیا گیا جن میں اشیاء کی تجارت، مالی امداد اور ٹیلی مواصلات سمیت مختلف خدمات میں تجارت، سرمایہ کاری ، املاک دانشوراں، کسٹم اور تجارتی سہولت، صفائی ستھرائی اور سائیکوسینٹری  اقدامات، تجارت میں تکنیکی رکاوٹیں، مسابقت، صنف، سرکاری خرید، ایس ایم ای، ہمہ گیریت، شفافیت ، تجارت و ترقی، جغرافیائی اشارے اور ڈجیٹل شامل ہیں۔

مذاکرات کافی مؤثر ثابت ہوئے اور اس نے دنیا کی 5ویں اور چھٹویں سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے سلسلے میں ایک جامع سودے کے لیے ہمارے مشترکہ اہداف کی عکاسی کی ہے۔ پہلے مرحلے میں مثبت تبادلہ خیالات نے بھارت اور برطانیہ کے مابین اثر انگیز پیش رفت کے لیے بنیاد فراہم کی ہے۔

دوسرے دور کی بات چیت 7 سے 18 مارچ 2022 کے دوران طے کی گئی ہے۔ دونوں ہی ٹیمیں 2022 کے آخر تک بات چیت کا عمل مکمل کرنے اور ایک جامع معاہدہ طے کرنے کے لیے ساجھا مقصد پر قائم ہیں۔ چیف مذاکرات کار عبوری معاہدے کے فوائد پر غور کرنا جاری رکھیں گے۔

 

************

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 843



(Release ID: 1793455) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Hindi , Telugu