سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ہندوستان کا اسٹارٹ اپ ’بوٹ لیب‘ کل شام ’بیٹنگ ریٹریٹ‘ تقریب کے دوران 1000 ڈرون اڑائے گا
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان 1000 ڈرون کے ساتھ اتنے بڑے پیمانے پر شو منعقد کرنے والا چین، روس اور برطانیہ کے بعد چوتھا ملک ہوگا
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپنی رہائش گاہ پر دہلی میں قائم اسٹارٹ اپ بوٹ لیب ڈائنامکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ایم ڈی اور انجینئروں سے بات چیت کی
وزیر موصوف نے کہا، نمونے سے لے کر حتمی مصنوعات کی ترقی تک، ڈرون پروجیکٹ کو ٹی ڈی بی-ڈی ایس ٹی کے ذریعہ مکمل مالی مدد فراہم کی گئی تھی
حکومت ہندوستان کو اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کا عالمی مرکز بنانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کو پورا کرنے کے لیے ایسے مزید اختراعی اور پائیدار اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے پرعزم ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
28 JAN 2022 4:20PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس و ٹیکنالوجی، ارضیاتی سائنس، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ مرکز کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ (ٹی ڈی بی) کے ذریعہ فنڈ کیا گیا اور آئی آئی ٹی دہلی کے سابق طلبا کی قیادت میں ہندوستان کا اسٹارٹ اپ ’بوٹ لیب‘ یوم جمہوریہ سے متعلق تقریباً ایک ہفتے تک چلنے والے پروگراموں کے اختتام پر کل شام ’بیٹنگ ریٹریٹ‘ کی تقریب میں ایک لائٹ شو کے تحت 1000 ڈرون اڑائے گا۔
انھوں نے کہ اس کے ساتھ ہی ہندوستان 1000 ڈرون کے ساتھ اتنے بڑے پیمانے پر شو منعقد کرنے والا چین، روس اور برطانیہ کے بعد چوتھا ملک بن جائے گا۔
ڈرون پریزنٹیشن کے ایک مظاہرے کے دوران، وزیر موصوف نے آج اپنی رہائش گاہ پر ’بوٹ لیب‘ اسٹارٹ اپ ٹیم کے اراکین کے ساتھ بات چیت کی جس میں تنمے ویور، سریتا اہلوت، سوجیت رانا، موہت شرما، ہرشیت بترا، کنال مینا اور دیگر شامل تھے۔ بوٹ لیب ڈائنامکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور انجینئرز اس بات سے پرجوش تھے کہ وہ بیک وقت 1,000 ڈرونز سے آسمان روشن کرنے والے ہندوستان میں پہلے لوگوں میں سے ایک ہوں گے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اسٹارٹ اپ بوٹ لیب ڈائنامکس کو محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (DST) نے R&D کے لیے 1 کروڑ روپے کا فنڈ دیا تھا اور بعد ازاں ہندوستان میں اپنی نوعیت کا پہلا ٹیکنالوجی پروجیکٹ تیار کرنے کے لیے 2.5 کروڑ روپے دیے گئے تھے۔ وزیر موصوف نے ہندوستان کو اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کا عالمی مرکز بنانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کو پورا کرنے کے لیے ایسے مزید اختراعی پائیدار اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت کے عزم کو دہرایا۔
ڈاکٹر سریتا اہلاوت، ایم ڈی، بوٹ لیب ڈائنامکس نے کہا کہ ڈرون پراجیکٹ سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کی طرف سے فراہم کردہ مکمل مالی تعاون کی وجہ سے ہی کامیاب ہوا، کیونکہ نجی شعبے ہارڈ ویئر اسٹارٹ اپس کی مدد کے خلاف تھے۔ انھوں نے MNCs کی تجاویز کو ترک کرنے اور اس خیال کو اپنانے پر پروجیکٹ میں شامل انجینئرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ انھیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں تیار کردہ بوٹ لیب ڈائنامکس، ٹی ڈی بی سے مالی تعاون حاصل کرنے کے بعد 6 ماہ میں 1000 ڈرون کا بیڑا تیار کرنے میں کامیاب رہا۔ انھوں نے اس حقیقت پر بھی فخر کیا کہ یہ پروجیکٹ ملک کے اندر ہی مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بوٹ لیب نے وزارت دفاع کے ساتھ مل کر آزادی کے 75ویں سال کی یاد میں ایک منفرد ’ڈرون شو‘ کا تصور کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ڈرون شو 10 منٹ کا ہو گا اور یہ سیاہ آسمان میں کئی تخلیقی ڈھانچوں کے ذریعے آزادی کے 75 سالوں میں حکومت کی کامیابیوں کی نمائش کرے گا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس پروجیکٹ کی کامیابی بین وزارتی تال میل کی ایک بہترین مثال ہے جس میں وزارت دفاع، ڈی ایس ٹی، ٹی ڈی بی اور آئی آئی ٹی دہلی کے سینئر افسران سے لے کر آخری ایگزیکٹیو آفیسر تک سبھی نے مل کر اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے کام کیا ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- ع ا
U: 826
(Release ID: 1793436)
Visitor Counter : 205