خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
’مشن کرم یوگی‘ کے تحت صلاحیت سازی اسکیم کے وژن دستاویز کا اجرا اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی وزارت کے ٹریننگ ماڈیول کا آغاز
Posted On:
28 JAN 2022 4:26PM by PIB Delhi
خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب پشوپتی کمار پارس نے جناب عادل جینل بھائی (چیئرمین، صلاحیت سازی کمیشن (سی بی سی)، محترمہ پشپا سبرامنیم (سیکرٹری، ایف پی آئی)، محترمہ انیتا پروین (خصوصی سکریٹری، ایف پی آئی)، ڈاکٹر بالا سوبرامنیم ( ممبر- ایچ آر، سی بی سی)، جناب پروین پردیشی (ممبر ایڈمنسٹریشن، سی بی سی)، جناب منہاج عالم (جوائنٹ سکریٹری، ایف پی آئی)، ڈاکٹر چنڈی واسودیوپا (ڈائریکٹر، این آئی ایف ٹی ای ایم، سونی پت)، ڈاکٹر سی آنند راما کرشنن (ڈائریکٹر، NIFTEM، تنجاور)، جناب ہیمانگ جانی (سیکرٹری، سی بی سی) اور ڈاکٹر اتیانند (ڈائریکٹر، ایف پی آئی) کی موجودگی میں مشن کرم یوگی کے تحت وزارت کے صلاحیت سازی منصوبے کے وژن دستاویز کا اجرا کیا۔
خوراک کی ڈبہ بند صنعتوں کی وزارت کی صلاحیت سازی اسکیم (سی بی پی) کا وژن دستاویز صلاحیت سازی کمیشن کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی وزارت مشن کرم یوگی کے تحت صلاحیت سازی کی اسکیم تیار کرنے اور نافذ کرنے والی تمام وزارتوں اور محکموں میں پہلی وزارت ہے۔
وزارت کی صلاحیت سازی اسکیم کا مقصد ملازمین کو فوڈ پروسیسنگ سیکٹر سے متعلق شعبوں میں تربیت فراہم کر کے انھیں زیادہ تخلیقی، فعال، پیشہ ورانہ، ٹیکنالوجی کے قابل، مؤثر، جوابدہ اور شہری مرکوز بنانا ہے۔ وزارت کے تقریباً 150 ملازمین کو عملی اور فعال صلاحیتوں کو بڑھانے اور مضبوط کرنے کے لیے تربیت دی جائے گی۔
پروگرام کے دوران NIFTEM، سونی پت اور NIFTEM، تنجاور کی طرف سے تیار کردہ صلاحیت سازی کے لیے مختلف تربیتی ماڈیول کا بھی آغاز کیا گیا۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- ع ا
U: 824
(Release ID: 1793399)
Visitor Counter : 164