وزارت دفاع

ٹرائی سروس انڈمان ونکوبار کمان نے اعلیٰ ترین ہلکےہیلی کاپٹر ایم کےIII شامل کیے

Posted On: 28 JAN 2022 2:37PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:28 جنوری،2022۔کمانڈر اِن چیف، انڈمان ونکوبار کمان(سی آئی این سی اے اے) لیفٹیننٹ جنرل اجئے سنگھ نے سمندری سیکورٹی کو بڑھاوا دینے کیلئے 28جنوری 2022 کو پورٹ بلیئر میں آئی این ایس اتکروش پر اندرون ملک تیار کردہ اعلیٰ ترین ہلکے ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) ایم کے III  کو باقاعدگی سے شامل کیا۔ جیسے ہی ہیلی کاپٹر کے روٹربلیڈ نے ہوا میں گھومنا شروع کیا جہاز کا اے این  سی میں روایتی جل توپ کی سلامی کے ساتھ رسمی طور پر استقبال کیا گیا۔ اس طیارہ کا شامل کیا جانا بھارت کے صرف ایک مشترکہ کمان کے طور پر قائم ہونے کے بعد پچھلے دو دہائیوں میں انڈمان ونکوبار کمان کی صلاحیتوں میں مسلسل اضافے کی علامت ہے۔

اے ایل ایچ  ایم کے III طیارہ ہندوستان ایئروناٹکس لمیٹیڈ کے ذریعے تیار کیا گیا ہے اور یہ آتم نربھر بھارت کیلئے حکومت کی حوصلہ افزائی کے بالکل مطابق جنگی طیارے کے سیکٹر میں خودکفالت کی سمت میں ایک اہم حصولیابی  کی نمائندگی کرتا ہے۔ اب تک ایچ اے ایل کے ذریعے 300 سے زیادہ طیارے تقسیم کیے گئے ہیں اور مسلح افواج کے ذریعے ان کا استعمال کیا جارہا ہے۔ اس کے مختلف سائزوں میں ایم کے IIIقسم سمندری رول پر مبنی ہے، یہ جدیدترین سینسر اور ہتھیاروں سے لیس ہے جن سے سمندر میں بھارت کے ہنراورمہارت میں اضافہ ہوتا ہے۔

اے ایل ایچ ایم کےIIIطیارہ اپنے گلاس کاکپٹ، شکتی انجن، جدید ترین سمندری کشتی راڈار، الیکٹرو- آپٹیکل پیلوڈ اور تاریکی میں دیکھنے کے آلات کے ساتھ بھارت کے مشرق بعید کے سمندری حدوداور جزیرے والے علاقوں کو محفوظ رکھنے  میں طاقت کو کئی گنا بڑھانے والے کے طور پر کام کریگا۔ جدید ترین طیارے میں سمندری نگرانی، خصوصی دستوں کی مدد، میڈیکل کیلئے انخلاوغیرہ کے علاوہ تلاش اور بچاؤ کارروائیوں سمیت کثیر کردار کی صلاحیتیں ہیں۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل اجئے سنگھ نے انڈمان ونکوبار کی سیکورٹی کو بڑھاوا دینے والے کے طور پر اس کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کی حفاظت میں خودکفیل ہونے اور اس علاقے میں امن قائم رکھنے پر مرکوز ملک کے عزم کی علامت ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC03LCHG.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC06NKF3.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC0289GP.jpeg

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 829



(Release ID: 1793339) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi , Bengali