کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

الیکٹرانکس اشیا کی برآمدات میں اپریل -  دسمبر ، 2021 میں  49 فیصد کا اضافہ ہوا


امریکہ 18 فیصد، متحدہ عرب امارات 16.6 فیصد یہ دونوں ممالک الیکٹرانکس برآمدات میں سر فہرست رہے

Posted On: 27 JAN 2022 5:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی،27 جنوری،2022 / بھارت کی الیکٹرانکس اشیاء کی برآمدات پچھلے مہینے 1.67 ارب امریکی ڈالر تک رہی ، ان میں دسمبر 2020 کی 1.25 ارب امریکی ڈالر کے مقابلے 33.99 فیصد کا اضافہ ہوا۔ برآمدات کے شعبے میں اپریل – دسمبر ، 2021 میں 49 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ  11.0 ارب امریکی ڈالر (عارضی)  تک پہنچ گئیں۔ جبکہ 2020 میں اسی مدت کے دوران یہ برآمدات 7.4 ارب امریکی ڈالر کی تھی۔ جبکہ الیکٹرانک اشیا کی برآمدات اپریل – دسمبر 2019 میں 8.8 ارب امریکی ڈالڑ اور اپریل – دسمبر 2014 میں (4.8 ارب امریکی ڈالر ) بالترتیب 26 فیصد اور 131 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔

اپریل – نومبر 2021 میں پانچ سر فہرست برآمداتی ممالک (تازہ ترین دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ) کا حصہ اس طرح رہا : امریکہ 18 فیصد، متحدہ عرب امارات 16.6 فیصد ، چین 7.6 فیصد، نیدرلینڈ 4.5 فیصد اور جرمنی 4.2 فیصد ۔

بھارت کی الیکٹرانکس اشیاء کے شعبے کی برآمدات میں ایک بڑا حصہ موبائل فون کا ہے۔ اس شعبے میں آئ ٹی ہارڈ ویئر (لیپ ٹاپس، ٹیبلیٹس)، صارفین الیکٹرانکس (ٹی وی اور آڈیو)، صنعتی الیکٹرانکس، آٹو الیکٹرانکس ، الیکٹرونک کل پرزے، ایل ای ڈی لائٹیں، اہم الیکٹرانکس، پی سی بی اے، ملبوسات اورسماعتی آلات اور ٹیلی کام سامان۔

پچھلے مالی سال (مارچ ، 2020 سے – اپریل ، 2021) میں الیکٹرانکس اشیا کی مجموعی برآمدات 11.11ارب امریکی ڈالر  تھیں اور مالی سال 22-2021 کی شروع کی تین سہ ماہیوں میں 11.0 ارب امریکی ڈالر کی برآمدات کی گئیں، جس کے ساتھ اس شعبے میں ابھی تک کی سب سے زیادہ برآمدات کی ہیں جو مالی سال 20-2019 میں 11.7 ارب امریکی ڈالر کی پچھلی برآمدات سے کہیں زیادہ ہیں۔

حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات  جن کے بارے میں امید ہے کہ ان سے گھریلو مینوفیکچرنگ اور موبائل فون سمیت الیکٹرانکس اشیا کی برآمدات میں اضافہ ہوگا ۔ ان اقدامات میں بڑے پیمانے پر الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے لیے پیداوار سے متعلق ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی) کی تشکیل ، آئی ٹی ہارڈویئر کے لیے پی ایل آئی، الیکٹرانک کل پرزوں اور سیمی کنڈکٹرز کی مینوفیکچرنگ کے فروغ سے متعلق اسکیم (ایس پی ای سی ایس)، ترمیم شدہ الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کلسٹرز (ای ایم سی 2.0) جو الیکٹرانکس سے متعلق قومی پالیسی 2019 کے تحت ہے ، جس میں بھارت کو الیکٹرانکس ، سسٹم ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ ایک عالمی مرکز کی حیثیت دینے کی بات کہی گئی ہے۔ اس کے علاوہ آٹومیٹک روٹ کے تحت 100 فیصد تک ایف ڈی آئی کی اجازت ہے ، یہ اجازت نافذ قوانین پر انحصار کرتے ہوئے الیکٹرانکس مصنوعات سازی کے لیے ہے۔

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت نے الیکٹرانکس کے شعبے کے لیے   24 جنوری، پیر کو ایک پانچ سالہ خاکے اور ایک پانچ سالہ خاکے اور ویژن کی دستاویز کی دوسری جلد کا اجرا کیا۔ ہلی جلد کا اجرا نومبر 2021 میں کیا گیا تھا۔ ویژن دستاویز میں بھارت کو  اگلے پانچ سال میں 300 ارب امیکی ڈالر کے الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ مرکز میں تبدیل کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ جبکہ فی الحال بھارت کی یہ مینوفیکچرنگ 75 ارب امریکی ڈالر کی ہے۔

 ۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

 

U –789


(Release ID: 1793126) Visitor Counter : 235


Read this release in: English , Hindi , Tamil