عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یوم جمہوریہ کے لئے جموں و کشمیر کی جھانکی ٹیم کے لیے دوپہر کے کھانے کا اہتمام کیا
Posted On:
27 JAN 2022 5:05PM by PIB Delhi
نئی دہلی:27 جنوری،2022۔سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں و کشمیر کی جھانکی کی ٹیم کے ارکان کے لیے دوپہر کے کھانے کا اہتمام کیا جنہوں نے قومی راجدھانی کے راج پتھ پر یوم جمہوریہ کی تقریبات میں پرفارم کیا تھا۔
کوریوگرافروں اور موسیقاروں کے ساتھ فنکاروں کی ٹیم کو بھی جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنے کا وقت دیا گیا ہے۔
ٹیم کے ارکان نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی طرف سے پیش کردہ حمایت اور حوصلہ افزائی اور ان کی طرف سے دی گئی مہمان نوازی پر اپنی بے حد مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ تھا جس سے وہ گزرے تھے اور وہ اس کے بارے میں بالکل پرجوش تھے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پہلے کے کئی مواقع کے برعکس یہ راج پتھ، نئی دہلی میں یوم جمہوریہ کی ایک نادر تقریب تھی جس میں جموں و کشمیر جھانکی پر بنیادی طور پر جموں خطے کی ثقافت اور فن کا غلبہ تھا اور جھانکی کے چہرے پر ماتا ویشنو دیوی بھون کے ساتھ دیگر یادگار پروجیکٹس جیسے ریاسی میں دنیا کا سب سے اونچا ریل پل اور ایمس، آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم جیسے ادارے، جو مودی حکومت کے تحت حالیہ برسوں کے دوران خطے میں سامنے آئے ہیں، انہیں دکھایا گیا تھا۔ پس منظر کی موسیقی اور دھن بھی جموں کے مقبول لوک گیتوں‘‘سدھائے جموں’’، ‘‘سادھی بکھری پہچان’’ پر مبنی تھے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پچھلے تقریباً آٹھ سالوں میں جموں و کشمیر کے ہر خطہ کو مساوی ترقی اور مساوی توجہ فراہم کرنے کی شعوری کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے معاشرے کے ہر طبقے اور ہر علاقے میں اعتماد اور خود اعتمادی پیدا ہوئی ہے۔
ٹیم کے اراکین کو ان کی نمایاں کارکردگی کے لیے سراہتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وہ چاہیں گے کہ گھر واپس آنے والے لوگ اس کارکردگی کے لیے لگائی گئی کئی مہینوں کی محنت و مشقت اور مرکوز تیاری کو سمجھیں۔ انہوں نے استقامت اور مشکل مسابقتی آزمائش کی بھی تعریف کی جس کے ذریعے ٹیم کے ارکان قومی سطح پر یوم جمہوریہ کے پروگرام میں اپنی جھانکی کو شامل کرنے کے لیے گزرے تھے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ قومی سطح پر یوم جمہوریہ کے پروگرام میں کسی بھی ریاست یا مرکز کے زیر انتظام جھانکی کے داخلے کو مقابلے اور آزمائش کے مختلف مراحل سے گزرنا پڑتا ہے اور بہت سی ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے اس عمل سے باہر ہو جاتے ہیں اور وہ یوم جمہوریہ کے پروگرام میں شامل ہونے کا موقع کھو دیتے ہیں۔ اس کے لیے انہوں نے محکمہ ثقافت کے حکام کی جانب سے کی گئی محنت اور ان کی طرف سے مصروف فری لانس گروپوں کی طرف سے مسلسل تعاون کی بھی تعریف کی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ٹیم کے ہر ایک رکن کے ساتھ انفرادی طور پر تفصیلی بات چیت کی اور کہا کہ وہ خطے کے ثقافتی سفیر ہیں۔ انہوں نے ان میں سے ہر ایک کو اپنی مہارت اور کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 784
(Release ID: 1793022)
Visitor Counter : 167