وزارات ثقافت

آزادی کا امرت مہوتسومنانے کے لئے ایک خصوصی دہلی میٹرو ٹرین کا افتتاح کیا گیا

Posted On: 25 JAN 2022 7:54PM by PIB Delhi

 

بھارت کی آزادی کے 75 سالہ تقریبات منانے کے لئے  چل رہے آزادی کا  امرت مہوتسو کے(اے کے ایم) حصے کے طور پر آج صبح بلیو لائن پر یمنا بینک میٹرو اسٹیشن پر ایک خصوصی سجی ہوئی میٹرو ٹرین کا افتتاح کیا گیا ۔ اس ٹرین کے افتتاح کے  بعدٹرین کو مسافر خدمات میں شامل کرلیا گیا۔8 ڈبو والی اس خصوصی ٹرین کے باہری حصے کو خصوصی طور پر سجایا گیا اور 75 برسوں میں ملک کے لوگوں ،ثقافت اور حصولیابیوں کی مالا مال تاریخ اور آتم نربھر بھارت کے جذبے کو دکھاتے ہوئے انہیں تصویروں اورنعروں کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔اس کا افتتاح دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کے مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر منگو سنگھ اور دیگر سینئر اہلکاروں کی موجودگی میں کیا گیا۔

 

 

عام لوگوں میں قومی جذبہ اور اتحاد کو عام کرنے کے لئے یوم جمہوریہ تقریبات کے موقع پر مذکورہ ٹرین کا علامتی طور پر آغاز کیا گیا ہے۔ یہ خصوصی ٹرین آزادی کا امرت مہوتسو کے یاد منانے کی مکمل مدت کے دوران خدمات انجام دیتی رہے گی۔

*************

 

ش ح ۔  ش ر ۔ م ش

U. No.771



(Release ID: 1792906) Visitor Counter : 182


Read this release in: English , Hindi , Punjabi