کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کے سکریٹری ڈاکٹر انل کمار جین نے بھارت کی 21-2020 کی کوئلہ ڈائریکٹری جاری کی

Posted On: 25 JAN 2022 5:29PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،25 جنوری،2022 / کوئلے کے کنٹرولر کی تنظیم  نےجو کوئلے کی وزارت کے ماتحت ایک دفتر ہے  آج اپنی ایک اہم اشاعت بھارت کی 21-2020 کی کوئلہ ڈائریکٹری جاری کی ہے۔ اعداد و شمار سے متعلق یہ اشاعت کوئلے کی وزارت میں سکریٹری ڈاکٹر انل کمار جین نے دلی کے کوئلہ کنٹرولر کے دفتر میں جاری کی۔

21-2020 کی بھارت کی کوئلہ ڈائریکٹری مالی سال 21-2020 کے دوران کوئلے اور لگنائٹ کے شعبوں کی کارکردگی سے متعلق معلومات پر مشتمل ہیں۔ اس میں کوئلے کی پیداوار اور اسے روانہ کیے جانے اور اس کے ذخیروں کی درجہ بندی سے متعلق اعداد و شمار کو شامل کیا گیا ہے۔  اس اشاعت میں پچھلے کچھ برسوں کے دوران کوئلے کے ذخیرے، درآمدات و برآمدات اور اس کی قیمتوں سے متعلق معلومات فراہم کی گئی ہے۔

اس میں سبھی متعلقہ فریقوں ، پالیسی سازوں، محققین، صنعت اور اداروں سے متعلق قابل قدر اور جامع اعداد و شمار فراہم کیے گئے۔ اس ڈائریکٹری تک کوئلہ کنٹرولر کی تنظیم اور کوئلے کی وزارت کی سرکاری ویب سائٹس پر رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔  کوئلہ ڈائریکٹری مندرجہ ذیل لنک پر دیکھی جا سکتی ہے –

http://www.coalcontroller.gov.in/

https://coal.gov.in/

 ۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –762


(Release ID: 1792889) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi , Tamil