کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

جناب پیوش گوئل نے پروجیکٹ مانیٹرنگ گروپ (پی ایم جی ) پورٹل کے ذریعے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں پر تیزی سے عمل درآمد کا جائزہ لیا


پی ایم جی پورٹل سے 500 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری والے ، بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں میں رُکے ہوئے کاموں کو پورا کرنے میں سہولت پیدا کی

Posted On: 25 JAN 2022 7:15PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،25 جنوری،2022 / کامرس و صنعت ، صارفین امور، خوراک و تقسیم عامہ اور کپڑے کی صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل نے بنیادی ڈھانچے سے متعلق اُن پروجیکٹوں پر عمل درآمد کی رفتار کا جائزہ لیا، جن پر پروجیکٹ مانیٹرنگ گروپ کے پورٹل کے ذریعے گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ وزیر موصوف نے ان معاملات کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا جن کا عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کو سامنا ہے ، تاکہ پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

انویسٹ انڈیا کاپی ایم جی پورٹل ایک منفرد انداز کا ادارہ جاتی نظام ہے جس کا مقصد پانچ سو کروڑ روپے تک کی سرمایہ کاری والے بنیادی پروجیکٹوں میں رکے ہوئے کاموں کو نمٹانے میں سہولت دینا ہے۔  فی الحال پی ایم جی 1351 پروجیکٹوں کی مانیٹرنگ کر رہا ہے جن پر عمل درآمد جاری ہے اور ان پر تقریباً 48.94 لاکھ کروڑ روپے کی پیشگی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔ سڑک ، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں ،ریلویز، پیٹرولیم اور قدرتی گیس؛ نئی اور قابل تجدید توانائی ؛اور بجلی جیسے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹس اس پورٹل پر دیئے گئے ہیں۔

پی ایم جی پورٹل پر دیئے معاملات کا تعلق بنیادی طور پر زمین کو قبضے میں لینے سے ہے (تقریباً 40 فیصد)؛ استعمال کے حق کی تفویض / راستے کا حق (25 فیصد) ، اور جنگلات ، ماحولیات اور جنگلاتی زندگی کی منظوریاں (14 فیصد)۔ 2021 میں پی ایم جی میں پروجیکٹوں کی مانیٹرنگ بھی شامل کی تھیں۔ اس سہولت سے پروجیکٹوں میں تاخیر سے متعلق پیش گوئی کی جاسکے گی تاکہ وقت اور لاگت مقررہ حد سے زیادہ نہ ہوں اور التوا کے لیے ذمہ دار ایجنسیوں اور حکام کی شناخت کی جا سکے۔ ایک بار پی ایم جی پر آجانے کی صورت میں اس پر اٹھائے جانے والے معاملات کو نمٹانے کے لیے ریاستی سرکاروں اور مرکزی وزارتوں کے ساتھ میٹنگ کی جائے گی۔ اس پورٹل پر بلارکاوٹ معلومات فراہم کی گئی ہے اور پروجیکٹوں سے متعلق سبھی  فریقین کو پورٹل پر رسائی فراہم کی گئی ہے نیز لگاتار تازہ جانکاری فراہم کر کے اور میٹنگیں کر کے مقررہ وقت کے اندر اندر ان معاملات کو نمٹایا جاتا ہے۔

وزیر اعظم کے آتم نربھر بھارت کے وژن کو  رفتار دینے کے لیے کامرس و صنعت کے وزیر   پی ایم جی پورٹل پر سرگرمیوں پر قریبی نظر رکھتے رہے ہیں اور انہوں نے جون ، 2021 میں منتخبہ پروجیکٹوں کا جائزہ لیا تھا۔ وزیر موصوف کی رہنمائی میں 01.04.2021 سے  17.9 لاکھ کروڑ روپے کی لاگت والے 687 پروجیکٹوں کو پی ایم جی پر لایا گیا ہے تاکہ ان پر گہری نظر رکھی جا سکے اور ان کی بروقت تکمیل کی جا سکے۔

کل کی جائزہ میٹنگ میں، جناب پیوش گوئل نے ہدایت دی کہ معاملات کو بروقت نمٹائے جانے کو یقینی بنانے کے لیے ریاستی سرکاروں اور مرکزی وزارتوں کے ساتھ لگاتار میٹنگ کی جائے۔  01.04.2021 سے، 389 معاملات کو حل کیا گیا ہے اور ڈی پی آئی آئی ٹی کے ذریعہ مرکزی وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ 22 میٹنگیں کی گئ ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ پی ایم جی میکانزم کے ذریعے مرکزی وزارتوں، ریاستی حکومتوں اور نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے درمیان تال میل میں اضافہ ہوا ہے تاکہ بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

 ۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –746


(Release ID: 1792887) Visitor Counter : 161


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu