سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
بھارت اور فرانس کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق تعاون کو فروغ دینے کے لیے سی ایس آئی آر اور انسٹی ٹیوٹ پاسٹئر نے انسانی صحت میں ترقی کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے
Posted On:
26 JAN 2022 3:07PM by PIB Delhi
نئی دہلی:26 جنوری،2022۔بھارت اور فرانس کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے ایک اہم سنگ میل کے طور پر کل سی ایس آئی آر اور انسٹی ٹیوٹ پاسٹئر کے درمیان صحت کی تحقیق میں تعاون کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔ سی ایس آئی آر اور انسٹی ٹیوٹ پاسٹئر مشترکہ طور پر تحقیق کریں گے اور اُبھرتی ہوئی متعدی بیماریوں اور موروثی امراض پر توجہ مرکوز کریں گے اور نہ صرف بھارت اور فرانس کے لوگوں بلکہ عالمی بھلائی کیلئے مؤثر اور سستی حفظان صحت کے حل کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ یہ مفاہمت نامہ سائنسدانوں اور اداروں/ سی ایس آئی آر کی لیباریٹریوں اور انسٹی ٹیوٹ پاسٹئر اور اس کے بین الاقوامی نیٹ ورک کے درمیان انسانی صحت کے جدید اور اُبھرتے ہوئے شعبوں میں ممکنہ سائنسی اور تکنیکی تعاون اور نیٹ ورکنگ کو فروغ دینے کیلئے موقع فراہم کرتا ہے۔
ڈاکٹر شیکھر سی منڈے، ڈی جی، سی ایس آئی آر اور سکریٹری، ڈی ایس آئی آر، انڈیا اور پروفیسر سٹیورٹ کول، صدر انسٹی ٹیوٹ پاسٹئر، فرانس نے اپنےاپنے متعلقہ اداروں کی جانب سے اس مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ بھارت میں فرانس کے سفیر جناب ایمینوئل لینین نے اس کوشش کی ستائش کی اور بھارت-فرانس سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعلقات کے سلسلے میں اس کی اہمیت اور اثرات پر زور دیا۔ فرانس میں بھارت کے سفیر اور بھارت کے سفارتخانے نے، جس کی نمائندگی ڈپٹی چیف آف مشن ڈاکٹر پرفل چندرشرما نے کی، نے اس تعاون کیلئے اپنی مکمل حمایت کی جوکہ انسانی صحت کے عالمی مسائل کو حل کرنے پر مرکوزہے اور خاص طور پر وبائی مرض کے دوران وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بھارت اور فرانس کی وزارت خارجہ کے نمائندوں نے اس پہل کی حمایت کی اور مفاہمت نامے کو مکمل تعاون فراہم کیا۔
مفاہمت نامے کے تحت باہمی امداد اور تعاون کی سرگرمیوں کو انجام دینے کیلئے آگے کا راستہ ڈاکٹر ونئے کے نندیکوری، ڈائریکٹر سی ایس آئی آر-سینٹر فار سیلولراینڈ مالیکیولر بایولوجی (سی ایس آئی آر- سی سی ایم بی)، حیدر آبادنے پروفیسر کرسٹوف ڈی انفرٹ، سینئر ایگزیکٹیو سائنٹفک وائس پریسیڈنٹ، سائنٹفک ایفیئرس ڈپارٹمنٹ،انسٹی ٹیوٹ پاسٹئرکے ساتھ تبادلہ خیال کرکے پیش کیا۔ دونوں اداروں کی دلچسپی اور مہارت کی مشترکات پر زور دیتے ہوئے فرانس کی وزارت برائے اعلیٰ تعلیم تحقیق اور اختراع نے تحقیق اور اختراع کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر کلیئر گیری نے اس اقدام کی ستائش کی اور اس میں اپنی مکمل حمایت کا وعدہ کیا۔
سی ایس آئی آر اور پاسٹئر سے حفظان صحت کے شعبے کی اعلیٰ قیادت، سی ایس آئی آر اور محکمہ برائے سائنس وٹیکنالوجی سے 14 اراکین پر مشتمل وفد اور انسٹی ٹیوٹ پاسٹئر سے 15رکنی وفد اور فرانسیسی مشن اور بھارتی اُمور خارجہ کی وزارت سے 100 سے زائد نمائندوں نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔ (بھارت کی جانب سے ہائبرڈ طریقے سے)
سائنسدانوں نے 2019 میں باہمی تعاون کے رابطے کی شروعات اور 2020 میں مشترکہ ورک شاپ میں ہونے والی بات چیت کو یاد کیا۔ انہوں نے دونوں طرف کے دانشور نوجوان پُرجوش افرادی قوت کی تعریف کی اور سیل بایولوجی، ویرولوجی، ویکسین کی ترقی، متعدی امراض میں نئے میکینزم اور طریقوں کی شناخت اور ترقی کیلئے ملکر کام کرنے کے لئے بے پناہ مواقع کی نشاندہی کی۔ نیز کمپیوٹیشنل بایولوجی اور انسانی ارتقائی جینیات کے مطالعے پر ملکر کام کرنے کی نشاندہی کی۔ سی ایس آئی آر بنی نوع انسان کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کیلئے بامقصد تعاون کیلئے انسٹی ٹیوٹ پاسٹئر کے ساتھیوں کے ساتھ قریب سے کام کرنے کا منتظر ہے۔
(بائیں سے دائیں: ڈاکٹر ونے نندیکوری، ڈائریکٹر سی ایس آئی آر- سی سی ایم بی؛ ڈاکٹر ایس سی منڈے، ڈی جی، سی ایس آئی آر اور سکریٹری، ڈی ایس آئی آر؛ ڈاکٹر رام سوامی بنسل، چیف سائنٹسٹ اور ہیڈ انٹرنیشنل سی ایس آئی آر؛ جناب ایس کے ورشنی، چیف سائنٹسٹ اور ہیڈ انٹرنیشنل ڈی ایس ٹی؛ بھارت میں فرانس کے سفارت خانے میں ڈپٹی کونسلر برائے تعلیم، سائنس اور ثقافت ڈاکٹر نکولس گیرارڈی)
بھارت میں فرانس کے سفیر جناب ایمینوئیل لینین، انسٹی ٹیوٹ پاسٹئر(آئی پی)، فرانس کے صدر پروفیسر اسٹیوارٹ کول
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO:757
(Release ID: 1792863)
Visitor Counter : 249