وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

مشرقی بحریہ کے کمان (ای این سی) میں یوم جمہوریہ پریڈ کا انعقاد کیا گیا

Posted On: 26 JAN 2022 2:02PM by PIB Delhi

73ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر 26 جنوری، 2022 کو آئی این ایس سرکار کے مشرقی بحریہ کے کمان (ای این سی) پریڈ گراؤنڈ میں ایک شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ ای این سی کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف وائس ایڈمرل بسوجیت داس گپتا اے وی ایس ایم، وائی ایس ایم، وی ایس ایم نے سلامی لی اور 50 فوجیوں کے دستہ کا معائنہ کیا۔ بعد میں انہوں نے تمام جہازوں، آبدوزوں اور  اداروں سے لیے گئے بحریہ کے اہلکاروں کی پلاٹون کا معائنہ کیا۔ ای این سی کے این ایم چیف وائس ایڈمرل سنجے واتسائن ، اے وی ایس ایم، پریڈ کے کمانڈنگ آفیسر تھے، جس میں وشاکھا پٹنم کے تمام جہازوں، آبدوزوں اور اداروں کے تمام فلیگ آفیسر، کمانڈنگ آفیسر شامل تھے۔ تقریب کے دوران کووڈ سے متعلق تمام ضابطوں اور پروٹوکول پر عمل کیا گیا۔

پریڈ کے دوران بحریہ کے اہلکاروں کو اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ وائس ایڈمرل داس گپتا نے نوین کمار لیڈنگ سی مین (یو ڈبلیو) کو مثالی شجاعت، مخصوص بہادری اور فرائض کی پکار سے آگے بڑھ کر بہادری کا مظاہرہ کرنے کے لیے نو سینا میڈل (شجاعت) سے سرفراز کیا، جس کے نتیجہ میں کشمیر میں دو سخت گیر دہشت گردوں کا صفایا ہوا۔ کمانڈنگ ان چیف نے 29 برسوں سے زیادہ عرصے تک بحریہ میں مجموعی تعاون کے لیے کوموڈور راہل ولاس گوکھلے کو بھی نو سینا میڈل (فرائض کے تئیں سپردگی) سے سرفراز کیا۔ لیفٹیننٹ کمانڈر توشار بہل (ریٹائرڈ) کو ایمبیڈیڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں نمایاں اپلائیڈ ریسرچ کے لیے لیفٹیننٹ وی کے جین میموریل ایوارڈ عطا کیا گیا اور ایس اے وی ایل ہرانند پی او اے (اے ایچ) کو  نیول ایئر آپریشن میں پرواز سے متعلق تحفظ کو فروغ دینے کے لیے کیپٹن روی دھیر میموریل گوڈل میڈل دیا گیا۔ کمانڈنگ ان چیف نے نیول ڈاک یارڈ، وشاکھاپٹنم اور آئی این ایس جلاشو کو ان کی بہترین کارکردگی کے لیے سال 2020 کے لیے یونٹ کا تہنیت نامہ بھی پیش کیا۔

پریڈ میں اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے، کمانڈر ان چیف نے بحریہ کے تمام اہلکاروں، ڈیفنس سویلین اور ان کے اہل خانہ کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد دی۔ انہوں نے یوم جمہوریہ کی اہمیت پر زور دیا اور بتایا کہ جب ہم اپنے بنیادی حقوق کے بارے میں اچھی طرح جانتے ہیں، تو آئین میں درج بنیادی فرائض کو جاننا اور ان پر عمل کرنا بھی اتنا ہی اہم ہے۔

وائس ایڈمرل داس گپتا نے سبھی کو وبائی مرض کی تیسری لہر کے دوران ذاتی طور پر صفائی رکھنے، سماجی دوری  بنائے رکھنے اور ماسک پہننے کے مناسب طرز عمل کی مسلسل تعمیل کرنے کی اپیل کی۔

کمانڈنگ ان چیف نے کہا کہ 21 فروری کو صدر جمہوریہ کی فلیٹ ریویو اور 26 فروری سے 04 مارچ تک وشاکھاپٹنم میں کثیر جہتی بحریہ کی مشق – ملن کی میزبانی کے لیے تیاری کی جا رہی ہے، انہوں نے سبھی سے دونوں تقریبات کی کامیابی کے لیے محنت سے کام کرنے کی اپیل کی۔ ان پروگراموں میں صدر جمہوریہ، وزیر اعظم، گورنر اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ، وزیر دفاع اور بڑی تعداد میں مرکز اور ریاست کے وزراء/رکن پارلیمنٹ/رکن اسمبلی سمیت دیگر اہم شخصیات شامل ہوں گی۔

کمانڈنگ ان چیف نے تمام ایوارڈ حاصل کرنے والوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنا خطاب ختم کیا۔ پریڈ کے تمام اہلکاروں اور مہمانوں کے ذریعے قومی ترانہ گا کر تقریب کا اختتام کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Award_Winners_with_Vice_Adm_Biswajit_Dasgupta_FOCinC_ENCM4IM.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Vice_Admiral_Biswajit_Dasgupta_FOC-in-C__ENC_reviewing_the_Parade2RGG.jpg

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 755

 


(Release ID: 1792857) Visitor Counter : 198


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu