وزارت دفاع
انڈمان اور نکوبار کمانڈ نے یوم جمہوریہ منایا
Posted On:
26 JAN 2022 3:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی:26 جنوری 2022:
نیتا جی اسٹیڈیم، پورٹ بلیئر، انڈمان اور نکوبار جزائر میں 26 جنوری 2022 کو 73 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ پریڈ کا جائزہ لیفٹیننٹ گورنر ایڈمرل جزائر انڈمان و نکوبار (ریٹائرڈ) ڈی کے جوشی نے لیا جو اس پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔ پریڈ کی سربراہی بحریہ کے لیفٹیننٹ سی ڈی آر سندیپ آر نے کی جس میں فوج، بحریہ، فضائیہ، کوسٹ گارڈ اور اے این پولیس کے دستے شامل تھے۔
پریڈ میں مہمان خصوصی کے ذریعے قومی پرچم کشائی کے موقع پر ایم آئی 17 وی 5 ہیلی کاپٹر کے ذریعے پنکھڑیوں اور پرچموں کی بارش کی گئی۔ پریڈ کے ہر دستے کی نمائندگی ایک افسر، ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر اور پندرہ دیگر رینکس نے کی۔ ہر شریک دستے نے فخر اور جوش اور مشترکہ ثقافت کے ارتقا کی اعلی سطح کا مظاہرہ کیا۔ تقریب کے انعقاد کے دوران تمام سرکاری رہنما خطوط اور کوویڈ پروٹوکول کی پابندی کی گئی۔
***
U. No. 756
(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)
(Release ID: 1792826)
Visitor Counter : 190