کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسکوپ مینار، پانچویں منزل ، کور دوئم ، لکشمی نگر میں دلی کے کوئلہ کنٹرولر کے توسیعی دفتر کا افتتاح کیا گیا

Posted On: 25 JAN 2022 5:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی،25 جنوری،2022 / کوئلے کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر انل کمار جین نے آج کوئلے  کے کنٹرولر کی تنظیم  کے ایک توسیعی دفتر کا ، جو کوئلے کی  وزارت کے تحت ایک ماتحت دفتر  ہے افتتاح کیا۔

یہ دفتر کوئلے کے کنٹرولر کی تنظیم کے اصل دفتر کے طور پر کام کاج کرے گا اور مندرجہ ذیل فرائض انجام دے گا :

  1. کانکنی کے منصوبے اور کان کو بند کرنے کی اجازت
  2. کان کھولنے اور دوبارہ کھولنے کی اجازت
  3. کان کو بند کرنے کے منصوبوں پر عمل درآمد کی مانیٹرینگ
  4. واشری ریجیکٹ پالیسی پر عمل درآمد اور مانیٹرینگ
  5. ادائیگی کا کمشنر
  6. کوئلے اور لگنائٹ کے ماہانہ اعداد و شمار اکٹھا کرنا اور سالانہ اشاعت جاری کرنا جو کوئلے سے متعلق عارضی اعداد و شمار اور کوئلے سے متعلق کوئلے کی ڈائریکٹری
  7. سی سی او کے انتظامی اور کھاتوں سے متعلق معاملات
  8. نیتی آیوگ، کوئلے کی وزارت ، نیتی آیوگ، سی ایس او، اعداد و شمار و پی آئی  / آئی بی ایم، کانکنی کی وزارت ، ریاستی سرکار ، قومی اور بین الاقوامی ایجنسیوں کی مدد

کوئلے کے سکریٹری ڈاکٹر انل کمار نے ؛ جوائنٹ سکریٹری جناب شیام بھاگت نیگی، جوائنٹ سکریٹری محترمہ ویسمیتا تیج، جوائنٹ سکریٹری جناب بھبانی پرساد پاتی، کوئلہ کنٹرولر اور ڈی ڈی جی، محترمہ سنتوش اگروال، سی سی او کے ڈائریکٹر جناب وی پی سنگھ اور دیگر سینئر افسران بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

 

U –735


(Release ID: 1792698) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi , Tamil