وزارت خزانہ

بالواسطہ ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ اور کسٹمز کے 29 افسران اور عملے کو یومِ جمہوریہ سے قبل صدارتی ایوارڈ دیئے گئے

Posted On: 25 JAN 2022 5:38PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،25 جنوری / ہر سال بالواسطہ ٹیکسوں  کے مرکزی  بورڈ اور کسٹمز کے  افسران اور عملے کو ، اُن کی زندگی کے خطرے کے ساتھ غیر معمولی خدمات انجام دینے اور  خدمات کے ممتاز  ریکارڈ  کے لئے  صدارتی ایوارڈ  ، ستائشی سرٹیفکیٹ اور میڈلوں سے  نوازا جاتا ہے ۔   اِن ایوارڈس کا اعلان  یومِ جمہوریہ سے قبل  شام کو   کیا جاتا ہے ۔

         اس سال، بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز کے سنٹرل بورڈ کے 29 افسران/ملازمین کو ’ممتاز خدمات کے ریکارڈ ‘کے لئے صدر کے ستائشی سرٹیفکیٹ اور میڈل کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

         ان افسران کا انتخاب ان کے متعلقہ شعبوں میں برسوں کے دوران ان کی مثالی اور بے عیب خدمات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ اس سال منتخب ہونے والوں میں پرنسپل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈائریکٹر، اسسٹنٹ کمشنر، سپرنٹنڈنٹ/سینئر انٹیلی جنس آفیسر، انٹیلی جنس آفیسر، سینئر مترجم، ایڈمنسٹریٹر  آفیسر اور ہیڈ  حوالدار کے طور پر کام کرنے والے افسران شامل ہیں، جو  پورے عزم و استقلال کے ساتھ برسوں سے مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔

         ذیل میں افسروں کی فہرست ان کے عہدوں اور ان کی  موجودہ پوسٹنگ کے مقامات  کے ساتھ دی گئی ہے ، جنہیں یوم جمہوریہ، 2022ء کے موقع پر ’ خصوصی ممتاز سروس ریکارڈ ‘کے لئے صدر کے اعزاز اور تمغے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

  1. جناب راجیش پانڈے ، پرنسپل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جنس ، ممبئی زونل یونٹ ؛
  2. جناب بپن کمار اپادھیائے، ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس، بنگلورو زونل یونٹ؛
  3. جناب وی بی پربھاکر، ڈائریکٹر، کابینہ سیکرٹریٹ، نئی دلّی؛
  4. جناب سمر نندا، ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اینالیٹکس اینڈ رسک مینجمنٹ، نئی دلّی؛
  5. جناب اے وینکادیش بابو، اسسٹنٹ کمشنر، کسٹمز (پریوینٹیو) زون، تروچیراپلی؛
  6. جناب آنند کمار سوالم، اسسٹنٹ کمشنر، کسٹمز زون، چنئی؛
  7. جناب ونداواسی ڈورکانتی چندر شیکھر، سینئر انٹیلی جنس آفیسر، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف گڈز اینڈ سروسز ٹیکس انٹیلی جنس، وشاکھاپٹنم زونل یونٹ؛
  8. جناب اجیت وشرام ساونت، سینئر انٹیلی جنس آفیسر، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف گڈز اینڈ سروسز ٹیکس انٹیلی جنس، ممبئی زونل یونٹ؛
  9. محترمہ نرملا مینن کالے، ایڈیشنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر، انسانی وسائل کی ترقی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل، نئی دلّی؛
  10. جناب شرد کمار ترپاٹھی، سپرنٹنڈنٹ، مرکزی سامان اور خدمات ٹیکس زون، بھوپال؛
  11. محترمہ ایل اپرنا، سپرنٹنڈنٹ، سنٹرل گڈز اینڈ سروسز ٹیکس زون، چنئی؛
  12. محترمہ وینا راؤ، سپرنٹنڈنٹ، کسٹمز (پریوینٹیو) زون، دلّی؛
  13. جناب اودھوت بی کھادلکر، سپرنٹنڈنٹ، سنٹرل گڈز اینڈ سروسز ٹیکس زون، پونے؛
  14. جناب ایس کلیانی سندری ناگراجن، سینئر انٹیلی جنس آفیسر، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف گڈز اینڈ سروسز ٹیکس انٹیلی جنس، کوئمبٹور زونل یونٹ؛
  15. جناب برجیندر سنگھ، سینئر انٹیلی جنس آفیسر، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف گڈز اینڈ سروسز ٹیکس انٹیلی جنس، لکھنؤ زونل یونٹ؛
  16. جناب ایس وینکٹا سبرامنیم، سپرنٹنڈنٹ، سنٹرل گڈز اینڈ سروسز ٹیکس زون، ممبئی؛
  17. جناب سریش ٹی کے، سینئر انٹیلی جنس آفیسر، ریونیو انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ، کوچین زونل یونٹ؛
  18. جناب رنجن سین، سینئر انٹیلی جنس آفیسر، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس، کولکتہ زونل یونٹ؛
  19. جناب کری وینکٹا موہن راؤ، ایڈیشنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر، نیشنل اکیڈمی آف کسٹمز، بالواسطہ ٹیکس اور منشیات ، وشاکھاپٹنم؛
  20. جناب گریش گپتا، سپرنٹنڈنٹ، وزیر مملکت کے ایڈیشنل پرائیویٹ سکریٹری (آزادانہ چارج) برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور زمینی سائنسز، نئی دلّی؛
  21. جناب وویک وی، سپرنٹنڈنٹ، کسٹمز اور سنٹرل گڈز اینڈ سروسز ٹیکس زون، ترواننت پورم؛
  22. محترمہ این کرشناوینی، سینئر انٹیلی جنس آفیسر، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس، بنگلورو زونل یونٹ؛
  23. جناب راکیش رنجن، سینئر انٹیلی جنس آفیسر، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس، لکھنؤ زونل یونٹ؛
  24. جناب ایس کروناکرن، سینئر انٹیلی جنس آفیسر، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس، چنئی زونل یونٹ؛
  25. جناب وی بالاجی، سینئر انٹیلی جنس آفیسر، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس، چنئی زونل یونٹ؛
  26. جناب پربودھ کمار اپادھیائے، سینئر مترجم، قانونی امور کی ڈائریکٹوریٹ، نئی دلّی؛
  27. جناب دیپک سنگھ، ایڈمنسٹریٹو آفیسر، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف گڈز اینڈ سروسز ٹیکس انٹیلی جنس، دلّی زونل یونٹ؛
  28. جناب سنسار سنگھ، انٹیلی جنس آفیسر، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر، نئی دلّی؛
  29. جناب سوریا کانت کاشیرام وازے، ہیڈ حوالدار، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس، ممبئی زونل یونٹ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  732



(Release ID: 1792694) Visitor Counter : 161


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil