نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

پہلے فٹ انڈیا کوئز کے ابتدائی راؤنڈ کے نتائج کا اعلان، ابتدائی کوئز راؤنڈ میں یو پی کے طلبا سر فہرست

Posted On: 25 JAN 2022 4:34PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

 

  • دہلی پبلک اسکول، گریٹر نوئیڈا کے دویانشو چمولی نے سرفہرست مقام حاصل کیا، دوسرا نمبر  سنبیم اسکول، لہرتارا، وارانسی کے شاشوت مشرا کا تھا
  • فٹ انڈیا کوئز کے ابتدائی راؤنڈ میں ملک بھر کے 659 سے زیادہ اضلاع کے 13,502 اسکولوں کے شرکاء نے حصہ لیا، جن میں سے 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 361 اسکولوں کے طلبا کو اب ریاستی راؤنڈز کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے
  • کوئز میں 3.25 کروڑ کی انعامی رقم رکھی گئی ہے جو کوئز کے مختلف مراحل میں جیتنے والے اسکولوں اور طلبا کو دی جائے گی

 

پہلے فٹ انڈیا کوئز کے ابتدائی راؤنڈ کے نتائج کا آج اعلان کیا گیا، جو طلبا کے لیے ہندوستان کا سب سے بڑا کھیل اور فٹنس کوئز ہے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے زیر اہتمام ملک گیر مقابلے کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اتر پردیش کے دو طالب علموں نے ابتدائی راؤنڈ کے ٹاپ اسکورر بننے کے لیے دیگر تمام ریاستوں کے طلبہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

جہاں دہلی پبلک اسکول، گریٹر نوئیڈا کے دویانشو چمولی نے سب سے اعلیٰ مقام حاصل کیا، وہیں سن بیم اسکول، لہرتارا، وارانسی کے شاشوت مشرا دوسرے نمبر پر تھے۔

لڑکیوں میں، اس جوڑی کے بعد بالڈون گرلز ہائی اسکول، بنگلورو کی آرکمیتا تھیں، جو ریاست کرناٹک کے لیے ٹاپ اسکورر بھی ہیں۔

فٹ انڈیا کوئز کے ابتدائی راؤنڈ میں ملک بھر کے 659 سے زیادہ اضلاع کے 13,502 اسکولوں کے شرکا نے حصہ لیا، جن میں سے 36 ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں کے 361 اسکولوں کے طلبا کو اب ریاستی راؤنڈز کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ کوئز میں 3.25 کروڑ کی انعامی رقم ہے جو کوئز کے مختلف مراحل میں جیتنے والے اسکولوں اور طلبا کو دی جائے گی۔

کوئز کا ابتدائی راؤنڈ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعہ منعقد کیا گیا تھا، وہی ادارہ جو IIT اور JEE کے داخلے کے امتحانات کا انعقاد کرتا ہے۔ ابتدائی راؤنڈ کے ٹاپ اسکورر ریاستی راؤنڈ میں جائیں گے اور اپنی متعلقہ ریاست کے چیمپیئن بننے کے لیے مقابلہ کریں گے۔

اس کے بعد 36 اسکولی ٹیمیں (ہر ریاست اور/یا مرکز زیر انتظام علاقے کی فاتح) اس سال کے آخر میں ہونے والے قومی راؤنڈ میں جائیں گی اور اسے اسٹار اسپورٹس پر ٹیلی کاسٹ اور متعدد سوشل میڈیا چینلز پر ویب کاسٹ کیا جائے گا۔

ہر سطح پر کوئز جیتنے والے نقد انعامات (اسکول کے ساتھ ساتھ دو شرکا) اور ہندوستان کا پہلا فٹ انڈیا ریاست/قومی سطح کا کوئز چیمپئن کہلانے کا اعزاز حاصل کریں گے۔

کوئز کا بنیادی مقصد طلبا میں ہندوستان کی شاندار کھیلوں کی تاریخ کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور انھیں ہندوستان کے صدیوں پرانے مقامی کھیلوں اور ہمارے قومی اور علاقائی کھیلوں کے ہیروز کے بارے میں مزید آگاہ کرنا ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- ع ا  

U: 729



(Release ID: 1792662) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil