بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر توانائی نے این ٹی پی سی کی سی ایس آر اسکیم کے تحت آئی جی آئی ایم ایس، پٹنہ کے لیے چار اے ایل ایس ایمبولینس کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا

Posted On: 25 JAN 2022 2:12PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:25 جنوری،2022۔بجلی، نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج این ٹی پی سی کی سی ایس آر گرانٹس کے تحت اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (آئی جی آئی ایم ایس)، پٹنہ کے لیے چار ہائی ٹیک ایمبولینس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ چابیاں آئی جی آئی ایم ایس کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر منیش منڈل کو آئی جی آئی ایم ایس ایڈمنسٹریٹو آفس کمپلیکس میں منعقدہ ایک تقریب میں سونپی گئیں۔ بجلی کے مرکزی وزیر جناب سنگھ نے دہلی سے ورچوئل طور پر تقریب میں شرکت کی، جبکہ بہار کی ریاستی حکومت کے بجلی کے وزیر بیجندر پرساد یادو اور بہار کی ریاستی حکومت کے وزیر صحت جناب منگل پانڈے پروگرام میں موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG_20220125_135005GR18.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/45454J9C.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب آر کے سنگھ نے کہا کہ این ٹی پی سی کی طرف سے چار اے ایل ایس ایمبولینس کو آئی جی آئی ایم ایس، پٹنہ کے حوالے کرنا سی ایس آر کے تحت بہترین کام کو ظاہر کرتا ہے اور ہم ریاست بہار کی مسلسل اور فعال طور پر مدد کر رہے ہیں۔ پچھلے چار برسوں میں این ٹی پی سی نے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے تحت ریاست بہار میں 321 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیے ہیں۔

جناب سنگھ نے کہا کہ 10 ایمبولینس پہلے ہی آئی جی آئی ایم ایس، پٹنہ کو سونپ دی گئی ہیں اور حکومت بہار کی درخواست پر انہوں نے یقین دلایا کہ مزید دو ایمبولینسیں فراہم کی جائیں گی اور اس طرح کل 16 ایمبولینسیں آئی جی آئی ایم ایس، پٹنہ کو دی جائیں گی۔

ریاست میں صحت کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے این ٹی پی سی اور ریاستی محکمہ صحت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کام ریاست کے لوگوں کی ترقی اور بہبود کے لیے ہیں اور مستقبل میں بھی اس طرح کی کوششیں جاری رہیں گی۔

80 لاکھ کی لاگت سے تیار کی گئی جدید ترین ایمبولینسز ایڈوانسڈ لائف سپورٹ (اے ایل ایس) سہولیات سے لیس ہیں۔این ٹی پی سی نے آئی جی آئی ایم ایس، پٹنہ کو اے ایل ایس سہولت کے ساتھ چار ایمبولینسوں کو منظوری دی ہے۔ ایمبولینس میں دستیاب طبی آلات میں آٹو لوڈنگ اسٹریچر، وہیل چیئر کم سیڑھی والی کرسی، ٹرانسپورٹ وینٹی لیٹر، سرنج انفیوژن پمپ، ملٹی پیرامیٹر مانیٹر، ویکیوم اسپلنٹ، ریگولیٹر کے ساتھ پورٹیبل آکسیجن سلنڈر، ایمرجنسی کٹ، ریسکیو آلات وغیرہ شامل ہیں۔

ماضی میں بھی این ٹی پی سی نے ایمبولینسیں فراہم کی ہیں اور مختلف ریاستوں میں طبی بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی امداد کی ہے۔ اس کے علاوہ 21.06 کروڑ کی کل لاگت سے این ٹی پی سی نے ایمس، پٹنہ میں ایک وقف برن یونٹ کی تعمیر کے لیے مالی امداد فراہم کی ہے۔

ریاست بہار کے بجلی کے وزیر جناب بیجندر پرساد یادو اور بہار کے وزیر صحت جناب منگل پانڈے نے بھی اجتماع سے خطاب کیا اور ریاست کے طبی ڈھانچے کو مدد فراہم کرنے میں این ٹی پی سی کی کوششوں کی تعریف کی۔

جناب گردیپ سنگھ، سی ایم ڈی  این ٹی پی سی،ریاست بہار کے محکمہ صحت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری جناب  پرتیا امرت، علاقائی ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ایسٹ-1)،این ٹی پی سی جناب  وجے سنگھ، آئی جی آئی ایم ایس، پٹنہ کےڈائریکٹر جناب این آر وشواس،این ٹی پی سی، پٹنہ کے جی ایم (ایچ آر) جناب ہرجیت سنگھ، کے ساتھ ساتھ این ٹی پی سی، بہار کے محکمہ توانائی اور  آئی جی آئی ایم ایس، پٹنہ کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 721


(Release ID: 1792611) Visitor Counter : 189


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil