بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آر ای سی نے مالی سال 2021 کے لیے مفاہمت ناموں کے معیارات میں ‘ٹاپ اسکور’ حاصل کیا، جو مرکزی سیکٹر کی تمام سرکاری کمپنیوں (سی پی ایس ای) میں سرفہرست ہے

Posted On: 25 JAN 2022 2:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی:25 جنوری،2022۔سرکاری کمپنیوں کے محکمے، وزارت خزانہ کی جانب سے سرکاری سیکٹر کی مرکزی کمپنیوں (سی پی ایس ای) کے لیے وضع کردہ سخت اور امنگوں والے ‘مفاہمت کے اقرار ناموں (ایم او یو)’ فریم ورک کے تحت مقرر کردہ اہداف اور کامیابیوں کو حاصل کرنے کے لیے وزارت بجلی کے انتظامی کنٹرول کے تحت ایک 'نورتن' کمپنی اور حکومت کی ملکیت والی غیر بینکنگ مالیاتی کمپنی آر ای سی پاور لمیٹیڈ کو مالی سال 2021 کے لیے 100 کے سب سے زیادہ اسکور کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے۔

آر ای سی واحد سی پی ایس ای ہے جس نے 32 شعبوں (بجلی، ریلوے، اسٹیل، کانکنی، بھاری صنعتوں، پیٹرولیم، دفاع سمیت دیگر) میں 123 سی پی ایس ای میں بہترین اسکور کیا ہے جو مالی سال21 کے لیے ایم او یو کی جانچ اور تشخیص کی مشق کا ایک حصہ تھا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاور سیکٹر کی بڑی کمپنی نے مالی سال 21 میں 8,362 کروڑ روپے کا اب تک کا سب سے زیادہ خالص منافع حاصل کیا، جو پچھلے مالی سال کے مقابلے میں 71 فیصد زیادہ ہے۔ کمپنی کے خالص اثاثے بھی 24 فیصد بڑھ کر 31 مارچ 2021 تک 43,426 کروڑ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

آگے بڑھتے ہوئے آر ای سی قابل اعتماد، مضبوط اور لچکدار طریقے سے پاور سیکٹر کے لیے کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 720


(Release ID: 1792609) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil