وزارت دفاع

میسرز ہندوستان شپ یارڈ لمیٹڈ کے ذریعہ نیول ڈاک یارڈ ممبئی کو 50 ٹن بولارڈ پل ٹگ ”بلبیر“ کی ڈلیوری

Posted On: 24 JAN 2022 7:30PM by PIB Delhi

 

میسرز ہندوستان شپ یارڈ لمیٹڈ، وشاکھاپٹنم کے ساتھ 50 ٹن بولارڈ پل ٹگس کی تعمیر کا معاہدہ فروری 19 میں طے پایا تھا۔ سیریز کا چوتھا ٹگ ”بلبیر“ 24 جنوری 22 کو نیول ڈاک یارڈ، ممبئی کو پہنچا دیا گیا ہے۔ یہ ٹگس 20 سال کی سروس لائف کے ساتھ انڈین رجسٹر فار شپنگ (IRS) کی درجہ بندی کے اصولوں کے تحت ڈیزائن کیے گئے اور بنائے گئے ہیں اور بندرگاہ کے محدود پانی میں برتھنگ، ان برتھنگ، موڑنے اور پینترے بازی میں ایئرکرافٹ کیریئر اور آبدوزوں سمیت بڑے بحری جہازوں کی مدد کرنے کے قابل ہیں۔ وہ بحری جہازوں کو لنگر انداز کرنے کے ساتھ ساتھ آگ بجھانے کا احاطہ/مدد بھی فراہم کرتے ہیں اور تلاش اور بچاؤ کے کاموں کے لیے محدود صلاحیت رکھتے ہیں۔

50 ٹن بولارڈ پل ٹگس کی شمولیت نے معاون خدمات کو نمایاں طور پر بڑھایا ہے اور ہندوستانی بحریہ کے جہازی بیڑوں کے اثاثوں کی اعلی آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت کو بڑھایا ہے۔ دیسی مینوفیکچررز سے حاصل کردہ تمام بڑے اور معاون آلات/نظام کے ساتھ، یہ ٹگس ”آتم نربھر بھارت“ کے مطابق وزارت دفاع کے ”میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ“ کے اقدامات کے قابل فخر پرچم بردار ہیں۔ ٹگس ”ویرن“ اور ”بلراج“ کو بالترتیب 22 اکتوبر 21 اور 31 دسمبر 21 کو نیول ڈاک یارڈ، وشاکھاپٹنم میں اور ”بلرام“ کو 30 اکتوبر کو نیول ڈاک یارڈ، ممبئی میں شامل کیا گیا ہے۔ کووڈ-19 عالمی وبا کی پہلی اور دوسری لہر کے اثرات کی وجہ سے درپیش بے مثال چیلنجوں کے باوجود، میسرز ہندوستان شپ یارڈ لمیٹڈ نے ان ٹگس کو ہندوستانی بحریہ تک پہنچانے کے لیے انتھک اور ٹھوس کوششیں کی ہیں۔

                                                           

**************

ش ح۔ ف ش ع- ع ا  

U: 698



(Release ID: 1792408) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Hindi