شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

مویشی پروری سے گزر بسر – این ای آر سی آر ایم ایس کی ایک پہل، جو   ڈی او این ای آر  وزارت – این ای سی کے تحت  ایک سوسائٹی ہے

Posted On: 24 JAN 2022 5:55PM by PIB Delhi

 

ایک تنہا  ماں اور گھر کی  واحد  کمائی کرنے والی نگویم یمیونگ کو  اپنے  کنبے  کو  سنبھالنے کے لئے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان کے کنبے میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔  وہ اروناچل پردیش کے ترپ ضلع کے  لازو  گاؤں  میں رہتی ہیں اور  اولو  کمیونٹی کی ہیں۔


IMG20180209093739.jpg

 

شوہر کی  اچانک موت کے بعد انہیں احساس ہوا کہ  اُن کے کنبے  کی آمدنی  ختم ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔ ان کے شوہر  چھوٹی موٹی  یومیہ مزدوری کر کے  خاندان میں واحد  کمانے والے تھے۔ نگویم یمیونگ کے پاس  اب  کنبے  کی پرورش کے لئے پیسے نہیں تھے۔ انہیں  اپنے بچوں کے لئے کھانے اور  تعلیم  فراہم کرنے میں بھی  کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن  مشکلات سے گزرتے ہوئے بھی  انہوں نے  ہار نہیں مانی اور انہیں  اچھے دنوں کی امید تھی۔

انہیں پتہ نہیں تھا کہ وہ گزر بسر کے لئے کیا کرسکتی ہیں، کیونکہ وہ  ناخواندہ تھیں اور  ان کی  کمائی  کا  اصل ذریعہ جھوم کھیتی تھی۔ جس سے وہ  صرف  کھانے  کا بندو بست کرسکتی تھیں لیکن  معیاری  تعلیم کا بند و بست نہیں کرسکتی تھیں۔ انہوں نے محسوس کیا کہ اگر ان کے بچوں کو  مناسب تعلیم نہیں ملے گی تو انہیں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، جن سے وہ گزر رہی ہیں۔

 

IMG20180209093447.jpg

 

انہوں  نے  این ای ای آر  سی  آر ایم ایس  کے  این  ای آر سی  او آر این پی  پروجیکٹ کے بارے میں  ہر  چھوٹی چھوٹی  جانکاریوں  کو زیادہ سے زیادہ  سیکھنا شروع کیا۔ انہیں پروجیکٹ سے  ایک خیال آیا  اور ایک  گائے کے لئے  ایک تجویز  لے کر آئیں۔ این ای  آر سی  آر ایم ایس  کے توسط  سے   انہیں دو  گائیں ملیں اور  انہوں نے گایوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

ان  برسوں میں نگویم یمیونگ کی  زندگی  بہتر ہوتی چلی گئی۔ انہوں نے  دو  گائیوں سے  شروعات کی اور اب  ان کے پاس 10  سے زیادہ گائے ہیں۔  انہوں نے  گائے  فروخت کر کے پیسہ کمایا  ، اور گائے کے گوبر سے گھاد بنا کر مٹی کی زرخیزی  اور فصل کی پیدا وار میں  بہتری کے لئے  نامیاتی  مواد  کا ایک اچھا  ذریعہ بھی تیار کیا ہے۔

چونکہ زراعت آمدنی کا  ایک اہم ذریعہ ہے، اس لئے  گائے کا  گوبر  ان کی زندگی میں ایک اہم رول ادا کرتا ہے، نتیجے کے طور پر، ان کے سبزی کے کھیتوں میں گائے کی کھاد کی مدد سے  پورے سال فصلیں اگانی  شروع کردی ہیں۔ پہلے مٹی  زرخیز نہیں تھی اور سبزی کی کھیتی کے لئے خراب تھی اس لئے پیدا وار  بے حد کم ہورہی تھی۔

ان کے پاس  اب  ایک بہتر  معیار زندگی ہے اور اپنے بچوں کے لئے غذا  اور اچھی تعلیم فراہم کرنے کے لئے  مناسب رقم ہے۔ وہ زندگی میں  کبھی   ناامید نہیں  ہوتی ہیں اور مسلسل  اپنی  حالت  کو بہتر بنانے کے طریقوں  کی تلاش میں رہتی ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-ف ا - ق ر)

U-704



(Release ID: 1792383) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Hindi , Manipuri