ریلوے کی وزارت
ریلوے کی وزارت نے واضح کیا کہ دور کے تھرمل پاور پلانٹوں کو ریک کی سپلائی کے لئے ریلوے کے پاس لائحہ عمل موجود ہے
Posted On:
24 JAN 2022 8:11PM by PIB Delhi
کچھ میڈیا رپورٹوں میں ایسی تشویش ظاہر کی گئی ہے کہ کوئلہ کانوں سے دور واقع بجلی پیدا کرنے والے اسٹیشنوں کو ریک کے الاٹمینٹ میں تفریق کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ان رپورٹوں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ریلوے کے جنوب مشرقی وسطی زون (ایس ای سی آر) کی جانب سے ناکافی ریک الاٹمینٹ کے سبب کوئلے کی کمی ہونے کی وجہ سے مہاراشٹر میں رتن انڈیا پاور لمٹیڈ کے ذریعہ چلائے جانے والے پاور پلانٹ کو بند کردیا گیا ہے۔ان گمراہ کن رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوئے ریلوے کی وزارت نے ایک وضاحت نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ :
- جنوب مشرقی وسطی ریلوے کے تحت کئی ایسے تھرمل پاور پلانٹ ہیں جن کے پاس نئے کوئلہ ذخیرہ معیارات کے مطابق کوئلے کا کم ذخیرہ ہے۔ان میں سے کئی پلانٹ کم دوری پر ہیں اور ان کے پاس دونوں مشینی طریقے سے اتارنے کی سہولت ہے یعنی ڈپلر ان لوڈنگ سسٹم جس میں سائڈ ڈور کے ساتھ کھلے ویگن کا استعمال ہوتا ہے(بی او ایکس این ٹائپ) اور ہوپر ان لوڈنگ سسٹم جس میں نیچے کی طرف کھلنے والے ہاپر ویگن کا استعمال کیا جاتا ہے (بی او بی آر این ٹائپ) ۔
- ہاپر ریک سے اتارنے یعنی ان لوڈنگ میں بہت کم وقت لگتا ہے جیسے تین گھنٹے فی ریک جس سے بہتر ٹرم اراؤنڈ یعنی ریک سے اتارنے اور لادنے کا کام ،کو ہاپر ریک سپلائی میں فطری طور پر بہتری آئی ہے۔
- امراوتی پاور پلانٹ میں ہاپر ان لوڈنگ سسٹم نہیں ہے۔ریکوں کی کم سپلائی کی یہ خاص وجہ ہے ۔
- لمبی دوری پر واقع کئی تھرمل پاور پلانٹوں (ٹی پی ایس) نے ان وینٹری خرچ بچانے کے لئے اپریل ۔جون 2021-22کے دوان کوئلے کی سپلائی کو کنٹرول کیا ہے۔ ان لمبی دوری کے ٹی پی ایس کے ذریعہ کوئلے کی سپلائی کے ضابطوں کے سبب بڑی تعداد میں ریلوے ریک رک گئے ۔بجلی کی مانگ بڑھنے سے ان کا موجودہ اسٹاک ختم ہوگیا ۔
- ایم او سی اور ایم او پی کے مشورےسے ریلوے کے پاس لمبی دوری کے ٹی پی ایس کو ریک کی سپلائی کے لئے پہلے سے ہی لائحہ عمل موجود ہے،جسے ان ٹی سی ایس میں خاطر خواہ کوئلہ اسٹاک رکھنے کے لئے نافذ کیا جارہا ہے ۔
*************
ش ح ۔ م م ۔ م ش
U. No.707
(Release ID: 1792380)