وزارت دفاع

وزارت دفاع نے ڈیف ایکسپو 2022 تک آٹھ ویبینار کی سیریز کا اہتمام کیا

Posted On: 24 JAN 2022 6:55PM by PIB Delhi

وزارت دفاع گجرات کے گاندھی نگر میں 10 سے 13 مارچ 2022 تک باوقار دو سالہ دفاعی نمائش ڈیف ایکسپو 2022 کے 12ویں ایڈیشن کی میزبانی کر رہی ہے۔ یہ میگا دفاعی بین الاقوامی نمائش زمینی، فضائی، بحری، اندرونی ہوم لینڈ سیکیورٹی اور الیکٹرانک سسٹمز پر مرکوز ہے۔ یہ تقریب دفاعی صنعت کی فرموں کے لیے صنعت کے رہنماؤں اور کاروباری فیصلہ سازوں کے ہدف والے سامعین کے سامنے اپنی صلاحیتوں، مصنوعات اور خدمات کی نمائش کا ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہے۔ ’میک ان انڈیا‘ اور ’آتم نربھر بھارت‘پالیسی کی پہل کے ساتھ حکومت ہند کا ماننا ہے کہ ہندوستان اپنے بہت سے دوست ممالک کو مکمل دفاعی حل فراہم کرنے والا ایک اہم فراہم کنندہ بننے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے۔

ڈیف ایکسپو کے سلسلے میں، 20 جنوری 2022 سے 24 فروری 2022 کے درمیان 8 ویبنرز کی ایک سیریز کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں معروف شخصیات اور نامور مقررین کی شرکت ہوگی۔ ڈیف ایکسپو ویبینار اہم موضوعات پر مرکوز ہیں اور انھیں دنیا بھر میں نشر کیا جائے گا۔

ویبینار کی تفصیلات، شیڈول، اسپیکر کا پروفائل، اور ہر ویبینار سیشن میں شرکت کرنے والوں کا لنک ڈیف ایکسپو کی ویب سائٹ (https://defexpo.gov.in) پر دستیاب ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- ع ا  

U: 697



(Release ID: 1792335) Visitor Counter : 153


Read this release in: Bengali , English , Hindi