کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ڈی او سی کے تحت ٹریڈ ڈفینس ونگ (ٹی ڈی ڈبلیو) کی کارروائیوں کے نتیجے میں بھارتی برآمد کنندگان اینٹی سب سڈی ڈیوٹی کو 11.67فیصد سے کم کرکے 2.82فیصد کردیا گیا ہے
محکمہ تجارت کے تحت ٹریڈ ڈفینس ونگ (ٹی ڈی ڈبلیو) نے بھارتیہ برآمدکنندگان کو راحت فراہم کی
ٹریڈ ڈفینس ونگ (ٹی ڈی ڈبلیو) کی فعال مداخلت کے نتیجے میں یورپی کمیشن کی جانب سے 0.45فیصد کے طورپر ڈیوٹی میں کمی عائد
حالیہ سی وی ڈی تحقیقات /جائزوں میں بھارت کی طرف سے برآمدات پر کم سے کم ڈیوٹی کی شرحیں
Posted On:
24 JAN 2022 6:47PM by PIB Delhi
نئی دہلی،24جنوری ،2022
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ ریمیڈیز (ڈی جی ٹی آر) نے بھارتی برآمد کنندگان کی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے ،دوسرے ممالک سے ڈمپ شدہ اور سبسڈی والی برآمدات کے خلاف تحقیقات کرنے کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک کی جانب سے بھارتیہ برآمدات کے خلاف کی جانے والی تحقیقات میں بھارتی برآمد کنندگان کے مفادات کا بھی تحفظ اپنے ٹریڈ ڈفینس ونگ (ٹی ڈی ڈبلیو) کے ذریعہ کیا ہے۔
ٹی ڈی ڈبلیو کا قیام 2016 میں عمل میں آیا ، اور بھارت کے خلاف دوسرے ممالک کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں ہندوستانی برآمد کنندگان کے مفادات کی حمایت اور دفاع کے لیے نوڈل پوائنٹ رہا ہے۔ٹی ڈی ڈبلیو مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومتوں کے متعدد محکموں کے ساتھ بھی رابطہ قائم کرتا ہے اور بھارت کا دفاع کرتا ہے۔دوسرے ممالک کی جانب سے تحقیقات کرنے والے حکام کے ساتھ ،خاص طورپر امریکہ اور یورپی یونین کے حکام ، بھارتی حکومت کے موقف کی وضاحت اور اعادہ کرنے کے لیے باقاعدگی سے مشاورت منعقد کی جاتی ہیں۔
ٹریڈ ڈفینس ونگ (ٹی ڈی ڈبلیو) اس بات کو یقینی بنانے کی مسلسل کوشاں ہے کہ دوسرے ممالک کے ذریعہ بھارتی سازو سامان پر کم از کم یا کوئی تجارتی تدارک کا اقدام نافذ نہ کیا جائے۔
حال ہی میں ٹی ڈی ڈبلیو کی کارروائیوں نے رفتار پکڑی ہے۔ ٹریڈ ڈفینس ونگ کی پائیدار کوششیں اس حقیقت کی عکاسی کرتی ہیں کہ اپریل 2021 سے لےکر دسمبر 2021 کے درمیان جاری کردہ ابتدائی اور حتمی نتائج کی اکثریت میں سی وی ڈی تحقیقات /جائزے پر دیگر تحقیقاتی حکام کی جانب سے بھارت کی طرف سے برآمدات پر کم سے کم ڈیوٹی کی شرحوں کی کی حد 3سے6فیصد تک نافذ کی گئی ہے۔
یورپی کمیشن کی جانب سے اسٹین لیس اسٹیل کولڈ رولڈ مصنوعات کے برآمدات کے خلاف کاؤنٹر ویلنگ ڈیوٹی (سی وی ڈی) کی تحقیقات میں ، مشاورت کے ذریعہ ٹی ڈی ڈبلیو کی فعال مداخلت کے نتیجے میں یورپی کمیشن کی طرف سے ڈیوٹی مارجن 0.45% تک کم لگایا گیا۔
امریکہ کی جانب سے سال 2019 کے لیے بھارت سے پولی تھیلین ٹیریفتھلیٹ فلم، شیٹ اور پٹی کی برآمد ات کے لیے کیے گئےسی وی ڈی انتظامی جائزے میں، صرف 2.82% کی ابتدائی ڈیوٹی نافذ کی گئی تھی جو کہ سال 2018 کے لیے پہلے 11.67% نافذ کی گئی تھی ۔
ش ح ۔ا م۔
U:693
(Release ID: 1792280)
Visitor Counter : 168