وزارت اطلاعات ونشریات
دور درشن کے ساتھ یومِ جمہوریہ لائیو
Posted On:
24 JAN 2022 6:08PM by PIB Delhi
بھارت چونکہ اپنی آزادی کے 75 سال پورا ہونے پرآزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے، لہٰذا اس سال دور درشن کے ذریعے یوم جمہوریہ کی کوریج نہ صرف بڑے پیمانے پر ہونے والی ہے بلکہ اس کی نوعیت بھی الگ قسم کی ہوگی۔ اس کے لیے انڈین ایئر فورس کے ساتھ مل کر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، تاکہ ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کی یاد میں اس موقع پر ہندوستانی فضائیہ کے 75 طیاروں کے ذریعے مختلف قسم کی قلا بازیوں کی لائیو کوریج دکھائی جا سکے۔
اس سال یومِ جمہوریہ کی تقریبات کی کوریج کے لیے دور درشن نے انڈیا گیٹ کے راج پتھ پر، راشٹرپتی بھون سے لے کر نیشنل وار میموریل تک جتنے بھی انتظامات کیے ہیں، ان میں 59 کیمروں اور 160 سے زیادہ افراد کی تعیناتی تو کچھ بھی نہیں ہے۔
یومِ جمہوریہ کی ہر ایک تقریب کے تمام گوشوں کی 360 ڈگری کے زاویہ سے شاندار کوریج کو یقینی بنانے کے لیے تمام تیاریاں نومبر 2021 سے ہی شروع ہو گئی تھیں۔ دور درشن (ڈی ڈی) نے راج پتھ پر، راشٹر پتی بھون کے گنبد سے لے کر نیشنل اسٹیڈیم کے گنبد تک، اس پورے راستے میں کل 59 کیمرے لگائے ہیں۔ 33 کیمرے راج پتھ پر لگائے گئے ہیں، 16 کیمرے نیشنل وار میموریل، انڈیا گیٹ اور نیشنل اسٹیڈیم میں، جب کہ 10 کیمرے راشٹرپتی بھون پر لگائے گئے ہیں۔
لوگوں کو پوری تقریبات کا نظارہ پرندوں کی نظر کے لحاظ سے کرانے کے لیے دو 360 ڈگری کے کیمرے لگائے گئے ہیں، ایک راج پتھ پر اور دوسرا انڈیا گیٹ کے اوپر۔ ان دونوں 360 ڈگری کے کیمروں کے وژوئل ڈی ڈی نیشنل یو ٹیوب چینل پر دو الگ الگ نشریات کے ذریعے لگاتار لائیو نشر کیے جائیں گے۔
https://www.youtube.com/watch?v=SWWpb9ZDUII&list=PLUiMfS6qzIMx0yBaj1nzjLevzheuTOcc_&index=3
مارچنگ دستوں اور فلائی پاسٹ کی ہر ایک معمولی سی حرکت کو کیمرے میں قید کرنے کے لیے، ڈی ڈی نے 5 جمی جبس، 100X اور 86XTally لینسز کا مجموعہ، 15 سے زیادہ بڑے زاویہ والے لینسز، ابیکس لینسز وغیرہ لگائے ہیں۔ سجے ہوئے راج پتھ کی حیرت انگیز تصویریں دکھانے کے لیے نیشنل وار میموریل اور انڈیا گیٹ کے درمیان ایک کیمرہ 120 فیٹ کے ہائیڈرولک کرین پر نصب کیا گیا ہے۔ دور سے کنٹرول کیے جانے والے مخصوص پی ٹی زیڈ کیمرے، صدر جمہوریہ کے بیٹھنے کی جگہ اور راج پتھ پر لگائے گئے ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=7EsU3zKZ7u4&list=PLUiMfS6qzIMx0yBaj1nzjLevzheuTOcc_&index=2
اسے ایک مخصوص کوریج بنانے کے لیے، تمام اہم مقامات کو ڈارک فائبر آپٹیکل کنیکٹویٹی، سیٹلائٹ کنیکٹویٹی اور بیک پیک کنیکٹویٹی کے ذریعے جوڑا گیا ہے۔ زمین سے اثردار کوریج کو یقینی بنانے کے لیے، ڈی ڈی نے راج پتھ پر ایک عارضی پروڈکشن کنٹرول روم بنایا ہے۔
ہائی ڈیفی نیشن وژوئلز کو اینی میٹڈ گرافکس اور معروف تجزیہ نگاروں کے ذریعے مزید پرکشش بنایا جائے گا، جو وہاں منعقد ہونے والی ہر تقریب کے بارے میں پوری تفصیل بتائیں گے۔ جامع کوریج کو یقینی بنانے کے لیے، ڈی ڈی نیوز اشاروں کی زبان کی تشریح کے ذریعے بھی کمنٹری نشر کرے گا۔
https://www.youtube.com/watch?v=YdPTWNlmbMA&list=PLUiMfS6qzIMx0yBaj1nzjLevzheuTOcc_&index=4
یوم جمہوریہ کی لائیو کوریج کو پورے ملک میں دور درشن کے تمام چینلوں سے نشر کیا جائے گا، جس کی شروعات 26 جنوری کو صبح 9 بج کر 15 منٹ سے ہوگی اور راج پتھ پر ہونے والی تقریبات کے اختتام تک چلے گی۔ لائیو کوریج ڈی ڈی نیشنل، ڈی ڈی نیوز یو ٹیوب چینل اور نیوز آن ایئر ایپ اور ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی۔
https://www.youtube.com/playlist?list=PLUiMfS6qzIMx0yBaj1nzjLevzheuTOcc_
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 691
(Release ID: 1792270)
Visitor Counter : 250