اسٹیل کی وزارت

جناب پھگن سنگھ کلستے نے بالاگھاٹ کان کا دورہ کیا اور ایم او آئی ایل کی کارکردگی کا جائزہ لیا

Posted On: 24 JAN 2022 4:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی،24جنوری ،2022

 

اسٹیل اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت  جناب پھگن سنگھ کلستے  نے  کل بالا گھاٹ میں اسٹیل کی وزارت کے تحت ایک   شیڈیول ‘اے’ سی پی ایس ای  ،مینگنیز  اور (انڈیا ) لیمیٹیڈ (ایم او آئی ایل ) کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اس کے مستقبل کے منصوبوں پر بھی غور و خوض کیا۔انہوں نے خاص طورپر  وبائی حالات  کے دوران  کمپنی کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہا رکیا  اور بھارت کی گھریلو ضرورتوں کو پورا کرنے کی سمت میں  انہوں نے کمپنی  ترقی پذیر پیش رفت کا مشورہ دیا۔

 

Description: C:\Users\ninja-op.DESKTOP-ID2GEHD\Downloads\PHOTO-2022-01-24-12-17-28.jpg

 

ایم او آئی ایل کی بالاگھاٹ کان  میں جناب کلستے کے ہمراہ  آیوش محکمے کے ریاستی وزیر جناب رام کشور کانورے اور بالاگھاٹ کے قانون ساز جناب دل سنگھ  بسن  بھی تھے۔ایم او آئی ایل کے سی ایم ڈی جناب ایم پی چودھری  نے ان کا خیر مقدم  کیا۔جناب کانورے  اور جناب بسن نے کووڈ 19رہنما خطوط کی وجہ سے دو مہینے تک کام نہ کر پانے کے باوجود  کمپنی کی کارکردگی  کی ستائش کی اور اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ایم او آئی ایل نے   بقیہ سہ ماہی میں اپنے پروڈکشن  کو نقصان پہنچنے کو بھی یقینی بنایا ہے۔انہوں نے  کمپنی کے عملے اور کارکنوں  کی مہیا  سہولیات  کا بھی جائزہ لیا اورانہیں نئی اجرت کے معاہدے کے کامیاب نفاذ کے بعد  ایم او آئی ایل  کے اہلکاروں میں خوشی کی لہر دیکھ کر خوشی ہوئی ۔

جناب کلستے نے زیر زمین  کان کا ایک دورہ کیا  اور بالاگھاٹ  کے فیرو مینگنیز پلانٹ کا خاص طورپر جائزہ لیا۔ جناب کانورے  نےایم او آئی ایل کی ترقی میں  اضافی  تعاون کرنے والے نئے  پلانٹ کے قیام   کےلئے ریاستی حکومت  کی حمایت   کے لئے   شکریہ کا اظہار کیا۔

 

ش ح ۔ا م۔

U:682



(Release ID: 1792207) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil