مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈیا پوسٹ یوم جمہوریہ کی اپنی جھانکی کے ذریعہ خواتین کو بااختیار بنانے کے تئیں اپنی عہد وابستگی کا اعادہ کرےگا انڈیا پوسٹ کی وسیع رسائی اور جدید چہرے کو دکھانے والی یہ جھانکی پورے ملک کو ایک دھاگے میں پروئے ہوئی ہے حال ہی میں اختتام پذیر "وزیر اعظم کے نام 75 لاکھ پوسٹ کارڈ مہم" کو بھی اس جھانکی میں دکھایا جائے گا

Posted On: 22 JAN 2022 4:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 22 جنوری      انڈیا پوسٹ پچھلے 167 سالوں سے ملک کی خدمت کر رہا ہے۔ محکمہ پوری لگن اور ناقابل تسخیر جوش و خروش  کے ساتھ اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے ملک کے دور دراز  علاقوں تک لوگوں کو ڈاک، مالی اور سرکاری خدمات فراہم کرتا ہے۔ ملک اپنی آزادی کے 75 ویں سال کی یاد میں آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے۔ اس کڑی میں انڈیا پوسٹ یوم جمہوریہ کی اپنی اس جھانکی کے ذریعہ اپنے ڈاک خانوں میں نیز اس کے توسط سے خواتین کو بااختیار بنانے کے تئیں اپنی عہد بستگی کا اعادہ کرنے کی کوشش ہے۔

انڈیا پوسٹ کے یوم جمہوریہ کی جھانکی کا تھیم "انڈیا پوسٹ: 75 سال @ عہد – خواتین کو بااختیار بنانا" ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016FWY.jpg

مذکورہ جھانکی میں مندرجہ ذیل عناصر کو ظاہر کیا گیا ہے:

سامنے کا حصہ:

انڈیا پوسٹ، خواتین کے ایک مثالی آجر ہے اوراسے مالی شمولیت کے لیے اختیارات حاصل ہیں۔ انڈیا پوسٹ ادائیگی کرنے والے بینک کے ساتھ ساتھ پوسٹ آفس بچت بینک کے تحت تقریباً 50فیصد کھاتہ دار خواتین ہیں۔

یہ جھانکی انڈیا پوسٹ کی وسیع رسائی اور جدید چہرے کو ظاہر کرتی ہے جو پورے ملک کو ایک دھاگے میں باندھتی ہے۔ اس جھانکی میں 'صرف خواتین ملازمین کے ذریعہ چلائے جانے والے ڈاک خانوں ' کے توسط سے یہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ محکمہ کس طرح خواتین کو بااختیار بنانے پر اپنی توجہ  مرکوز کر رہا ہے۔ ساتھ ہی ریمپ کے ذریعہ دکھائے گئے دیویانگ جنوں (معذور افراد) کے لیے موزوں ڈاکخانے' ہماری سماجی وابستگیوں کا اعادہ کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00241N8.jpg

پوسٹ ویمن: اس جھانکی میں ایک جواں سال پوسٹ ویمن کے ذریعہ انڈیا کے نئے روپ  کو دکھایا گیا ہے۔ پوسٹ ویمن کے  ایک ہاتھ میں ڈیجیٹل آلہ ہے اور دوسرے ہاتھ میں پوسٹ مین کی پہچان اس کا  بیگ ہے۔ اس طرح یہ جھانکی  ٹیکنالوجی  کے ساتھ روایت کے امتزاج کا پیغام دیتا ہے۔پوسٹ ویمن کے ساتھ سب کا جانا پہچانا لال رنگ کا لیٹر بکس ہے جو انڈیا پوسٹ پر لوگوں کے غیر متزلزل یقین کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انڈیا پوسٹ کی مختلف خدمات جیسے اسپیڈ پوسٹ، ای – کامرس اور  اے ٹی ایم کارڈ وغیرہ کو بھی دکھایا گیا ہے جن پر لاکھوں صارفین بھروسہ کرتے ہیں۔ پوسٹ ویمن کے ساتھ ہی ہرکارے کی ابھری ہوئی شکل دکھائی گئی ہے جو گذشتہ کئی دہائیوں کے دوران انڈیا پوسٹ میں ہوئی یکسر تبدیلی کی علامت ہے۔ ان دونوں تصویروں کو سب کے جانے پہچانے لیٹر بکس کے آگے دکھایا گیا ہے۔  

حال ہی میں اختتام پذیر "وزیر اعظم کے نام 75 لاکھ پوسٹ کارڈ مہم" کو بھی دکھایا گیا ہے۔

 

پیچھے کا حصہ (ٹریلر):

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003YYOT.jpg

تیرتا ہوا ڈاک خانہ: جھانکی کے ٹریلر میں سرینگر کےتیرتے ہوئے ڈاک خانے کو دکھایا گیا ہے۔ اس کے ذریعہ محترم وزیر اعظم کے اولو العزم پروگرام "بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ" مہم کے تحت شروع کی گئی "سوکنیا سمردھی یوجنا" پر زور دیا گیا ہے۔

صرف خواتین کے ذریعہ چلائے جانے والا ڈاک خانہ: صرف خواتین ملازمین کے ذریعہ چلائے جانے والے ڈاک خانے ، صنفی مساوات  اور خواتین کے تئیں انڈیا پوسٹ کے عزم اور کوشش کو ظاہر کرتا ہے۔

ڈاک خانوں کی تھری ڈی امیج میں خواتین ملازمین کو آدھار رجسٹریشن کے مراکز اور پوسٹ آفس اے ٹی ایم  کاؤنٹر کے ذریعہ صارفین کو مختلف خدمات فراہم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو کہ صنفی مساوات کو یقینی بنانے کی سمت میں انڈیا پوسٹ کے عزم اور کوشش کی علامت ہے۔ انڈیا پوسٹ ادائیگی کرنے والے بینک کے معاملے تقریباً 50 فیصد کھاتہ دار (2.24 کروڑ) خواتین ہیں اور ایسے 98 فیصد کھاتے ان کی دہلیز پر ہی کھولے گئے ہیں۔

کولکتہ جی پی او: جھانکی کے عقبی حصے  میں ملک کے سب سے قدیم جی پی او ، کولکتہ جی پی او  کو دکھایا گیاہے، جو کہ انڈیا پوسٹ کے ایک قابل فخر سفر کا گواہ ہے اور ساتھ ہی ملک کے تاریخی ورثہ کی حامل  عمارتوں میں سے ایک ہے۔

ٹریلر کا نچلا حصہ: جھانکی کے چاروں اطراف ملک کی جدوجہد آزادی سے متعلق ڈاک ٹکٹوں کا ایک کولاج ہے جنہیں ڈیجیٹل انداز سے پرنٹ کیا گیا ہے۔ یوم جمہوریہ کے بعد ان ڈاک ٹکٹوں کے کولاج کی ملک بھر کے مختلف ڈاک خانوں میں نمائش کی جائے گی۔

نچلا حصہ: اس جھانکی کی انفرادیت اس کے ساتھ پیدل چل رہے ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہمارے اپنے ہرکارے (پوسٹ مین / پوسٹ ویمن) ہیں۔  یہ ہرکارے انڈیا پوسٹ کے اس شاندار سفر کی علامت ہیں جو اس نے ہرکارے سے لے کر سائیکل اور آج ای – بائیک پر سوار پوسٹ مین کے روپ میں پورا کیا ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-636


(Release ID: 1791822) Visitor Counter : 259