ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی اور بھارت کی ‘‘بلواکانومی’’ کے مستقبل کے علمبردار ‘‘ڈیپ اوشین مشن’’ میں باہمی اشتراک وتعاون بڑھانے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا


ارضیاتی سائنسز کی وزارت اور بھارتی بحریہ جلد ہی زیر آب گاڑیوں کے ڈیزائن اور ترقی کے شعبوں میں معلومات کا اشتراک کرنے کیلئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کریں گے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 21 JAN 2022 3:47PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:21 جنوری،2022۔بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نیز ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نیز وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی اور ‘‘ڈیپ اوشین مشن’’ میں  باہمی تعاون کو بڑھانے کےطور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جو بھارت کی ‘بلواکانومی’یعنی سمندری معیشت کا علمبردار ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وسائل کے لئے بھارت کے گہرے سمندر میں پتہ لگانے اور سمندر کے وسائل کا پائیدار استعمال کرنے کیلئے گہرے سمندر کیلئے ٹیکنالوجی تیار کرنے کیلئے ‘‘ڈیپ اوشین مشن’’ کا تصور کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے مستقبل کی معیشت پر اس کا نمایاں اثر پڑے گا۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WSSZ.jpg

بھارتی بحریہ ڈیپ اوشین کونسل کی رکن ہے اور وہ گہرے پانی میں انسان کے ذریعے چلائی جانے والی آبدوز کی شروعات اور ریکوری میں شامل رہے گی جسے ڈیپ اوشین مشن کے تحت تیار کیا جائیگا۔ ارضیاتی سائنسز کی وزارت اور بھارتی بحریہ جلد ہی زیر آب گاڑیوں کاڈیزائن اور تیار کرنے کے شعبوں میں معلومات کا تبادلہ کرنے کیلئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کرنے والے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یاد دلایا کہ پچھلے برس یوم آزادی پر لال قلعہ سے اپنے خطاب میں وزیراعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ ‘‘ڈیپ اوشین مشن’’ اکیسویں صدی میں بھارت کی ترقی کو نئی بلندیوں پر لے جائیگا۔ ڈیپ اوشین مشن  سرکار کی نیلی معیشت  کی پہل قدمیوں میں مدد کے لئے مشن موڈ میں چلایا جارہا ایک پروجیکٹ ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مطلع کیا کہ انسان بردار آبدوز متسیا-6000 کا ابتدائی ڈیزائن مکمل ہو چکا ہے اور اس کی تکمیل اسرو، آئی آئی ٹی ایم اور ڈی آر ڈی او سمیت مختلف تنظیموں کے تعاون سے شروع ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسے سائنسی سینسرز اور آلات کے ساتھ 3 افراد کو سمندر میں 6000 میٹر کی گہرائی تک لے جانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

مودی حکومت نے جون 2021 میں ڈیپ اوشین مشن (ڈی او ایم ) کو منظوری دی تھی، جس کے لیے زمینی سائنس کی وزارت نے 5 سالوں کے لیے 4077 کروڑ روپے کی کل بجٹ کی فراہمی کی تھی۔ ڈیپ اوشین مشن ایک کثیر وزارتی اور کثیر شعبہ جاتی پروگرام ہے جس میں گہرے سمندر میں کانکنی، معدنیاتی وسائل کی تلاش اور سمندری حیاتیاتی تنوع، سمندر کی تلاش، سمندر کی گہرائی کا مشاہدہ اور سمندری حیوانات سمیت گہری سمندری ٹیکنالوجی کی ترقی پر زور دیا جاتا ہے۔

 

 

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 604


(Release ID: 1791633) Visitor Counter : 162